Connect with us
Monday,08-September-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

مالیگاؤں میں نقاب پوش خواتین کی نقاب کی دکان میں دن دہاڑے 15ہزار کی چوری, سارا معاملہ سی سی ٹی وی کمیرے میں قید

Published

on

malegaonchor

(خیال اثر) مالیگاؤں شہر ان دنوں قتل و خون چوری, ڈکیتی, غیر قانونی ہتھیاروں کی نقل و حمل اور نشیلی ادویات کے پھیلاؤ کی آمجگاہ بنتا جارہا ہے. چوری اور ڈکیتی ویران اور سنسان علاقوں کے علاوہ رات کے اندھیروں میں وقوع پذیز ہوا کرتی ہیں لیکن تعجب تب ہوتا ہے جب کسی عام شاہراہ پر دن کے اجالوں میں کسی دوکان سے چوری ہو جائے ایسا ہی ایک چوری کا ایک سنسنی خیز واقعہ دن کے اجالے میں چونا بھٹی محبوب فوٹو اسٹوڈیو کے سامنے مریم برقعہ سینٹر (نقاب) نامی دکان میں پیش آیا. تفصیلات کے مطابق دکان مالک اپنی دوکان میں پردہ تان کر عصر کی نماز ادا کرنے کے لئے قریب کی مسجد میں گئے ہوئے تھے تب دکان میں کسی کو موجود نہ پا کر چند نقاب پوش مستورات نے تقریباً 15ہزار سے زائد مالیت نقاب اور دوپٹے لے کر راہ فرار اختیار کر لی. نماز سے لوٹنے کے بعد دکان مالک کواس چوری کا احساس ہوا. تلاش بسیار کے باوجود انتہائی پریشانی کے عالم میں قرب و جوار میں تنصیب سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھنے کے بعد معاملہ اجاگر ہوا کہ چند نقاب پوش مستورات نے دن دہاڑے نقاب اور دوپٹوں کی چوری کرکے فرار ہوگئی ہیں. سی سی ٹی وی کمیرے میں صاف نظر آیا کہ ایک نقاب پوش حسینہ پھولن دیوی کی طرح کھڑی نگرانی پر مامور تھی اور دو سے تین نقاب پوش خواتین نے پاس میں موجود تھیلی کو نقاب اور دوپٹوں سے بھر کر چلتی بنیں. چوری واقعہ کی اطلاع آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی. پولیس انتظامیہ قرب و جوار میں موجود سی سی ٹی وی کمیروں کو مزید کی باریک بینی سے جانچ کرتے ہوئے اپنی تفتیش میں مصروف ہیے. نقاب پوش حسیناؤں کی نقاب کے پچھے خود کو پوشیدہ رکھ کر نقاب کی دکان میں نقاب کی کامیاب چوری کی اطلاع پھیلتے ہی ہر کوئی حیران دکھائی دے رہا ہے. نقاب پوش حسیناؤں کی نقاب میں رہتے ہوئے چوریوں کی ایسی واردات ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں. نقاب پوش خواتین پر مشتمل یہ چور حسینائیں نہ صرف مالیگاؤں بلکہ بیروں شہر اور بیروں ریاست بھی کامیاب چوری کرتے ہوئے پولیس کے شکنجے میں پھنس چکی ہیں. نقاب پوش حسیناؤں کی نقاب کی آڑ میں نقاب کی دکان میں کی گئی چوری سے مسجدوں میناروں کے شہر مالیگاؤں کو بدنامی کا عذاب جھیلنا پڑ رہا ہے جس پر روک لگانے کے لئے شہر کے علمائے کرام کو یک جٹ ہو کر میدان عمل میں آنا چاہیے.

جرم

میرابھائندر منشیات فروشوں پر پولس کا کریک ڈاؤن ۱۲ ملزمین گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میرابھائیندر میں ڈرگس منشیات کے خلاف آپریشن میں پولس نے ریاست تلنگانہ سے ایک ڈرگس فیکٹری بے نقاب کر کے ١٢ ہزار کروڑ کی منشیات بھی ضبط کی ہے اور یہاں سے منشیات سازی کے اسباب بھی برآمد کیے ہیں۔ ممبئی میرا بھائندر پولس کمشنر نکیت کوشک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تھا. پہلے یہاں ایک بنگلہ دیشی خاتون ڈرگس ڈیلر کو گرفتار کیا گیا اس کی شناخت فاطمہ مراد شیخ ۲۳ سالہ کے طور پرہوئی ہے. اس کے قبضے سے ۱۰۵ گرام ایم ڈی ضبط کی گئی, اسکے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ اور فارین ایکٹ کے تحت مقدمہ داخل کر کے گرفتار کیا گیا. اس سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہو گیا کہ اس کے ہمراہ ڈرگس کے ریکیٹ میں مزید ۱۰ افراد ملوث ہے اور فیکٹری سے متعلق انکشاف ہوا اور فیکٹری پر چھاپہ مار کر منشیات ضبط کی گئی. خاتون سے متعلق تفتیش کی گئی تو اس کے بنگلہ دیشی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس معاملہ میں کل ١٢ ملزمان، تین کاریں، ایک موٹر سائیکل، ۵ کلو گرام ۹۳۶ گرام ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اس کے علاوہ چار الیکٹرانک وزن کانٹا بھی ملا ہے, یہ کارروائی میرابھائیندر کمشنر نکیت کوشک کی ایما پر کی گئی اور پولس اس معاملہ میں تفتیش شروع کر دی ہے, ملزمین کے قبضے سے ٢٧ موبائل بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

عید میلاد : منور میں مذہبی ہم آہنگی اور سماجی اتحاد کا جشن

Published

on

Eid Milad

پالگھر: منور شہر سمیت دہیسر کی طرف منور، دس، تکواہل، مستانہ کا، کٹلے وغیرہ علاقوں میں مسلم برادری نے عید میلاد بڑے جوش و خروش اور امن کے ساتھ منایا۔ جلوس نے قومی مفاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ خاص طور پر اس جلوس میں ہندو برادری اور گرام پنچایت نے مختلف مقامات پر مسلمان بھائیوں کے لیے پانی اور بچوں کے لیے کھانے کے اسٹال لگا کر مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دینے کی کوشش کی۔ جلوس کے لیے سڑکوں کو صاف ستھرا رکھا گیا تھا اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے رضاکاروں نے خصوصی کوششیں کیں۔ جشن کے بعد، مسلم کمیونٹی نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کرکے سماجی کاروبار کو فروغ دیا۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس انسپکٹر رنویر بیس کی رہنمائی میں سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پرامن اور نظم و ضبط کے ساتھ منائی جانے والی یہ عید میلاد سماجی اتحاد کی ایک مثال بن گئی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں خودکش بمبار کی دھمکی دینے والا اشوینی کمار یوپی سے گرفتار

Published

on

visarjan & police

ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی شہہر میں گنپتی وسرجن پر بم دھماکہ کرنے کی دھماکہ دینے والا اشوینی کمار کو اترپردیش یوپی گوتم بدھ نگر پولس اسٹیشن کی حدود سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. ملزم اشوینی کمار نے اس سے قبل بھی سمتا نگر پولس اسٹیشن سمیت دیگر پولس اسٹیشن کی حدود میں بم دھماکہ کی دھمکی دی تھی. گنپتی وسرجن پر بم دھماکہ کی دھمکی کے بعد پولس نے ہائی الرٹ جاری کردیا اس دھمکی سے ممبئی میں دہشت تھی. اس کے بعد پولس نے ۲۴ گھنٹے میں ہی ملزم کو گرفتار کیا ہے. اشوینی کمار نے دھمکی کیوں دی اور اس کے پس پشت کیا سازش کار فرما تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے. اشوینی کمار کو گرفتار کر کے ممبئی لایا گیا ہے۔

ممبئی میں گنپتی وسرجن پر بم دھماکوں کی دھمکی کے بعد ممبئی پولیس الرٹ ہو گئی ہے, لیکن یہ دھمکی کسی شرارتی عناصر نے ایس ایم ایس کے معرفت دی ہے, جس کے بعد پولس نے اس پر تفتیش بھی شروع کر دی ہے. جبکہ پولس کی تفتیش میں یہ واضح ہوا ہے کہ پولس کو گمراہ کرنے کے لیے یہ دھمکی دی گئی ہے, یہ اطلاع پولس ذرائع نے دی ہے۔ ملزم نے یہاں ممبئی پولس کے ٹریفک پولیس کو اس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر دھمکیاں دی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ شہر بھر میں 34 گاڑیوں میں 34 خودکش بمبار تیار ہیں اور یہ دھماکہ پورے ممبئی کو ہلا کر رکھ دے گا۔ لشکر جہادی نامی تنظیم نے ممبئی میں دھماکہ کی دھمکی دی تھی. ملزم نے دھمکی میں کہا تھا کہ 14 پاکستانی دہشت گرد ہندوستان میں داخل ہوئے ہیں۔ دھمکی کے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 400 کلو گرام آر ڈی ایکس استعمال کیا جائے گا۔ ممبئی پولیس ہائی الرٹ پر ہے، اور ریاست بھر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ گنپتی وسرجن پر بڑے پیمانے پر گنپبتی جلوس میں گنیش بھکت راستہ پر ہوتے ہیں اور بھیڑ بھاڑ بھی زیادہ ہوتی ہے. دادر پریل اور لال باغ میں سب سے زیادہ بھیڑ ہوتی ہے. اس دوران پولس نے ان علاقوں میں ڈرون سے نگرانی بھی شروع کر دی ہے. اس کے علاوہ وسرجن کے دوران پولس نے الرٹ بھی جاری کیا ہے, جبکہ دھمکی سے متعلق پولیس نے تحقیقات کر کے ملزم کو اترپردیش سے گرفتار کر لیا ہے, اور اس سے باز پرس جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com