Connect with us
Thursday,17-July-2025
تازہ خبریں

سیاست

نوجوان مودی کی آمریت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں : راہل

Published

on

Rahul..

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا رویہ آمرانہ ہے، اور وہ صرف دوستوں کی باتوں پر دھیان دیتے ہیں، اور ملک کے بہادر سپاہیوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ ایک طرف ملک کا پرم ویر ہے، اور دوسری طرف وزیر اعظم کا غرور اور آمریت ہے۔ کیا ‘نیو انڈیا میں صرف’ دوستوں کی ہی سنی جائے گی، ملک کے ہیروز کی نہیں؟

اس کے ساتھ انہوں نے پرم ویر چکر جیتنے والے بانا سنگھ کے بیان پر مشتمل ایک خبر پوسٹ کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مودی کو اگنی پتھ اسکیم فوج کو برباد کر دے گی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بھی اگنی پتھ کے بارے میں ٹویٹ کیا، اور کہا کہ یہ فیصلہ دہلی کے تخت سے بغیر سوچے سمجھے دیا جاتا ہے۔ ملک اور نوجوانوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

مسٹر رمیش نے ایک ٹویٹ کے ساتھ ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دو سالوں میں فوج میں شامل ہونے کے لیے 50,000 نوجوانوں کی محنت پر پانی پھر گیا ہے۔ اس نے جو امتحان پاس کیا، اس کا اب کوئی مطلب نہیں ہے، اور اگنی پتھ کی وجہ سے تمام امتحانات منسوخ ہو چکے ہیں۔

سیاست

مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز، ادھو ٹھاکرے اور فڑنویس کی ملاقات نصف گھنٹے میٹنگ

Published

on

uddhav-fadnavis

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر کی سیاست میں اب سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ ادھو ٹھاکرے اور دیویندر فڑنویس کی نصف گھنٹہ ملاقات سے سرگوشیاں شروع ہو گئی ہے۔ اس موقع پر ادیتہ ٹھاکرے بھی موجود تھے۔ یہ میٹنگ قانون ساز کونسل کے لیڈر رام شندے کی کیبن میں منعقد ہوئی۔ بدھ کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ادھو ٹھاکرے کو سرکار میں شمولیت کی پیشکش کی تھی, جس کے بعد سے ہی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھی۔ اب اس میٹنگ سے مزید سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ اس میٹنگ میں دونوں لیڈران میں نصف گھنٹے تبادلہ خیال ہوا۔ ادھو ٹھاکرے نے اس موقع پر فڑنویس کو ایک کتاب بھی دی جو ہندی لازمی کیوں؟ کے موضوع پر تھی سہ لسانی فارمولہ کے بعد ریاستی سرکار نے ہندی کے خلاف احتجاج کے بعد ہندی لازمیت کے جی آر کو منسوخ کر دیا تھا, لیکن اس معاملہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے, جو فیصلہ کرے گی کہ ہندی لازمی رکھی جائے یا نہیں۔ اسی درمیان عوامی تحفظ بل سے متعلق گورنر سے ملاقات کے لئے حکمت عملی کی میٹنگ کے لئے کانگریس صدر ہرش وردھن سپکال بھی اپوزیشن لیڈر امباداس کی کیبن میں داخل ہوئے ہیں, جن سرکشا بل کو لے کر گورنر سے میٹنگ کے انعقاد پر ادھو سے ان کی ملاقات اور تبادلہ خیال ہوگا۔

Continue Reading

سیاست

یتیموں کی فیس سرکار ادا کریگی، رئیس شیخ کے مطالبہ پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوفہ کی وضاحت

Published

on

Raees-Shaikh

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے یتیموں کی تعلیمی فیس اور اسکولی فیس سے متعلق سرکار سے سوال کرتے ہوئے یہ واضح کرنے کی درخواست کی ہے کہ یتیموں کو ایس سی کی طرز پر مکمل فیس کی فراہمی اور سہولت میسر ہوگی ایک جی آر 2003 ء میں اس مناسبت سے جاری کیا گیا تھا لیکن اس کی کوئی سہولت ان بچوں کو میسر نہیں آئی ہے, جبکہ سرکاری نوکریوں میں بھی انہیں سہولت میسر کرنے سے متعلق سرکار نے کیا قدم اٹھایا اور اب تک کتنے یتیموں کو سرکاری نوکری ملی ہے, جس پر زیر موصوفہ نے کہا کہ یتیموں کو اسکول فیس 100 فیصد فراہم ہوگی اور آج سے ہی اس جی آر پر مکمل عمل آوری ہوگی اور ایس سی ریزرویشن کے طرز پر یتیموں کو ریزرویشن فراہم کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ دونوں کی درجہ بندی علیحدہ ہے, لیکن اس کے باوجود یتیموں کو جو بھی سہولیات فراہم ہے, اسے نافذ العمل کیا جائے گا۔ اس پر رئیس شیخ نے کہا کہ یتیموں کی سہولت سے متعلق سرکلر تو جاری ہے, لیکن اب تک اس پر عمل آوری نہیں کی جاتی جس پر وزیر موصوفہ نے کہا کہ اب تک سرکاری نوکری میں ایک فیصد ریزرویشن میں 714 یتیموں کو نوکری ملی ہے, اس پر رئیس شیخ نے کہا کہ 2018 سے کئی بچے فیس نہ ملنے کے سبب ڈراپ آؤٹ یعنی اپنا تعلیمی سلسلہ منقطع کر چکے ہیں, اگر فیس فراہمی کا اعلان آپ کر رہے ہیں تو کیا اس سال ہی فیس فراہم ہوگی اور انہیں فیس مرحلہ وار طریقے سے دی جائے گی کہ یکمشت فیس ادا کی جائے گی, کیونکہ یتیموں کو داخلہ سے پہلے فیس فراہم نہیں ہوتی ہے اور انہیں یہ فیس ادائیگی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسی صورتحال میں داخلہ کے وقت ہی انہیں فیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اس پر وزیر موصوفہ نے کہا کہ فیس سے متعلق تمام احکامات جاری کئے گئے ہیں اور آج سے ہی یہ سرکلر پر سختی سے عمل آوری ہوگی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

وکرولی : مراٹھی اور مہاراشٹر کی توہین، مارواڑی دکاندار کی پٹائی، ویڈیو وائرل

Published

on

Raj-Thakeray

ممبئی : مہاراشٹر میں ہندی مراٹھی کا تنازع نے اب تک شدت اختیار کر لیا ہے۔ میرا روڈ کے بعد ممبئی کے وکرولی علاقہ میں ایک دکاندار کو مہاراشٹر نونرمان سینا نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب اس نے اپنے موبائل اسٹیٹس پر مراٹھی اور مہاراشٹرین کے خلاف قابل اعتراض مشمولات رکھے تھے۔

راجستھانی دکاندار نے ایک اسٹیٹس رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ دیکھ لیا راجستھانی کا پاور ہم مارواڑی ہمارے سامنے کسی کی نہیں چلتی۔۔۔۔ اس ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایم این ایس کارکنان نے مذکورہ بالا دکاندار کی پٹائی کرتے ہوئے اسے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ یہ واقعہ وکرولی ٹیگور نگر کا ہے, اس دکاندار کو عوام طور پر سوشل میڈیا پر معافی مانگنے پر ایم این ایس کارکنان نے مجبور کیا جس کا ویڈیو وائرل ہوچکا ہے۔

مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکنان نے کہا ہے کہ مراٹھی زبان اور مہاراشٹر کی توہین ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی اس قسم کی حرکت کریگا تو اسے سبق سکھایا جائے گا۔ جبکہ وسئی ویرار میں بھی سرراہ ایک رکشہ ڈرائیور کی اس لئے پٹائی کر دی گئی تھی کہ اس نے مراٹھی زبان بولنے سے انکار کر دیا تھا اور اس کے بعد پولیس نے 20 افراد کے خلاف شکایت درج کی تھی۔ جس میں شیوسینا کے مقامی لیڈر ادے جادھو بھی شامل ہے۔ مراٹھی زبان کو لے کر اب مہاراشٹر میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری طرف مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ مراٹھی زبان اور مہاراشٹر کے نام پر تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا اور خاطیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس معاملہ میں جب وکرولی پولیس اسٹیشن کے سنیئر انسپکٹر سوریہ کانت نائیکواڑی سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن میں کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com