(جنرل (عام
یوگ ہمیں تناؤ سے قوت اور منفی رجحان سے مثبت رجحان اور تخلیقیت کی طرف لے جاتا ہے : ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
یوگ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے : قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ یوگ کامیاب اور بامقصد زندگی گزارنے کے لیے انسان کا جسمانی اعتبار سے صحت مند ہونا نہایت ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے یوگا ڈے کے موقع پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ جسم کو صحت مند رکھنے میں یوگ اہم رول ادا کرتا ہے، ہم یوگ کو اپناکر اپنی زندگی کو صحت مند اور کارگر بنا سکتے ہیں۔ چونکہ ایک صحت مند انسان ہی زندگی میں کامیابیوں سے ہم کنار ہو سکتا ہے، اِس لیے ہمیں اپنی زندگی کے معمولات میں یوگ کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر عقیل نے کہا کہ یوگا کا تعلق ہندوستانی تہذیب سے ہے اور یہ ہندوستانی وراثت کا اہم جز ہے۔ انھوں نے کہا کہ یوگ ہندوستان کی قدیم روایت و ثقافت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ یہ دماغ اور جسم، انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور صحت مند و تندرست رہنے کا ایک جامع نظریہ پیش کرتا ہے۔ یہ محض ورزش نہیں ہے، بلکہ جسمانی و روحانی سکون و طمانیت کا ذریعہ بھی ہے۔ یوگ زندگی کے طور طریقوں میں خوشگوار بدلاؤ لاکر ہمارے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ شیخ عقیل احمد نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ ہر روز صبح بیس سے پچیس منٹ تک یوگ کرتے ہیں، جس کا ان کی زندگی پر مثبت اثر پڑا ہے، اور غیر معمولی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
شیخ عقیل احمد نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کا یہ قول یوگ کی بہترین تعریف ہے کہ یوگ ہمیں تناؤ سے قوت اور منفی رحجان سے مثبت رجحان اور تخلیقیت کی سمت لے جاتا ہے۔ قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر نے کہا کہ وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کی قیادت میں این سی پی یو ایل ہندوستان کی اس اہم وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے یوگ پر تحریر کردہ کتابوں کو اردو زبان میں شائع کرے گی اور پوری اردو دنیا کو یوگ کی جسمانی و طبی اہمیت سے روشناس کروائے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : آرمس ایکٹ سمیت دھوکہ دہی اور فرضی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں عرفان ایڈن والا کی گرفتاری

ممبئی : ممبئی فرضی لائسنس اور کلئیرنس سرٹیفکیٹ تیار کر کے پولس اور انتظامیہ کو دھوکہ دینے والے ایک ایسے نوجوان کو پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جس نے ناگا لینڈ کے لائسنس پر جعلی پولس کلئیر نس تصدیق نامہ حاصل کیا تھا۔ کھار پولیس اسٹیشن، ممبئی میں، فیض عرفان ایڈن والا نامی ایک شخص، جس کی عمر 36 سال ہے، ناگالینڈ سے حاصل کردہ اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرتے ہوئے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ناگالینڈ سے غیر قانونی طور پر اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرائی اور مذکورہ اسلحہ لائسنس پر غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھا۔ اس نے اپنے قبضے میں مذکورہ آتشیں اسلحے کے بارے میں بھی معلومات ممبئی پولیس کمشنریٹ میں جمع نہیں کرائی ہیں۔ لہٰذا، اس کے خلاف کھار پولس اسٹیشن میں دفعہ 465، 467، 471، 474 آئی پی سی کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ 1959 کی دفعہ 3, 25(1) (اے), 30 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
فیض عرفان نامی ملزم کو مذکورہ جرم میں مورخہ آج گرفتار کیا گیا تھا, کیونکہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ اس جرم میں براہ راست ملوث تھا۔ مذکورہ گرفتار ملزم کو ۳۰ مئی کو 9ویں عدالت، باندرہ (ایسٹ)، ممبئی میں پیش کیا گیا اور معزز عدالت نے مذکورہ ملزم کو ۲ جون تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ مذکورہ جرم کی مزید تفتیش جاری ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
