Connect with us
Wednesday,19-November-2025

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف اسمٰعیل قاسمی کی قیادت میں خواتین کی ریلی کا انعقاد

Published

on

مالیگاؤں (وفا ناہید) اس وقت ملک کے مسلمانوں کے سروں پر این آر سی اور سی اے اے کی دودھاری تلوار لٹک رہی ہیں. گذشتہ ایک ماہ سے ملک بھر میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہیں کئی جگہوں پر احتجاج کررہے مظاہرین کو پولس نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا. جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے اسٹوڈنس (جس میں گزلز بھی شامل تھی) پر پولس کا قہر جمہوریت کے قتل عام سے یاد کیا جائے گا. مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کے لئے مودی سرکار ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہیں. کئی بار کھلے لفظوں میں وزیراعظم مودی اور امیت شاہ اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں. شہر مالیگاؤں کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی معاملے میں احتجاج کی بات آتی ہیں تو ہمارا شہر اس میں سب سے آگے رہتا ہے. مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کو تحریکوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے. گذشتہ دنوں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے دستور ہند بچاؤ کمیٹی کی جانب سے ایک کامیاب احتجاج درج کرایا ہے. جامعہ ملیہ یونیورسٹی کی بیٹیوں کی دلیری اور قربان جانے کے جذبے کے تحت شہر کی خواتین نے این آر سی اور سی اے اے کے خلاف ایک تاریخ ساز احتجاج کا ارادہ مرحوم ساتھی بلند اقبال کی تشکیل کردہ دستور بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے. خواتین 6 جنوری 2020 کو شہر کی مشہور ومعروف دینی درسگاہ جامعتہ الصالحات سے ایک ریلی کا انعقاد کررہی ہیں، تاکہ حکومت کو احتجاج کر کے بتاسکیں کہ جمہوری ہندوستان میں ہٹلر شاہی اور تانا شاہی نہیں چلے گی.
اس ضمن میں شہر کے مختلف شعبہ سے وابستہ خواتین نے اُردو میڈیا سینٹر پر جنتادل سیکولر کی کارپوریٹر شان ہند کی قیادت میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا. شان ہند کے مطابق خواتین کا یہ احتجاج مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگا. چونکہ این آر سی اور سی اے اے کے خلاف پورے ہندوستان سے احتجاج کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے. مالیگاؤں میں بھی اس کی شروعات ہوچکی ہے، ہندوستان میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے بنائے گئے قانون کے مطابق ملک کے تمام لوگ اپنے اپنے مذہب پر رہ کر زندگی گزار رہے ہیں لیکن مودی سرکار اس قانون کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ بی جے پی حکومت ہماری مذہبی آزادی، فکری آزادی، معاشی آزادی پر ضرب لگارہی ہے، فرقہ پرستوں سے مقابلہ کرنے کے لئے مرحوم ساتھی بلند اقبال نے دستور بچاؤ کمیٹی بنائی تھی. دستور کی حفاظت کرنے کے لئے، اسی دستور بچاؤ کمیٹی کے بینر تلے مختلف فیلڈ میں اپنی کامیابی کے جوہر دکھانے والی خواتین جن میں ڈاکٹر، ٹیچر، آنگن واڑی خواتین، کارپوریٹرس اور پریس رپورٹر کا شمار ہیں. یہ خواتین اپنا احتجاج درج کرانا چاہتی ہیں. اس طرح کی تفصیلات ایک پریس کانفرنس سے شان ہند نہال احمد نے دی. انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کے مختلف شعبہ میں کام کرنے والی خواتین کو آگے آنا چاہیے جامعہ کی دو مسلم طالبہ کے کردار کو اجاگر کرنے انہیں مالیگاؤں لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں 6 جنوری کو خواتین کی ایک بڑی ریلی شہر کے عالم دین اور جمعیت العلماء کے صدر مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی قیادت میں جامعتہ الصالحات سے نکلے گی، جس میں شہر کی تمام خواتین کو شامل کیا جائے گا، اس کے لئے الگ الگ سطح پر کوششیں کی جارہی ہے. ہماری تحریک مولانا عمرین رحمانی صاحب کی تحریک کو سپورٹ کریگی ہم سب پارٹی کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں اور دستور کی حفاظت کریں اس پریس کانفرنس میں شان ہند نہال احمد، ایڈوکیٹ ویدہی بگیرت، ایڈوکیٹ شبینہ، عتیق احمد، ڈاکٹر سعدیہ، فاطمہ دلارچراغ پرائمری، آصفہ آپا جمہور ہائی اسکول، غزالہ آپا ٹی ایم اسکول، صبیحہ مزمل بفاتی، سعدیہ لیئق احمد حاجی کارپوریٹر، نسرین الطاف کارپوریٹر، ڈاکٹر آصفہ سمیت ٹیچر، ڈاکٹر کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بی ایم سی الیکشن میں سماجوادی پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی : ابوعاصم اعظمی

Published

on

samajwadi party

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں پورے دم خم کے ساتھ سماجوادی پارٹی تنہا الیکشن لڑے گی یہ دعوی آج یہاں اسلام جمخانہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ گوونڈی میں حالات انتہائی خراب ہے یہاں فنڈ کی قلت ہے اور فنڈ کی فراہمی میں دشواریاں پیدا ہوگئی ہے. اگر کوئی فنڈ طلب کیا جاتا ہے تو یہ عذر پیش کیا جاتا ہے کہ فنڈ لاڈلی بہن یوجنا میں صرف ہوچکا ہے اور فنڈ میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی مہاراشٹر میں ضلع پریشد اور گرام پنچایت الیکشن میں بھی حصہ لے رہی ہیں, اس کے ساتھ ہی بی ایم سی الیکشن میں تقریبا 150 نشستوں پر تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان بھی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ 20 نومبر سے سماجوادی پارٹی اپنے امیدواروں کو اے بی فارم تقسیم کریگی اور یہ سلسلہ 5 دسمبر تک جاری رہے گا. سماجوادی پارٹی انہیں حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریگی جہاں اس کے امیدواروں طاقت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لینے کے قابل ہوں گے. انہوں نے کہا کہ جس طرح سے سماجوادی پارٹی نے گزشتہ مرتبہ کانگریس اور مہاوکاس اگھاڑی سے سمجھوتہ کیا تھا لیکن اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے, انہوں نے کہا کہ اسمبلی الیکشن میں فارم بھرنے کی تاریخ ختم ہونے تک سماجوادی پارٹی کو نشست نہیں فراہم کی گئی اور پھر دو نشست دیدی گئی اور ہم سے اس متعلق کوئی گفتگو تک نہیں کی گئی تھی۔ مہاراشٹر میں الیکشن کیلئے سماجوادی پارٹی فیصلہ لینے کیلئے آزاد ہے اس کی پوری ذمہ داری قومی صدر اکھلیش یادو نے دیدی ہے, انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے سیکولر پارٹیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کیلئے مہاراشٹر میں وہ آزاد ہے, لیکن اس کے باوجود کانگریس جیسی بڑی پارٹی کا رویہ اپنے حلیف پارٹیوں کے ساتھ رویہ مناسب نہیں ہے اور عین الیکشن میں سمجھوتہ ختم کر دیا جاتا ہے اس لئے اب سماجوادی پارٹی نے تنہا بی ایم سی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں گرام پنچایت ضلع پریشد الیکشن میں بھی سماجوادی پارٹی کے امیدوار میدان عمل میں ہے اس کے ساتھ ترقیاتی کاموں پر سماجوادی پارٹی الیکشن لڑے گی. انہوں نے کہا کہ گوونڈی میں ایک مرتبہ نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے دورہ کیا تھا تو انہوں نے یہاں کی گلیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا تھا اس کے بعد ہم نے اجیت پوار سے فنڈ کا تقاضہ کیا تو انہوں نے زیادہ فنڈ کی فراہمی کا وعدہ کیا لیکن جب ہم نے ان سے بات کی تو کہا کہ فنڈ لاڈلی بہن یوجنا میں صرف ہوچکا ہے. انہوں نے کہا کہ چار برسوں سے الیکشن منعقد نہیں کیا گیا ہے اس لئے کارپوریشن سمیت دیگر اضلاع کی حالت انتہائی خراب ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ہمارے پارٹی کے سابق اراکین کو فنڈ کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے, لیکن اگر کوئی اجیت پوار گروپ یا شندے سینا میں شمولیت اختیار کرتا ہے وہ کارپوریٹر تھا یا نہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اسے فوری طور پر فنڈ کی فراہمی کی جاتی ہے ایسے میں یہ تفریق ختم ہونی چاہئے اور تمام سابق کارپوریٹروں کو فنڈ کی فراہمی ہونی چاہئے کیونکہ یہ اپنے علاقوں کے مسائل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوونڈی شیواجی نگر میں ایس ایم ایس کمپنی کے سبب عوام کی زندگیاں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے, ہائیکورٹ نے کمپنی کو مزید مہلت دیدی ہے جس کے سبب عوام میں مایوسی ہے اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ ابوعاصم اعظمی نے ایک مرتبہ پھر سرکار سے ایس ایم ایس کمپنی بند کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے اور اس کیلئے ہر ضروری اقدامات کرنے کا بھی یقین دلایا ہے اور عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی کو مستحکم کرے۔ اس پریس کانفرنس میں سماجوادی پارٹی لیڈر ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی، رکن اسمبلی رئیس شیخ، اور دیگر لیڈران شریک تھے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی : گیس پائپ لائن پھٹنے سے کرلا ایل آئی جی کالونی کے قریب زبردست آگ لگ گئی۔

Published

on

ممبئی : 19 نومبر کو کرلا ویسٹ میں ایل آئی جی کالونی میں مبارک کمپلیکس کے قریب ایک زبردست آگ لگ گئی، مبینہ طور پر گیس پائپ لائن پھٹنے سے لگی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں شعلے تیزی سے پھیلتے ہی گھنے سیاہ دھوئیں کو ہوا میں دیکھا گیا۔ منظر کے مطابق آگ ایک رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع دکان میں دیکھی گئی اور فائر فائٹنگ اہلکار موقع پر موجود آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جس گلی میں آگ لگی وہاں کئی رہائشی عمارتیں نظر آ رہی ہیں، جس سے رہائشیوں کے لیے حفاظتی خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Continue Reading

(جنرل (عام

پالگھر : نالاسوپارہ میں انہدامی مہم کے دوران خاتون نے جے سی بی کے سامنے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔

Published

on

نالاسوپارہ : غیر مجاز تعمیرات کے خلاف وسائی ویرار میونسپل کارپوریشن کی مہم کے دوران نالاسوپارہ ایسٹ کے سنتوش بھون علاقے میں آج ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ جیسے ہی ‘ایف’ وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر وکٹر ڈی سوزا کی قیادت میں ٹیم نے غیر قانونی ڈھانچے کو ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کی، ایک خاتون نے جے سی بی مشین کے سامنے سیدھے لیٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ انہدامی مہم کو روکنے کے لیے خاتون نے اچانک یہ انتہائی قدم اٹھایا جس سے علاقے میں کچھ دیر تک کہرام مچ گیا۔ تاہم میونسپل سیکورٹی گارڈز اور پولیس فورس نے فوری مداخلت کرکے خاتون کی جان بچائی۔ یوں تو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مہم کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا، جو شہریوں میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ تاہم میونسپل عہدیداروں نے کہا کہ وہ اس طرح کے دباؤ کے ہتھکنڈوں کے سامنے نہیں جھکیں گے اور نفاذ کی کارروائی جاری رکھیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com