Connect with us
Tuesday,28-April-2026

سیاست

کون بنے گاایم ایل اے؟ انیل گوٹے یاراج وردھن کدم بانڈے؟

Published

on

rajghote

شہر دھولیہ اسمبلی حلقہ کا الیکشن بہت ہی دلچسپ موڑ پر آگیا ہے۔ شہر کے دو قدآور لیڈران سب سے زیادہ ووٹ بینک رکھنے والے بڑی پارٹیوں کو چھوڑ کر آزاد مقابلہ کرنے کی تیاری مکمل کرچکے ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں انیل گوٹے بی جے پی کے ٹکٹ سے ایم ایل اے بننے میں کامیاب ہوئے تھےاور دوسرے نمبر پر راج وردھن کدم بانڈے کو ووٹ ملے تھے۔ تین دہائیوں سے دونوں لیڈران ایم ایل اے کا عہدہ سنبھال رہے ہیں تین مرتبہ انیل گوٹے اور دو مرتبہ راج وردھن کدم بانڈےایم ایل اےبن کر شہر کے کاموں کو کرتے رہے ہیں رفتار سست تھی اور کچھ غلطیاں بھی ان سے سرزد ہوئی ہیں۔ دونوں لیڈران کے چاہنےوالے رائے دہندگان سیاسی میدان میںصف بندی کرنے میں مصروف ہیں دسہرہ کے تہوار کے بعد انتخابی تشہیر میں دھوم مچنے کے امکانات ہے۔یہ جنگ اس لیے دلچسپ ہوگئی ہے کہ دونوں امیدواروں کوبڑی سیاسی پارٹیوں کا سہارا نہیں ہے البتہ بڑے سیاسی لیڈران دونوں امیدواروں پر نظریں جمانے کے ساتھ اندرونی سپورٹ کرنے کی خبریں بھی شہرمیں گردش کررہی ہے۔ انیل گوٹے ریاست کے وزرا گریش مہاجن اور جئے کمار راول اور ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی شہر دھولیہ میں بے عزتی کرنے کے بعد بی جے پی کے حاشیہ پر آگئے۔
انیل گوٹے کی ہمت کو عوام نے سراہا کہ بی جے پی اور ایم ایل اے شپ سے استعفیٰ دے کر عوام اپنے آپ کو بڑا لیڈر ثابت کردیا ہے۔ جبکہ راج وردھن کدم بانڈے ٹکٹ کے معاملہ میں تذبذب کا شکار ہوگئے تھے اس لیے انہیں بڑی پارٹیوں کا ٹکٹ نہیں مل سکایا انہوں نے خود نہیں لیا اس بات کی تفتیش جاری ہے۔ ہوٹلوں پر دونوں لیڈران کے چرچے ہیں کہ گریش مہاجن اپنی بے عزتی کا بدلہ نکالنے کے لیے این سی پی کے سابق ایم ایل اے راج وردھن کدم بانڈے کا اندرونی طور پر سپورٹ کررہے ہیں ۔ مہاجن نہیں چاہتے ہیں کہ انیل گوٹے ایم ایل اے بن کر ان کے سرپر سوار ہوجائے۔ دوسری طرف راج وردھن کدم بانڈے کے متعلق ہوٹلوں پر چہ مگوئیاں شروع ہے کہ شرد پوار اور اجیت پوار ان سے ناراض ہیں اورپوار صاحبان انیل اننا گوٹے کو اندرونی سپورٹ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ تمام باتیں ہوٹلوں پر کی جارہی ہیں جلد ہی باتوںکی تصدیق ہوکر منظر عام پر آجائے گی ۔دونوں لیڈران کو زیر کرنے کے لیے تیسرا نمائندہ میدان میں اترے گا تو بہت زیادہ محنت کرنی ہوگی۔ شہر کے سیاسی افراد کا دائرہ انہی دونوں کے درمیان گھومتا رہتا ہے، تیسرےمتبادل کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔ دونوں لیڈران کے مثبت و منفی کاموں کو جلسے میں تنقید کا نشانہ بناکر اجاگر کیا جائےگا۔ آخری فیصلہ تو عوام کے ہاتھوں میں ہے کہ ۲۱؍ اکتوبر کو ان کے دماغ اور انگوٹھا کس بات کی شہادت دیں گا۔ دونوں لیڈران کی میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہے ابھی تک اسٹیج لگاکر تنقیدی مجالس کی شروعات نہیں ہوئی ہے۔سیاسی وزن کس لیڈر کا زیادہ ہے عوام طے کریں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

بی ایم سی مردم شماری ۲۰۲۷ کا آغاز… عام عوام کےلیے قابل رسائی بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کریں : ایڈیشنل میونسپل کمشنر

Published

on

Dr. Vipin Sharma

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے نظام کو 2027 کی مردم شماری کو عام لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے اچھی تیاری کرنی چاہیے، جس کا انعقاد جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے ہدایت کی کہ محکمہ وار مقرر کردہ کمیٹیوں کو مردم شماری 2027 کی وسیع تر تشہیر اور تشہیر کے لیے خصوصی کوششیں کرنی چاہئے۔ مردم شماری کے عمل میں عام شہریوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اہم، با اثر اشخاص، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات، کھلاڑیوں وغیرہ کی مدد سے تشہیر پر زور دیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما نے یہ جانکاری دی۔ وہ آج (27 اپریل 2027) ویرماتا جیجا بائی بھوسلے بوٹینیکل گارڈن اور چڑیا گھر کے پینگوئن روم میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ مردم شماری گنتی کا پہلا مرحلہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں یکم مئی 2026 سے 15 مئی 2026 تک منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مکانات کی فہرست اور مکان کی مردم شماری 16 مئی سے 14 جون 2026 تک شروع ہوگی۔ آج کی میٹنگ میں ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشوین جوڑی نے شرکت کی۔ ابھیجیت بنگر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھاکنے، تمام جوائنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز۔ اپنے محکمے میں بہت اہم، بااثر اشخاصُ، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات، کھلاڑیوں کی معلومات بھرنے کے لیے پیشگی وقت فارغ رکھیں اور یکم مئی 2026 کو پُر کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : پائیدھونی تربوز زہر خوارنی کیس کی تحقیقات ہو, رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے مطالبہ

Published

on

ممبئی : پائیدھونی میں تربوز کھانے پر چار افراد کی مشتبہ زہر خوارنی کے سبب موت کی تفتیش کا مطالبہ رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس، وزیر خوراک نرہری زویری ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی سے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی مشتبہ موت سے ممبئ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اعظمی نے مکتوب ارسال کر کے پائیدھونی کے علاقے میں واقع مغل بلڈنگ میں کل جو واقعہ پیش آیا وہ نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ پورے سماج کیلئے باعث تشویش ہے۔ عبداللہ ڈوکاڈیا، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں، ایک ہی خاندان کے چار افراد چند گھنٹوں میں ہی دم توڑ دیا۔ ایک خوشحال گھرانے میں صف ماتم بچھ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق تربوز کھانے کے بعد اہل خانہ کو قے اور دست شروع ہوگئی اور چند ہی گھنٹوں میں چاروں موت و زیست کی جنگ ہار گئے۔ رات دعوت میں شریک مہمانوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی تاہم صرف تربوز کھانے والے خاندان کی ہی طبیعت بگڑ گئی۔ اس مشکوک موت کی کی تحقیقات ضروری ہے۔ آج کل بہت سی شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ پھلوں کو جلد پکانے یا انہیں تازہ نظر آنے کے لیے نقصان دہ کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس واقعہ کا تعلق کسی نقصان دہ کیمیکل سے پروسس شدہ پھلوں سے بھی ہوسکتا ہے۔ اس لئے اس کی انکوائری لازمی ہے۔ اعظمی نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے اس معاملے کی فوری اور مکمل چھان بین ضروری ہے۔ جس جگہ سے یہ پھل خریدا گیا ہے اس کے سٹاک کا معائنہ کرنے اور جلد از جلد کلینا فارنسک لیباریٹری کی رپورٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ نیز چونکہ اس کنبہ کو اس سے نقصان ہوا ہے اور اس عظیم خسارہ کا بدل نہیں ہے, اس لئے انہیں معاوضہ اور مالی تعاون فراہم کیا جائے۔ وزیراعلی اس پر ذاتی توجہ دے کر متعلقہ محکمے کو سخت تحقیقات کا حکم دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتبہ غذائی زہر خورانی کے اسباب اور وجوہات کی جانچ ضروری ہے۔ کہیں تربوز میں زہر خورانی تو نہیں کی گئی, اس کی بھی تحقیقات کر کے خاطیوں کے خلاف کارروائی ہو۔

Continue Reading

بزنس

ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے نے مارکیٹ کو فروغ دیا، سینسیکس-نفٹی 0.8 فیصد بڑھ گیا

Published

on

ممبئی، مغربی ایشیا میں کشیدگی اور جغرافیائی سیاسی ماحول میں بہتری اور ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخی آزاد تجارتی معاہدے کے درمیان عالمی منڈیوں میں مضبوطی کی وجہ سے مسلسل تین دن تک گرنے کے بعد، ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ہریالی دیکھی گئی، ہفتے کے پہلے کاروباری دن اور گھریلو بازار کے اہم بینچ مارک سینسیکس اور نفٹی فائدہ کے ساتھ سبز رنگ میں بند ہوئے۔ بازار بند ہونے کے وقت، 30 حصص والا بی ایس ای سینسیکس 639.42 پوائنٹس یا 0.83 فیصد کے اضافے کے ساتھ 77,303.63 پر تجارت کرتا ہوا دیکھا گیا، جبکہ این ایس ای نفٹی 50 194.75 (0.81 فیصد) پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,092.70 پر پہنچ گیا۔ دن کے کاروبار کے دوران، 30 حصص والا سینسیکس 76,856.05 پر کھلا، 563.99 پوائنٹس بڑھ کر 77,420.04 کی انٹرا ڈے اونچائی پر پہنچ گیا، جب کہ نفٹی50 23,945.45 پر کھلا اور 185.25 پوائنٹس بڑھ کر 77,420.04 کی اونچائی پر پہنچ گیا۔ نفٹی سمال کیپ 100 انڈیکس میں 1.90 فیصد اور نفٹی مڈ کیپ 100 انڈیکس میں 1.47 فیصد اضافہ کے ساتھ وسیع بازاروں نے بینچ مارک انڈیکس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سیکٹری طور پر، نفٹی ریئلٹی، نفٹی آئی ٹی، نفٹی فارما، نفٹی میڈیا، اور نفٹی میٹل میں 2 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ مزید برآں، نفٹی آٹو، نفٹی آئل اینڈ گیس، اور نفٹی ایف ایم سی جی نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دریں اثنا، نفٹی پرائیویٹ بینک اور نفٹی فنانشل سروسز نے بینچ مارک انڈیکس میں کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نفٹی 50 پیک کے اندر، سن فارما، ٹیک مہندرا، وپرو، اڈانی پورٹس، این ٹی پی سی، ایس بی آئی لائف، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، ایم اینڈ ایم، اور ٹی سی ایس سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ شری رام فائنانس، ایکسس بینک، بی ای ایل، ٹاٹا کنزیومر، ٹرینٹ، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایٹرنل، اور نیسلے انڈیا سب سے زیادہ خسارے میں تھے۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ نے پیر کو ایک تاریخی آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے، جس میں نیوزی لینڈ کو ہندوستانی برآمدات کے 100 فیصد پر ٹیرف کی چھوٹ دی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ سے ہندوستان آنے والے 95 فیصد سامان پر ٹیرف میں چھوٹ یا کمی کی گئی ہے۔ اس معاہدے پر وزیر تجارت پیوش گوئل اور ان کے نیوزی لینڈ کے ہم منصب ٹوڈ میکلے کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ یہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے)، جس کا آغاز 16 مارچ 2025 کو ہوا تھا، ریکارڈ نو ماہ میں مکمل ہوا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ اس معاہدے کے تحت، ہندوستان تمام ٹیرف مصنوعات تک فوری طور پر 100% ڈیوٹی فری رسائی حاصل کرے گا۔ اس نے مقامی مارکیٹ کو بھی سہارا دیا، اور ہفتے کے پہلے کاروباری دن، بڑے بینچ مارکس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین روزہ خسارے کا سلسلہ توڑ دیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان