سیاست
تب کے بھیونڈی میونسپلٹی کے صدر بلدیہ اور اب کے میونسپل کارپوریشن کے میئر کے لئے کب نہیں ہوئی سودے بازی
(فہیم انصاری)
بھیونڈی میں تین چار دن قبل ایک اخبار کو بھیونڈی مشرق کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے میونسپل انتظامیہ میں بدعنوانی اور سراسر ناکارہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میئر کے عہدے کے لئے جو سودے بازی اور کارپوریٹروں کی خریدوفروخت ہوئی ہے اس کی میں سخت مذمت کرتا ہوں۔ کیونکہ جس کارپوریٹر کی پالیسی اور نیت ٹھیک نہیں ہوگی۔ اس شہر کی بھلائی بھلا کیسے ممکن ہے؟
واضح ہو کہ یہاں میونسپل انتظامیہ میں رائج بدعنوانی اور غیر فعالیت کی بات تو بالکل % 100 فیصدی درست ہے ۔ لیکن سودے بازی اور کارپوریٹروں کی خرید و فروخت کی بات تو کم سے کم رئیس شیخ کے منہ سے قطعی مناسب نہیں لگتی۔ جس کا ایک طویل عرصے سے وہ خود ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ ذرائع کے ذریعے سے جانکاری کے مطابق ، مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی کے سب سے قابل اعتماد سمجھے جانے والے رئیس شیخ 2007 سے ہی بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر سمیت دیگر میونسپل انتخابات میں ہونے والی سودے بازی کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ کیوں کہ ابو عاصم اعظمی نے انہیں رئیس شیخ صاحب کو بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں اپنی پارٹی کے جوڑ توڑ کا انچارج بنا رکھا تھا۔ جون 2007 سے دسمبر 2009 تک ، بھیونڈی وکاس اگھاڑی کے جاوید دلوی پہلی مرتبہ سماجوادی پارٹی کے 17 کارپوریٹروں کی حمایت سے میئر بنے تھے۔ اس وقت رئیس شیخ کے پاس ہی میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹروں کے جوڑ توڑ اور لین دین کی کمان تھی۔ جاوید دلوی کے بعد ، جو ڈھائی سال کے میئر کی میعاد تھی۔ اس کا باقاعدہ اسٹیمپ پیپر پر قرار نامہ ہوا تھا۔ جسے مرکنٹائل بینک کے لاکر میں رکھا گیا تھا۔
اس دوران ہوئے دو اہم واقعات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ پہلے جاوید دلوی کے میئر کے دور میں ہی ، بھیونڈی مغرب سے موجودہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور تب کے بی جے پی کے کارپوریٹر کو ، سماجوادی پارٹی نے رئیس شیخ کے ہی زیر انتظام اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کے لئے ووٹ دیا تھا۔ اس وقت آنجہانی منوج مہاترے اور مہیش چوگلے کو 8-8 ووٹ حاصل ہوۓ تھے۔ جس میں منوج مہاترے قرعہ اندازی کے طریقہ کار سے جیت گئے تھے۔ اور تو اور جس کونارک آرکیڈ کے پارٹی کے دفتر میں رکن اسمبلی رئیس شیخ بیٹھ رہے ہیں۔ اس کے تار بھی میونسپل کارپوریشن کی سودے بازی سے ہی جڑے ہوئے ہیں۔ سب سے دلچسپ کہانی اس وقت یہ ہوئی تھی جب ایک ہی اسٹیج پر سے ابو عاصم اعظمی نے پانی پٹی بڑھانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کو زبردست لتاڑ لگاتے ہوئے اس کی جم کر مذمت کی تھی۔ اسی اسٹیج سے جاوید دلوی نے کھلے عام کہا تھا کہ اس کے لئے ان کی پارٹی سماجوادی کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہی اس کے لئے ذمہ دار ہیں۔
صرف یہی نہیں ، دسمبر 2009 میں سماجوادی پارٹی نے رئیس شیخ کی رہنمائی اور اغوائ میں ہی میئر کا انتخاب لڑا تھا ۔ جس میں ولاس پاٹل کی حمایت سے ، یشوشری راجن کڈو انتخاب جیت گئیں اور سماجوادی پارٹی کی امیدوار تارا بائی چودھری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس انتخاب میں بھی لین دین کا مینیجمنٹ رئیس شیخ کے ہی پاس تھا۔ اس میں بھی جم کر سودے بازی ہوئی تھی۔ پھر جون 2012 کے انتخابات میں جب یہی پرتبھا پاٹل میئر بنی تھیں ، تو اس وقت بھی کانگریس کے دو کارپوریٹروں نے پارٹی تبدیل کردیا تھا۔ اس وقت بھی سماجوادی پارٹی کے 16 کارپوریٹروں کے لین دین کے انتظام کی پوری ذمہ داری رئیس شیخ پر عائد تھی۔ جس میں ایک اچھی خاصی رقم ولاس پاٹل کے ذریعے پارٹی فنڈ کے نام پر بھی وصول کی گئی تھی۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جن کے اپنے شیشے کے گھر ہوتے ہیں وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں مارا کرتے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : گستاخ رسول نازیہ الٰہی اور دیوا سنگھ کے خلاف ممبئی میں پہلا کیس درج، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

ممبئی گستاخ رسول نازیہ الہی خان اور اس کا انٹرویو نشر کرنے کیلئے اپنا پلیٹ فارمز فراہم کرنے والی دیواسنگھ کے خلاف ممبئی پولس نے پہلا کیس درج کیا ہے پائیدھونی پولس میں دونوں ملزمہ کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرنے کا کیس درج کر لیا ہے ممبئی میں دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری ، مولانا اعجاز کشمیری نے کیا تھا ایڈوکیٹ عرفان شیخ کی شکایت پر پولس نے یہ کیس درج کیا ہے اس میں عرفان شیخ نے بتایا کہ انہوں نے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر توہین رسالت کا ارتکاب کرتے ہوئے ناز یہ الٰہی اور اس کی میزبان دیوا سنگھ کو پایا جس کے سبب میرا اور مسلمانوں کا جذبات مجروح ہوا اس سلسلے میں ہم نے پولس کو نازیہ الٰہی سے متعلق تمام دستاویزات بھی پیش کئے ہیں جس میں الیکٹرانک ثبوت بھی ہیں اس معاملہ میں پائیدھونی پولس نے کیس درج کر لیا ہے اس معاملہ میں اس سے قبل ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے علما کرام کو یقین دلایا تھا کہ ۴۸ گھنٹے میں ایف آئی آر درج کرلی جائے گی دیوین بھارتی نے اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے پولس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری کی جس کے بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اس لئے علما کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و ضبط کا مظاہرہ کرے اور اشتعال انگیزی سے گریز کرے کیونکہ قانونی طریقے سے نازیہ الٰہی پرکارروائی جاری ہے ممبئی میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اسے صفر نمبر سے دلی اور کولکاتا پولس کے سپرد کردیا گیا ہے جو اس معاملہ کی تفتیش کرے گی فی الوقت مسلمانوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ممبئی پولس نے ایف آئی آر درج کر کے حالات کو پرامن بنایا ہے ۔
سیاست
ایکناتھ شندے کا دھڑا ہی اصل شیوسینا ہے، یو بی ٹی ممبران پارلیمنٹ کی آمد کا خیرمقدم کرتی ہے: شائنا این سی

ممبئی : شیو سینا کی لیڈر شائنا این سی نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، اور حالیہ سیاسی پیش رفت نے ثابت کر دیا ہے کہ ریاست میں وہی شیوسینا ہی ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے ارکان پارلیمنٹ کے شنڈے دھڑے میں شامل ہونے کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انہوں نے ادھو ٹھاکرے اور ایم پی سنجے راوت پر بھی سخت حملہ کیا۔
شائنا این سی نے پیر کو آئی اے این ایس کو بتایا کہ مہاراشٹر کی سیاست میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ صرف ایک شیو سینا ہے، اور وہ شیوسینا ہے جس کی قیادت ایکناتھ شندے کر رہے ہیں۔ پارٹی کی طاقت اس وقت ظاہر ہوئی جب 40 ایم ایل اے ایکناتھ شندے کے ساتھ اسمبلی میں شامل ہوئے اور بعد کے انتخابات میں شیوسینا کی شاندار کارکردگی نے ایکناتھ شندے کی قیادت میں اپنی عوامی حمایت کو بھی ثابت کیا۔
ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے کا نظریہ کہاں تھا جب انہوں نے 2019 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیاسی فائدے کے لیے اس وقت ٹھاکرے کے نظریے کو نظر انداز کیا گیا تھا، اور اب نظریہ کی بات کی جا رہی ہے۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کے ممبران پارلیمنٹ کے شنڈے دھڑے میں شامل ہونے کے امکان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، شینا این سی نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کے دو تہائی ممبران اسمبلی یا ایم ایل ایز دوسرے گروپ میں شامل ہو جاتے ہیں، تو آئین اور انسداد انحراف قانون کے تحت انضمام کا انتظام ہے۔ یو بی ٹی کی قیادت کو خود کا جائزہ لینا چاہیے کہ ان کے ایم پی، ایم ایل اے اور کونسلر پارٹی کیوں چھوڑ رہے ہیں۔ جب کارکنوں اور عوامی نمائندوں کا احترام نہیں کیا جاتا، اور بات چیت کی جگہ الزامات اور گالی گلوچ سے لے لی جاتی ہے، تو لوگ فطری طور پر دوسرے آپشنز تلاش کرتے ہیں۔
شائنا این سی نے سنجے راوت کے اس بیان پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا کہ بھگوان رام کے آشیرواد سے اقتدار میں آنے والی بی جے پی اب رام کی لعنت سے بے دخل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنجے راوت مسلسل ایسے بیانات دے رہے ہیں جو ان کی سیاسی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ راوت کا واحد مقصد ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے، اور ان کے بیانات سیاسی سنجیدگی سے عاری ہیں۔
سیاست
مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے منحرف ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔

ممبئی ، شیو سینا-یو بی ٹی پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے 27 سے 29 جون تک ان حلقوں کا ایک وسیع دورہ کریں گے جہاں سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں چلے گئے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سامنا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راوت کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، یہ دورہ ریاست کے کئی اہم اضلاع کا احاطہ کرے گا، اور پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کو ہر مقام کے لیے مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
یہ دورہ چھ ممبران پارلیمنٹ – اومراجے نمبالکر (دھراشیو)، سنجے پاٹل (ملوند نارتھ ایسٹ)، سنجے جادھو (پربھنی)، سنجے دیشمکھ (یوتمال)، ناگیش پاٹل اشتیکر (ہنگولی)، اور بھاؤصاحب وکچورے (شرڈی) کے کچھ ہی دن بعد ہوا ہے، جنہوں نے پچھلے ہفتے بغاوت کرتے ہوئے حقیقت میں شمولیت کا اشارہ کیا۔ ٹھاکرے پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ان حلقوں کا دورہ کریں گے اور عوامی طور پر ان ووٹروں سے معافی مانگیں گے جنہوں نے 2024 کے عام انتخابات کے دوران اب منحرف ہونے والے ایم پیز کو ووٹ دیا تھا۔
ٹھاکرے 27 جون کو یوتمال میں اپنا دورہ شروع کریں گے، جہاں سینئر لیڈر بشمول ایم پی اروند ساونت، ایم ایل اے سنجے ڈیرکر، رابطہ سربراہ راجندر گائیکواڑ، اور ضلعی سربراہان پروین شندے، کشور انگلے، اور سنجے نکھادے تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ واشم جائیں گے۔ ایم پی ساونت، ایم ایل اے ڈیرکر، رابطہ سربراہ دلیپ جادھو اور ضلع سربراہ بالاجی وانکھیڈے کوآرڈینیشن سنبھال رہے ہیں۔ پارٹی سربراہ دوپہر میں ہنگولی جائیں گے۔ ایم ایل سی اور اپوزیشن کے سابق لیڈر امباداس دانوے، رابطہ سربراہ ببن راؤ تھوراٹ، اور ضلعی سربراہ سندیش دیشمکھ، اجے پاٹل، اور گوپو ساونت وہاں ذمہ داریوں کی قیادت کریں گے۔ پارٹی سربراہ رات پربھنی میں گزاریں گے۔
دورے کا دوسرا مرحلہ 28 جون کو پربھنی شہر کے دورے سے شروع ہوگا۔ ایم ایل سی دانوے، ایم ایل اے راہول پاٹل، رابطہ سربراہ پردیپ کمار کھوپڑے، اور ضلع سربراہ ڈاکٹر وویک ناوندر مقامی انتظامات کو سنبھالیں گے۔ ٹھاکرے دوپہر میں دھاراشیو کے لیے روانہ ہوں گے۔ دانوے، ایم ایل اے کیلاش پاٹل، اور رابطہ سربراہ سنیل کٹمور انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دن کا اختتام چھترپتی سمبھاجی نگر میں رات بھر قیام کے ساتھ ہوگا۔ دورے کے آخری دن، 29 جون، ٹھاکرے مقدس شہر شرڈی کا دورہ کریں گے۔ راؤت، رابطہ سربراہ اور ایم ایل سی سنیل شندے، ضلعی سربراہ سچن کوٹے، اور جگدیش چودھری کو اس مرحلے کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔
پارٹی سربراہ ممبئی روانہ ہوں گے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پورے دورے کا منصوبہ پورے مہاراشٹر میں پارٹی کارکنوں کو متحد کرنے اور اہم سیاسی اتحادوں سے پہلے نچلی سطح پر تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے، متحدہ شیوسینا کے 60 ویں یوم تاسیس پر اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے، ٹھاکرے نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ اگر ان کے لیڈران منحرف اراکین اسمبلی کے ان پر لگائے گئے الزامات کو سچ مانتے ہیں، تو وہ شیو سینا-یو بی ٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
