Connect with us
Monday,13-October-2025

جرم

مالیگاؤں میں سالے نے کیا اپنے سابق بہنوئی کا کیا قتل، راجو بانگڑو کو دوسری شادی راس نہیں آئی

Published

on

(وفا ناہید)
کسی کا مرڈر کرنا آج کل بہت آسان ہوگیا ہے. ذرا ذرا سی بات ہر مشتعل ہوکر لوگ کسی کی زندگی کا چراغ گل کر دیتے ہیں. دینی شہر مالیگاؤں میں بھی اب کسی کا مرڈر کرنا ایک دم آسان ہوگیا ہے. ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کل رات 11بج کر 20 منٹ پر پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حد میں زیتون حجن مسجد کے پیچھے گلشن مدینہ گلی نمبر 4, میں گھر نمبر 1034 کمال پورہ, حافظ شیرا علی چوک کا ساکن 40 سالہ شاہداحمد محمد سلیم المعروف راجو بانگڑو دادا کے مرڈر سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے. اس ضمن میں جب نمائندے نے راجو بانگڑو کے اہل خانہ سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ راجو بانگڑو کے والدین کافی ضعیف ہے. نوجوان بیٹے کے قتل کی خبر سن کر بوڑھے باپ کے کندھے جھک گئے. راجو بانگڑو کی والدہ بیٹے کی مرگ ناگہانی سے نڈھال ہے . مقتول کا بھائی اس صدمے کو برداشت نہیں کرپارہا ہے اور بار بار بے ہوش ہو رہا ہے تو دوسری طرف مقتول کی بیوی اپنے شوہر کی اچانک موت کی وجہ سے غموں سے چور ہے. اس کی آنکھوں کے سوتے خشک ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں. راجو بانگڑو کے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ گھر میں یہ کہرام کیوں مچا ہوا ہے. معصوم بچے اپنے باپ کی راہ تک رہے ہیں. اس غم زدہ ماحول میں نمائندے کو کوئی بھی کچھ بتانے سے قاصر تھا. تب پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئی گلاب راؤ پاٹل سے رابطہ کیا گیا تو موصوف نے اس قتل کے رازسے پردہ اٹھایا. پی آئی پاٹل صاحب نے بتایا کہ شاہد عرف راجو بانگڑو پہلے سے شادی شدہ تھا. 2 سال قبل اس نے مالدہ شیوار کے گلشن مدینہ گٹ نمبر 41 گھر نمبر 46 کے ساکن اخلاق احمد کی صاحبزادی سے نکاح ثانی کیا. شادی تو کافی ارمانوں سے ہوئی مگر راجو بانگڑو کو یہ دوسری شادی راس نہیں آئی. کچھ ہی دنوں میں میاں بیوی کے اختلافات منظر عام پر آنے لگے . کسی طرح کچھ دنوں تک ان کی شادی شدہ زندگی کی گاڑی ڈگمگاتی ,لڑکھڑاتی چلتی رہی. آخر ایک دن اس رشتے کا دی اینڈ ہوگیا. راجو بانگڑو نے اپنی دوسری بیوی کو طلاق دے دی. دوسری بیوی سے مقتول کو ایک بچہ بھی ہوا مگر وہ بدنصیب بچہ اپنے والدین کے درمیان کی خلیج کو پاٹ نہیں سکا. غصے میں راجو بانگڑو نے 6 ماہ قبل اپنے سسر کے آٹو رکشے میں آگ لگادی تھی. گذشتہ دنوں عیدالفطر پر راجو بانگڑو کو بیٹے کی یاد آئی. باپ کی شفقت کو راجو بانگڑو دبا نہیں پایا اور بروز بدھ مورخہ 27 مئی کو اپنے بچے کے لئے کپڑے لے کر اس سے ملنے اپنی سابقہ بیوی کے گھر پہنچ گیا. اب ایسا ہوگیا کہ راجو بانگڑو کو اس کے سالے سعود مشیر اخلاق احمد نے روک دیا. اخلاق احمد کا کہنا تھا کہ راجو بانگڑو اس سے قبل اس کے والد کی آٹو رکشا جلا چکا ہے. اس لئے اب اسے یہاں نہیں آنا چاہئے. جس پر دونوں میں تکرار ہوئی . بہن کے طلاق سے سعود مشیر , راجو بانگڑو سے دل میں بغض رکھے ہوئے تھا. جب قاتل اور مقتول میں تکرار ہونے لگی تو سعود مشیر نے پہلے راجو بانگڑو کی آنکھوں میں لال مرچ ہاؤڈر ڈال کر اسے بے بس کیا . اس کے بعد تیز دھار ہتھیار سے اس کا گلا کاٹ دیا. خون میں لت پت راجو بانگڑو کٹے ہوئے شہتیر کی طرح زمین بوس ہوگیا. راجو بانگڑو کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں کہرام مچ گیا. فورا پوار واڑی ہولس کے پی آئی گلاب راؤ پاٹل اپنے پولس عملے کے ساتھ پہنچ گئے. لاش کا پنچ نامہ کرکے اسے دھولیہ سول ہاسپٹل بھیج دیا. کورونا وائرس کی وجہ سے مقتول کا سویپ نمونہ لیا گیا ہے. رپورٹ آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا پوسٹ مارٹم کرنا ہے یا نہیں. کیونکہ اگر کورونا ہوزیٹیو آتا ہے تو پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا اور لاش کی تدفین سویپ رپورٹ آنے کے بعد ہی عمل میں آئے گی. پوار واڑی پولس نے گناہ رجسٹر نمبر 53/2020 تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت سعود مشیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے. راجو بانگڑو قتل کی تحقیقات پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئی گلاب راؤ پاٹل کررہے ہیں.

(جنرل (عام

درگاپور اجتماعی عصمت دری کیس : مرد دوست کا کردار زیر تفتیش، پولیس کا کہنا ہے۔

Published

on

crimeeee

کولکتہ، پولیس کو میڈیکل کی طالبہ کے مرد دوست کے بیان میں تضاد پایا گیا ہے، جس کے ساتھ وہ 10 اکتوبر کو مغربی بنگال کے درگا پور میں واقع اس کے کالج کے قریب جنگلاتی علاقے میں پانچ افراد کی طرف سے اجتماعی عصمت دری کرنے سے پہلے باہر گئی تھی۔ اس رات اس کی کچھ حرکتوں نے تفتیش کاروں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل کی طالبہ کی شکایت کی بنیاد پر پتہ چلا کہ یہ واقعہ رات 8 بجے کے درمیان پیش آیا۔ اور 8.45 شام پہلے تو تین لوگوں نے نوجوان خاتون کو گھیر لیا۔ اس وقت جب نوجوان خاتون نے اپنے کالج کے دوستوں کو اطلاع دینے کی کوشش کی تو اس کا فون چھین لیا گیا۔ بعد میں دو اور لوگ آئے۔ اس واقعے میں مجموعی طور پر پانچ افراد ملوث تھے۔ الزام ہے کہ بعد میں ملزم نے نوجوان خاتون سے 5000 روپے کے عوض اپنا فون واپس لینے کو کہا۔ تفتیش کاروں کے مطابق طالبہ کا مرد دوست لڑکی کو پانچ افراد کے گھیرے میں لینے کے بعد فرار ہوگیا۔

متاثرہ کے والد نے بحران کے وقت اپنی بیٹی کو چھوڑنے میں مرد دوست کے کردار پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس کو شکایت بھی دی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سارے واقعے میں ہم جماعت بھی ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق طالب علم کو خطرے میں دیکھ کر دوست جس طرح سے بھاگا اس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ اتنا ہی نہیں، تفتیش کار حیران ہیں کہ کیا وہ طالب علم کو بچانے کے لیے کالج کے دوسرے دوستوں کو بھی بلا سکتا تھا۔ کچھ تفتیش کاروں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی ہے کہ اس نے ایسا کیوں نہیں کیا۔ آسنسول-درگاپور پولیس کمشنریٹ کے ایک سینئر افسر نے کہا، “تفتیش جاری ہے۔ ہم تمام ممکنہ زاویوں سے جانچ کر رہے ہیں۔” جمعہ کے روز، اڈیشہ کی میڈیکل کے دوسرے سال کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر درگاپور کے کیمپس کے باہر اجتماعی عصمت دری کی گئی جب وہ اپنے مرد دوست کے ساتھ رات کے کھانے کے لیے باہر گئی تھی۔ اسے مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ درگاپور نیو ٹاؤن شپ پولس میں پانچ افراد کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس دوران، پولس نے اجتماعی عصمت دری کیس کے سلسلے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے، جس سے گرفتاریوں کی کل تعداد چار ہوگئی ہے۔

Continue Reading

جرم

سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

Published

on

Crime

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی انڈرورلڈ ڈان ڈی کے راؤ ہفتہ وصولی کی پاداش میں گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انڈورلڈ ڈان چھوٹا راجن گینگ کا رکن گینگسٹر ڈی کے راؤ کو ممبئی کرائم برانچ نے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. اس کے ساتھ پولس نے اس کے دو ساتھیوں انیل سنگھ اور میمت بھوٹا کو بھی گرفتار کیا ہے گینگسٹر نے میمت بھوٹا کے ساتھ مل کر سرمایہ کار سے ایک کروڑ ۲۵ لاکھ روپے وصول کئے تھے اور انہیں برے نتائج کی دھمکی دی تھی, جس کے بعد اس کی شکایت شکایت کنندہ نے پولس میں درج کروائی. پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی کے راؤ کو گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے. ممبئی کرائم برانچ نے اس سے بھی ڈی کے راؤ کو ایک ہوٹل مالک کو دھمکی دے کر ۲ کروڑ ۵۰ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اس کے ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا


مضافاتی ساکی ناکہ علاقہ میں ہوٹل مالک کو دھمکی دی گئی تھی اور جبرا ہوٹل پر قبضہ کو بھی الزام ہے. اس معاملہ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اس میں ڈی کے راؤ ضمانت پر ہے. گزشتہ شب ڈی کے راؤ اپنے پرانے کیس کی سماعت کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں حاضری کے غرض سے گیا تھا, اسی دوران پولس نے اسے گرفتار کر لیا. اس معاملہ میں پولس اس سے اور اس کے ساتھیوں سے باز پرس کر رہی ہے. بتایا جاتا ہے کہ ڈی کے راؤ کا دھاراوی علاقہ میں اب بھی دبدبہ اور دہشت ہے اور وہ ہفتہ وصولی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے. اس پر کرائم برانچ نے اب اپنا شکنجہ کس دیا ہے. جس سے انڈرورلڈ میں دہشت پائی جارہی ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ ڈی کے راؤ کے ساتھیوں سے بھی باز پرس کرے گی, اس کے ساتھ ہی کرائم برانچ ان متاثرین سے بھی باز پرس کرے گی جو ڈی کے راؤ کے عتاب کا شکار تھے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com