(جنرل (عام
پرائیویٹ بجلی کمپنی کی زائد بل وصولی, میٹر تبدیلی اور من مانی ریڈنگ کیخلاف تحریک کا انتباہ

مالیگاؤں (خیال اثر )
آج شہر کی عوام پرائیویٹ بجلی کمپنی کے ذریعے انجام دیئے جانے والے کا موں کو لیکر مطمئن نظر نہیں آرہی ہے. جس طرح مالیگاؤں پاور سپلائی لمٹیڈ کی جانب من مانی بجلی وصولی, زائد بل, فائن بل, رینٹل بل, مختلف قسم کے ٹیکس و سروس بل, میٹر تبدیلی, اندھا دھن ریڈنگ اور شکایات پر فوری عمل نہ ہونے سے غریب عوام کے ساتھ کارخانے دار بھی پریشان ہو رہے ہیں.
آج بروز منگل 23 فروری 2021 کو مالیگاؤں سینٹرل بہوجن سماج پارٹی اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے مشترکہ وفد نے مہا وترن کے مختلف سینٹرز پر ہنگامی دورہ کیا. ان تمام سینٹرز پر مختلف بجلی مسائل سے پریشان مزدور طبقہ, چھوٹے پاورلوم مالکان اور گھریلو بجلی بل و دیگر مسائل کو لیکر اسے جگہ پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی. نیز ان مسائل کو بجلی کمپنی کے اعلیٰ حکام تک یہ بات پہنچانے کی بھی کوشش کی ہے کہ اگر بجلی کے مسائل جلد از جلد حل نہیں ہوئے تو تحریک و بائیکاٹ کا راستہ اختیار کیا جائے گا. اس طرح کا اظہار و خیال بہوجن سماج پارٹی کے زمہ داران میں آنند جی آڑاو (ضلع پربھاری), سنتوش جی شندے (ضلع صدر) اور ظہور بھائی زم زم (مالیگاؤں سینٹرل صدر) نے کیا.
اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والا نے کہا کہ پرائیویٹ بجلی کمپنی شہریان کے ایک طرح سے عذاب ہے کیونکہ غریب عوام سے لیکر امیر طبقہ تک کے تمام افراد سے مختلف کیٹگریز میں زائد بجلی بل وصول کی جا رہی ہے. انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گھریلو بجلی سو یونٹ تک مفت فراہم کی جائے.
مالیگاؤں پاور سپلائی لمٹیڈ کے کچھ بل اسطرح سے وصول کئے جاتے ہیں. جس میں اگر گھریلو بل ہے تو صفر سے لیکر سو یونٹ تک ( 3.46 پیسہ فی یونٹ), سو سے تین سو تک (7.43 پیسہ فی یونٹ), تین سو سے پانچ سو تک (10.32 پیسہ فی یونٹ), پانچ سو سے ہزار سے زائد (11.71 پیسہ فی یونٹ) اور اس کے علاوہ 110 روپیہ رینٹل کے نام پر اور مزید دیگر طرح کے ٹیکس ملاکر زائد تین سے چار سو روپیہ یعنی اگر آپ کے گھر کا بجلی بل صفر بھی ہے یا میٹر بند ہے تک بھی تین سے چار سو روپیہ بل آئے گا. اگر آپ کا مکان بند ہے تو پھر سو یونٹ فکس بل بھیج دیا جاتا ہے.
اس طرح سے انڈسٹریل زون اور شاپنگ سینٹرز کے بل میں صفر سے دو سو یونٹ تک (7.35) اور دو سو سے زائد یونٹ پر الگ سے بل لگ کر آئے گا. جس میں 403 روپیہ رینٹل اور چار سے پانچ سو روپیہ ٹیکس و دیگر سروسز چارج بھی شامل کیا جائے گا. اس کے علاوہ پاورلوم کارخانے داروں کیلئے کارخانے چالو یا بند رکھنے کی صورت میں بھی پورا بل دیا جائے گا. اس طرح سے چار ماہ کے سلیب میں بھی بجلی بل وصولی پر زائد رقم کا لی جاتی ہے.
آج شہر مختلف مسائل سے دوچار ہے. ایک جانب مسلسل لاک ڈاؤن کا خطرہ اور دوسری جانب بجلی کمپنی کا عتاب سے شہریان پریشان حال ہیں. بہوجن سماج پارٹی اور مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ہنگامی دورہ میں آنند آڑاہ, سنتوش شندے, ظہور بھائی زم زم, شیخ مشیر, ایوب پٹھان, بھیکن رزاق, گوتم آہیرے, ابو فرحان, عرفان اسماعیل, سدھارتھ مگرے, نظام تنبولی, خالد ٹیکر, رئیس عثمانی اور دیگر بہوجن و ایم ڈی ایف اراکین شریک رہے.
سیاست
مہاراشٹر مراٹھی ہندی تنازع قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سخت کارروائی ہوگی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہندی مراٹھی لسانیات تنازع پر یہ واضح کیا ہے کہ لسانی تعصب اور تشدد ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرتا ہے یا قانون ہاتھ میں لیتا ہے, تو اس پر سخت کارروائی ہوگی, کیونکہ نظم و نسق برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا روڈ ہندی مراٹھی تشدد کے معاملہ میں پولس نے کیس درج کر کے کارروائی کی ہے۔ مراٹھی اور ہندی زبان کے معاملہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کی سفارش پر طلبا کے لئے جو بہتر ہوگا وہ سرکار نافذ العمل کرے گی کسی کے دباؤ میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کی سفارش خود مہاوکاس اگھاڑی کے دور اقتدار میں کی گئی تھی, لیکن اب یہی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں, انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ۵۱ فیصد مراٹھی ووٹ اس الیکشن میں حاصل ہوئے ہیں۔ زبان کے نام پر تشدد اور بھید بھاؤ ناقابل برداشت ہے, مراٹھی ہمارے لئے باعث افتخار ہے لیکن ہم ہندی کی مخالفت نہیں کرتے, اگر دیگر ریاست میں مراٹھی بیوپاری کو کہا گیا کہ وہاں کی زبان بولو تو کیا ہوگا۔ آسام میں کہا گیا کہ آسامی بولو تو کیا ہوگا۔ انہوں نے قانون شکنی کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ترکی کے لمین میگزین میں گستاخانہ خاکے کی اشاعت کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

ممبئی : ترکی کے معروف “لمین میگزین” میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ ممبئی کے سیفی جوبلی اسٹریٹ واقع ہانڈی والی مسجد میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کی قیادت رضا اکیڈمی کے سربراہ اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری اور مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور گستاخانہ خاکے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا : “نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی پوری امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ترک حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخ میگزین کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کو سخت سزا دے۔”
مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس عالمی قانون سازی کریں تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر”لبیک یا رسول اللہ ﷺ جیسے نعرے بھی لگائے، لیکن پورا احتجاج پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
سیاست
مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر تشدد ناقابل برداشت، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے مراٹھی بنام ہندی تنازع اور تشدد کے خلاف ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اتربھارتی یہاں ممبئی میں کام کاج کی غرض سے آتے ہیں, ان کے بغیر ممبئی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ لیکن لسانیات کے نام پر ان پر تشدد عام ہو گیا۔ ایم این ایس کے ہندی زبان اور اتربھارتیوں کے تشدد پر اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراٹھی زبان کے نام پر شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں روزی کمانے کے لیے آنے والے غریبوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ غنڈہ گردی صرف غریبوں پر ہو رہی ہے، کسی بڑے کارپوریٹ پر تشدد کیوں نہیں برپا کیا جارہا ہے, غریبوں پر ہی یہ تشدد کیوں؟ یہ سوال اعظمی نے کیا ہے کہ میں اپنے قومی صدر محترم سے اکھلیش یادو جی سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز حق بلند کر کے اتربھارتیوں کو انصاف دلائے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مبینہ پالیسی پر حکومت سے سوال کریں۔
میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعظمی نے مراٹھی کے نام پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا