(جنرل (عام
عتیق احمد کے بیٹے کو پیشگی ضمانت نہیں ملی
سپریم کورٹ نے منگل کے روز باہوبلی عتیق احمد کے بیٹے محمد عمر کرارہ جھٹکا دیتے ہوئے اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا۔
جسٹس این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس انیرودھ بوس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عتیق احمد کی پیشگی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا، “ہم اس درخواست کو مسترد کر رہے ہیں۔”
محمد عمر نے اپنے لوگوں کے ساتھ مل کر لکھنؤ کے پراپرٹی بزنس مین موہت جیسوال کو اغوا کیا، اور اسے اپنے والد عتیق احمد کے پاس دیوریا جیل میں لے گیا تھا۔
واضح رہے کہ موہت جیسوال کو جیل کی بیرک میں مارا پیٹا گیا، اور 45 کروڑ روپے کے کاغذ پر زبردستی دستخط کرائے گئے تھے۔ موہت کی ایس یو وی گاڑی بھی وہاں رکھوا لی گئی تھی۔
اسی معاملے میں عتیق احمد نے پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
جسٹس رمنا نے کہا کہ جولائی 2019 میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ درخواست گزار اب تک تفتیشی ایجنسی کے ہاتھ سے بچتا رہا۔ جب اتنا وقت گزر گیا ہے، تو وہ پیشگی ضمانت مانگ رہا ہے، لہذا اسے راحت نہیں دی جاسکتی۔‘‘
ممبئی پریس خصوصی خبر
پنجاراپور پمپنگ اسٹیشن کا کام شروع، شہر کے بعض مغربی و مشرقی مضافاتی علاقوں میں 15% پانی کی فراہمی میں کٹوتی کا امکان

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا ہائیڈرولک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجرا پور میں ممبئی-3 اے پمپنگ اسٹیشن پر موجودہ 6.6 کے وی ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) کنٹرول پینلز کو تبدیل کرنے کے لیے ایک اہم پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ نتیجتاً، پنجرا پور سے بھنڈوپ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی سپلائی 20 گھنٹے کی مدت کے لیے معطل رہے گی, یعنی 28 جولائی 2026 بروز منگل صبح 9:00 بجے سے بدھ، 29 جولائی 2026 کی صبح 5:00 بجے تک۔ نتیجتاً، شہر کے کچھ حصوں اور ذیلی حصوں میں پانی کی فراہمی میں 15 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ مشرقی مضافات میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور اپنا تعاون کریں۔ اس منصوبے میں پنجرا پور میں ممبئی-3اے پمپنگ اسٹیشن پر 6.6 کے وی ایچ ٹی کنٹرول پینلز کو تبدیل کرنا شامل ہے۔ اس اقدام کے تحت، 10 موجودہ پرانے ایچ ٹی کنٹرول پینلز کو 10 نئے، جدید ترین، اور موثر ایچ ٹی کنٹرول پینلز سے تبدیل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں، کل 10 ایچ ٹی کنٹرول پینلز میں سے 4 کو تبدیل کیا جائے گا۔ یہ کام منگل، 28 جولائی 2026 کو صبح 9:00 بجے سے بدھ، 29 جولائی 2026 کو صبح 5:00 بجے تک کیا جانا ہے۔ کام کو محفوظ طریقے سے اور منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے ‘ممبئی 3اے پمپنگ اسٹیشن’ کو تقریباً 20 گھنٹے تک بند کرنا ضروری ہے۔ نتیجتاً، پنجراپور سے بھنڈوپ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی سپلائی اس 20 گھنٹے کی مدت کے لیے معطل رہے گی, یعنی 28 جولائی 2026 کی صبح 9:00 بجے سے 29 جولائی 2026 کی صبح 5:00 بجے تک۔ اس کے نتیجے میں شہر بھر میں پانی کی سپلائی میں 15 فیصد کمی ہو سکتی ہے اور بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ مضافات میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور اپنا تعاون کریں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کالا چوکی ایک پستول و کارتوس کے ساتھ جرائم پیشہ گرفتار

ممبئی : ممبئی کے کالا چوکی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک 32 سالہ جرائم پیشہ عارف محمد اسلم شیخ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اس کے قبضے سے پولیس نے ایک پستول 6 کارآمد کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔ محمد اسلم شیخ کے قریب مارپیٹ کے 8 معاملات درج ہیں اس کے ساتھ باندرہ اور سہار پولیس اسپٹیشن مییں ایک کیس درج ہے ملزم کو دو مرتبہ شہر بدر بھی کیا گیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر منوج کمار شرما اور ڈی سی پی انوراگ جین کی ایما پر کی گئی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش بے نقاب, مہاراشٹر سائبر کی کارروائی 500 سے زائد اکاؤنٹس گمراہی میں ملوث

ممبئی : کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران تشدد اور ملک گیر سطح پر بدامنی پیدا کرنے کی سازش کو مہاراشٹر سائبر سیل نے بے نقاب کر کے ایسے 500 ہینڈل کی نشاندہی کی ہے جو ملک کے باہر سے فعال و سرگرم تھے اس میں پاکستانی سازش کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے۔ احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر غلط بانیہ, غلط معلومات مہمات بدنیتی پر مبنی مشمولات پھیلانے کے معاملہ میں سائبر سیل نے کارروائی کی ہے اس میں 500 ایسے اکاؤنٹس کو نشاندہی کے بعد بند بھی کر دیا گیا ہے, یہ اکاؤنٹس ملک میں قومی سلامتی اور سماجی آہنگی کو بری طرح سے متاثر کرنے میں فعال تھے۔ کاکروچ جنتا پارٹی سی جے پی سے متعلق ملک گیر احتجاج کے پیش نظر مہاراشٹر سائبر نے ایک کارروائی کے دوران ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے ان کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا اور ایسے ویڈیو جو اے آئی اور دیگر طریقہ کار سے تیار کی گئی تھی۔ ڈیپ فیک ویڈیو کی جانچ میں گمراہ کن ویڈیو پائے گئے اس سے عوام میں بدامنی پھیلانے کی کوشش قومی سلامتی کو متاثر کرنا شامل ہے۔ سماج دشمن عناصر اس قسم کے اکاؤنٹس سے گمراہ کن پروپیگنڈے کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا سے مونیٹرنگ کے دوران 429 اکاؤنٹس و قابل اعتراض موبد کو سوشل میڈیا سے ہٹایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایکس, انسٹاگرام, فیس بک, یو ٹیوب سمیت دیگر ذرائع شامل کئے گئے جن پر گمراہ کن مشمولات شامل کئے گئے تھے۔ تقریبا 100 ایسے اکاؤنٹس بھی پائے گئے جو اے آئی کی مدد سے گمراہ کن پوسٹ کر رہے تھے۔ 140 سے زائد پوسٹ اور پروفائلز بھی اس میں شامل ہے, جو مصنوعی اے آئی سے تیار کئے گئے تھے, اس کی تصدیق ایس پی اجئے کمار بنسل نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پوسٹ اور ویڈیو اب بھی وائرل ہے ایسے میں پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام12 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
