(جنرل (عام
ماب لنچنگ پر وزیر اعظم کو خط لکھنے والے وردھا یونیورسٹی کے6 ؍ طلباء سسپنڈ
مہاراشٹر کے وردھا میں مہاتما گاندی انٹر راشٹریہ ہندی یونیورسٹی کے 6 طلبا کو ملک میں بڑھتے ماب لنچنگ کے واقعات اور ریپ کے ملزمین کو بچانے سمیت دیگر الزاموں کے لیے وزیراعظم کو خط لکھنے اور دھرنا دینے کی وجہ سےسسپنڈ کردیا ہے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق،9 اکتوبر کو جاری ایک حکم میں رجسٹرار راجیندر سنگھ نے کہا کہ ایک اجتماعی دھرنے کا انعقاد کر کے 2019 اسمبلی انتخاب کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور جوڈیشیل پروسس میں دخل دینے کی وجہ سے طلبا کو نکالا جا رہا ہے۔نکالے گئے 6 طلبا میں سے ایک چندن سروج نے کہا ، 9 اکتوبر کو ہوئے دھرنے میں جہاں سیکڑوں طلبا شامل ہوئے تھے وہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے چن کر صرف 3 دلت اور 3 او بی سی طلبا کے خلاف کارروائی کی ۔ دھرنے میں ہمارے ساتھ کئی اشرافیہ کمیونٹی کے طلبا بھی شامل تھے۔ Suspension letter میں6طلبا کی پہچان چندن سروج (ایم فل،سوشل ورک)،نیرج کمار(پی ایچ ڈی،گاندھی اینڈ پیس اسٹڈیز)، راجیش سارتھی اور رجنیش امبیڈکر(ویمن اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ)، پنکج ویلا(ایم فل، گاندھی اینڈ پیس اسٹڈیز)،اورویبھو پیپلکر(ڈپلوما، ویمن اسٹڈیز)کے طور پر کی گئی ہے۔ وائس چانسلر کرشنا کمار سنگھ نے بتایا ، مہاراشٹر اسمبلی انتخاب کی ضابطہ اخلاق کی مدت کے دوران گروپ میں احتجا جی مظاہروں کےخلاف ممانعت کو دیکھتے ہوئے کارروائی کی گئی ۔ہمارا خط معاملے پر بہت واضح ہے۔چندن سروج نے کہا،کچھ دن پہلے ہم نے اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا تھا کہ ہم احتجاج میں وزیر اعظم کو ایک خط لکھنے جا رہے ہیں۔کچھ طلبا نے بتایا کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ان کی اجازت کے بنا نہیں کیا جا سکتا ہے۔اس لیے 7 اکتوبر کو ہم نے انہیں ایک خط لکھ دیا۔ حالانکہ، انہوں اس میں تاریخ نہیں ہونے کی بات کہتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کبھی کسی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا،ہمارے احاطے میں گاندھی مجسمہ والی جگہ گاندھی ہل میں اکٹھا ہونے کا فیصلہ کیا ۔9 اکتوبر کو بی ایس پی کے بانی کانشی رام کی برسی بھی تھی، اس لیے ہم نے دونوں پروگرام کو ایک ساتھ منعقد کیا۔لیکن انہوں نے مجسمہ کی طرف جانے والےدروازوں کو بند کر دیا۔جب تقریباً ۱۰۰؍طلبا گیٹ کے پاس دھرنا دے رہے تھے تب رجسٹرار راجیندر سنگھ، وی سی کے کے سنگھ اور پراکٹر منوج کمار رات 9 بجے کے آس پاس آئے۔انہوں نے ہم سے سخت،دھمکی بھرے طریقے سے بات کی۔ہم کہتے رہے کہ ہم جو کر رہے ہیں اس میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں ہے۔اور احاطے میں کوئی انتخابی ضابطہ اخلاق نہیں نافذ ہو سکتا ہے،لیکن انہوں نے نہیں سنا۔چندن نے کہا،دیر رات دفتر بند رہتا ہے تب انہوں نے چن کر 3 دلت اور 3 او بی سی طلبا کے خلاف خط جاری کیا جب کہ ہمارے ساتھ دھرنے میں اشرافیہ کے بھی طلبا تھے۔ہم نے آگے بڑھ کر 10 اکتوبر کو وزیر اعظم کو خط بھیج دیا۔آل انڈیا اسٹوڈنٹ ایسو سی ایشن نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ راجیش سارتھی آئیسا کارکن ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے حکم کو واپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے آئیسانے کہا ،طلبا کی اظہار کی آزادی کو نہیں چھینا جا سکتا ہے۔ وہیں،وردھایونیورسٹی کے 6 طلبا کے Suspension کے خلاف بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے مظاہرہ کیا اور سبھی 6 طلبا کی معطلی کو واپس لینے اور حالیہ وی سی کو فوری اثر سے برخاست کرنے کی اپیل کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولس 367 مفرور و مطلوب ملزمین گرفتار

ممبئی پولس نے ایسے 367 ملزمین کو گرفتار کرنے دعوی کیا ہے جو مطلوب تھے۔ ان ملزمین میں ۱۸ ایسے ملزمین شامل ہیں جو ۲۰ سال سے مطلوب تھے, ان تمام مطلوب ملزمین کو مفرورقرار دیا گیا تھا اس میں آزاد میدان پولس اسٹیشن میں1987 سے مطلوب ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم این جوشی مارگ میں ١٩٨٨ سے مطلوب ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2026 سے 31 مارچ تک ان ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس اس خصوصی مفرور ملزمین کی تلاش مہم میں ان ملزمین کو گرفتار کیا گیا جو انتہائی کامیاب ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عوامی نمائندے ممبئی میں ایس آئی آر پروگرام کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے تعاون کریں : میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے

ممبئی : کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق ممبئی شہر اور ممبئی کے مضافاتی اضلاع میں انتخابی فہرستوں کے لیے خصوصی گہرا نظر ثانی (ایس آئی آر) پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے نے عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام کو ممبئی میں بہت مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے تعاون کریں۔ خصوصی گہرائی سے جائزہ (ایس آئی آر ) پروگرام کے سلسلے میں، آج (24 اپریل 2026) ممبئی میونسپل کارپوریشن ہیڈکوارٹر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔اس موقع پر قائد حزب اختلاف کشوری پیڈنیکر،ممبئی میونسپل کارپوریشن ہاؤس میں مختلف جماعتوں کے گروپ لیڈران، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (شہر) ڈاکٹراشونی جوشی، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (پروجیکٹس) ابھیجیت بنگر، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش ڈھکنے، ضلع کلکٹر (ممبئی سٹی) آنچل گوئل، میونسپل کمشنر (ممبئی سٹی) کے جوائنٹ کمشنر اور بلدیاتی کمشنر وغیرہ موجود تھے۔ اجلاس کے آغاز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کمپیوٹر پریزنٹیشن کے ذریعے خصوصی گہرائی سے جائزہ پروگرام کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضلع الیکشن آفیسر اور میونسپل کمشنراشونی بھیڈے نے کہا کہ اس سے قبل مہاراشٹر میں سال 2002 میں، یعنی تقریباً 24 سال پہلے ایک خصوصی گہرائی سے جائزہ لیا گیا تھا۔ ووٹر لسٹ میں تبدیلی ہجرت، ڈبل رجسٹریشن، مردہ ووٹرز یا غیر ملکی شہریوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کی وجہ سے ضروری ہے۔ اسی سلسلے میں، مہاراشٹر کے دیگر حصوں کے ساتھ برہن ممبئی کے علاقے میں ایک خصوصی گہرائی سے جائزہ (ایس آئی آر) پروگرام نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصی گہرائی سے جائزہ (ایس آئی آر) پروگرام کو کل چھ مرحلوں میں لاگو کیا جائے گا، یعنی پہلے سے نظرثانی کی مدت، گنتی کی مدت، اے اے ایس ڈی (پہلے سے اندراج شدہ، غیر حاضر، منتقل شدہ، ڈیڈ) فہرست کی تیاری، ووٹر لسٹ کے مسودے کی اشاعت، دعووں اور اعتراضات کی مدت اور حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت۔ برہان ممبئی خطہ (ممبئی شہر اور ممبئی کے مضافات) میں رائے دہندوں کی نقشہ سازی کا کام پہلے سے جائزہ لینے کی مدت کے تحت جاری ہے۔ اس کے مطابق، خصوصی گہرائی میں نظرثانی 2002 انتخابی فہرست میں ووٹرز کو 2024 کی انتخابی فہرست میں تفصیلات تلاش کرکے بی ایل او ایپ میں میپ کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا،ممبئی کے علاقے میں خصوصی گہرائی میں نظرثانی (ایس آئی آر) پروگرام کے زیادہ موثر نفاذ کے لیے سیاسی جماعتوں کا تعاون اہم ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے اس کام کے لیے پولنگ اسٹیشن لیول آفیسرز (بی ایل او) کا تقرر کیا ہے۔ اس بنیاد پر، مسز اشونی بھیڈے نے سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ متعلقہ مقامی علاقوں میں پولنگ سٹیشن لیول اسسٹنٹ (بی ایل او) کا تقرر کریں تاکہ نظرثانی کے عمل کو زیادہ موثر، شفاف اور تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ورلی بی جے پی احتجاجی ریلی معترض خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، ممبئی پولس کی ایکس پر وضاحت، گمراہ کن خبر کے بعد تردید ی بیان

ممبئی: پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل نامنظور ہونے کےخلاف ملک بھر اور ممبئی میں احتجاج شروع کیا ہے۔ ممبئی پولس نے یہ واضح کیاہے کہ ورلی بی جے پی کے مورچہ پر معترض پوجا مشرانامی خاتون پر کوئی ایف آئی آردرج نہیں کی گئی ہے سوشل میڈیا پر گمراہ کن پیغامات کے بعد اب ممبئی پولس کے آفیشل سرکاری ایکس پر پولس نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ خاتون پر کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے یہ خاتون ٹریفک سے پریشان تھی جس نے مورچہ کے دوران وزیر گریش مہاجن سے حجت بازی کی تھی اس کے بعد اس کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ بھی کئی تنظیموں نے کیا تھا لیکن اب تک پولس نے اس معاملہ میں کیس درج نہیں کیا ہے اس کی تفتیش بھی جاری ہے البتہ ورلی پولس نے اس معاملہ میں غیرقانونی طریقے سے سڑک روک کر اسے جام کرنے کے معاملہ میں آرگنائزر منتظم کےخلاف کیس درج کر لیا ہے اس احتجاجی مظاہرہ کی اجازت منتطم نے حاصل کی تھی جس کے بعد پولس نے شرائط میں خلاف وزری پر یہ کیس درج کیا ہے ۔ سو شل میڈیا پر خاتون پر کیس درج کرنے سے متعلق گمراہ کن افواہ کے بعد پولس نے اس کی تردید کی ہے ۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
