Connect with us
Monday,19-May-2025
تازہ خبریں

جرم

کرلا وی بی نگر اقدام قتل کے مطلوب ملزمین تھانہ جنگل سے گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی کرلا ونوبا بھاوے نگر پولیس اسٹیشن نے دو جرائم پیشہ غنڈوں کو ممبئی سے متصلہ تھانہ کے جنگل سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ 13 مئی رات ساڑھے 11 بجے شکایت کنندہ رکشہ والے کو پیسہ دے کر اپنے گھر کی جانب آرہا تھا, کہ جرائم پیشہ غنڈہ دتہ منگیش پاٹل عرف شیرو، مہیش کرشنا مہارانہ عرف پانڈا نے راستہ پر شکایت کنندہ کے ساتھ دھکا دے کر گالی گلوج شروع کردی, جب اس کا بہنوئی اور والد نے تنازع ختم کرنے کی کوشش کی تو شیرو نے بہنوئی پر چاپڑ سے وار کر دیا اور پانڈا نے شکایت کنندہ کے والد پر قاتلانہ حملہ کر کے قتل کی کوشش کی, اس معاملہ میں پولیس نے اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس معاملہ میں زون 5 کے ڈی سی پی گنیش گاوڑے کی ہدایت پر دو ٹیمیں تشکیل دی گئی اور دونوں مفرور ملزمین کی تلاش شروع کر دی گئی۔ ٹیم کو اطلاع ملی کہ دونوں ملزمین تھانہ کے جنگل میں ہے, یہاں پولیس نے ملزم دتہ منگیش پاٹل عرف شیرو 30 سالہ اور منیش سناتن ساہو عرف چنٹو 24 سالہ کو گرفتار کر لیا, ان ملزمین کے خلاف کئی مقدمات بھی درج ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر ستیہ نارائن چودھری اور ڈی سی پی گنیش گاوڑے کی سر براہی میں انجام دی گئی۔ سنیئر انسپکٹر رویندر سر ساگر نے بتایا کہ ملزمین کے خلاف کئی مقدمات درج ہے۔ پولیس نے مفرور ملزمین کی تلاش کے بعد اسے گرفتار کیا ہے, ان دونوں ملزمین نے علاقہ میں دہشت پیدا کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں

پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے دو جاسوسوں کو متحرک کیا اور ان کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے بھیجے۔ ان پر سنگین معلومات شیئر کرنے کا الزام ہے۔

Published

on

Punjab-Police

چندی گڑھ/گرداس پور : جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ملک میں جاسوسوں کو فعال کر دیا تھا۔ پنجاب پولیس نے گورداسپور میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جو پہلگام حملے کے بعد سرگرم ہو گئے تھے۔ پاکستان سے ان کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے بھی آئے تھے۔ گورداسپور پولیس نے اب ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے فوج سے متعلق حساس معلومات بھی پاکستان کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ ملزمان کی شناخت سکھپریت سنگھ اور کرن ویر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہریانہ کے حصار کے یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ پاکستان کے ساتھ اس کے روابط سامنے آچکے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی (بارڈر رینج) ستیندر سنگھ نے کہا کہ دونوں جاسوس پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے رابطے میں تھے۔ اسے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آئی ایس آئی نے متحرک کیا تھا۔ وہ پچھلے 15-20 دنوں سے مسلسل معلومات لیک کر رہے تھے۔ اس نے ہماچل اور جموں و کشمیر میں ہماری سیکورٹی فورسز کی خفیہ معلومات کو لیک کیا۔ حال ہی میں ان کے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے منتقل کیے گئے تھے۔ دونوں ملزمین، جن کی عمریں 19-20 سال ہیں، کا تعلق گورداسپور سے ہے۔ یہ دونوں منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث تھے۔ آپریشن سندھ کے ذریعے پاکستان کو سبق سکھانے کے بعد بھارت نے ملک میں رہتے ہوئے غداری کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ان میں سے نصف درجن سے زیادہ گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا نام بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دونوں پاکستان کے لیے کام کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ان کے پاس سے الیکٹرانک گیجٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ سبھی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک ساتھ جیل میں بند ہیں۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران کافی معلومات سامنے آئی ہیں۔ ان سب کے ساتھ اس کے رابطے ہیں۔ اسے بھی گرفتار کیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ پنجاب پولیس کے مطابق اس نے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور پنجاب میں فوج کی نقل و حرکت اور دیگر حساس معلومات جمع کی تھیں۔ 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں 25 سیاح مارے گئے تھے، اس کے بعد ہندوستان نے 7 مئی کو آپریشن سندور کے تحت کارروائی کی تھی۔ اس میں پاکستان کے 9 دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا تھا۔

Continue Reading

جرم

دہیسرخونی تصادم میں تین کی موت اور دو گرفتار

Published

on

Murder

ممبئی : ممبئی کے دہیسر ایم ایس پی گنپت پاٹل نگر میں خونی تصادم کے سبب تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ پرانی رنجش کے سبب گپتا اور شیخ کنبہ میں گزشتہ شب خونی تصادم ہوا, جس میں 4 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے اور تین کی موت واقع ہوگئی۔ اس معاملہ میں پولیس نے دو افراد کو قتل کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گزشتہ روز شام ساڑھے چار بجے شیخ کنبہ کے گپتا کنبہ کے ناریل اسٹال پر ان پر تیز دھار دار چاقو سے حملہ کر دیا اس حملہ کے سبب رام نول گپتا بزرگ اور اروند گپتا کی زخموں کی تاب نہ لا کر جائے وقوع پر ہی موقع ہوگئی اس خونی واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی, جبکہ شیخ کنبہ کے ہارون شیخ کی بھی موت واقع ہوگئی اس تصادم کے بعد دونوں کنبہ کے خلاف کراس قتل کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں دونوں کنبہ کے دو افراد بھی زخمی ہوگئے اس معاملہ میں شیخ کنبہ کے ایک نابالغ کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسے چائلڈرن ہوم میں پیش کیا گیا ہے۔

ڈی سی پی آنند بھوئیٹے نے بتایا کہ یہ معاملہ پرانی رنجش کا تھا اور 2022 ء میں دونوں کنبہ میں تصادم بھی ہوا تھا اور اس معاملہ میں بھی مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں کل تین افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے, انہوں نے کہا کہ قتل کے بعد علاقہ میں نظم ونسق کی برقراری کے لئے اضافی بندوبست تعینات کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گپتا کنبہ کے ایک فرد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ شیخ کنبہ کے ایک فرد کو 2022 ء میں تڑی پار بھی کیا گیا تھا۔ اس قتل کو ہندو مسلم رنگ دینے کی فرقہ پرست عناصر نے سوشل میڈیا پر کوشش شروع کر دی تھی۔ لیکن پولیس نے تفتیش میں یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ پرانی رنجش کا شاخسانہ ہے اور اس میں ذاتی بھید بھاؤ نہیں تھا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی ضرور ہے, لیکن امن وامان برقرار ہے اور پولیس نے گشت بھی بڑھا دیا ہے, اس کے علاوہ بندوبست بھی تعینات کیا گیا ہے۔

Continue Reading

جرم

داعش پونے کے سلیپر سیل کے دو مشتبہ مفرور انعام یافتہ ملزمین ممبئی ائیرپورٹ سے گرفتار

Published

on

arrested

ممبئی قومی سلامتی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے دو مفرور و مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کی شناخت کالعدم داعش دہشت گرد تنظیم کے سلیپر ماڈیول کے ارکان کے طور پر کی گئی ہے، 2023 میں پونے، مہاراشٹر میں آئی ای ڈیز کی ساخت اور جانچ سے متعلق ایک کیس میں ‎دو افراد، جن کی شناخت عبداللہ فیاض شیخ ڈائپر والا اور طلحہ خان کے نام سے ہوئی ہے، کو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹی 2 پر بیورو آف امیگریشن نے اس وقت روک لیا, جب انہوں نے جکارتہ، انڈونیشیا سے بھارت واپس جانے کی کوشش کی، جہاں وہ روپوش تھے۔ اس کے بعد این آئی اے کی ٹیم نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر گرفتار کر لیا۔ ‎دونوں ملزمین گزشتہ دو سالوں سے فرار تھے اور ان کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت، ممبئی کی طرف سے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔ این آئی اے نے بھی نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ملزمان کی معلومات کے لئے 3-3 لاکھ روپے انعام بھی رکھا تھا۔

ان افراد کی مجرمانہ سازش سے متعلق ہے، اس کے ساتھ ساتھ داعش پونے کے آٹھ دیگر سلیپر ماڈیول ممبران پہلے ہی گرفتار اور عدالتی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں کا ارتکاب کرنے کی سازش کی تھی جس کا مقصد تشدد اور دہشت گردی کے ذریعہ ملک میں اسلامی حکمرانی قائم کرنے کے لئے آئی ایس آئی ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑ کر ہندوستان کے امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنا تھا۔ ‎یہ دو افراد، دوسرے گرفتار ملزمان کے ساتھ پہلے ہی چارج شیٹ کر چکے ہیں، پونے کے کونڈھوا میں عبداللہ فیاض شیخ کے کرائے پر لیے گئے مکان سے آئی ای ڈیز جمع کرنے میں مصروف تھے۔ 2022-2023 کی مدت کے دوران انہوں نے ان احاطے میں ایک بم بنانے اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا اور اس میں حصہ لیا، اس کے علاوہ ان کی طرف سے بنائے گئے آئی ای ڈی کو جانچنے کے لیے کنٹرول شدہ دھماکہ بھی کیا۔

این آئی اے، جو کہ ہندوستان میں آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس کے پرتشدد اور مذموم ہندوستان مخالف دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے، اس سے قبل اس کیس کے تمام 10 ملزمان کو یو اے (پی) ایکٹ، دھماکہ خیز مواد ایکٹ، اسلحہ ایکٹ اور آئی بی سی کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ کیا گیا تھا۔ عبداللہ فیاض شیخ اور طلحہ خان کے علاوہ کیس میں گرفتار دیگر افراد کی شناخت محمد عمران خان، محمد یونس ساکی، عبدالقادر پٹھان، سیماب ناصر الدین قاضی، ذوالفقار علی بڑودوالا، شمل ناچن، عاکف ناچن اور شاہنواز عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com