Connect with us
Saturday,20-December-2025

جرم

اترپردیش: تشدد سے زیادہ خطرناک تھا پولیس کا تشدد روکنے کا طریقہ

Published

on

اترپردیش کے مختلف اضلاع میں شہریت(ترمیمی)قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلاف گذشتہ 19/20 دسمبر کو کئے گئے احتجاجی مظاہروں کے درمیان مظاہرین پر پولیس ایکشن پر کاروان محبت کی ٹیم نے یوپی پریس کلب میں ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی۔
اترپردیش میں گذشتہ 19/20 دسمبر کو صوبہ کے مختلف مقامات میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد پھوٹ پڑا تھا۔جس میں تقریبا 23 افراد جان بحق ہوئے تھے تو وہیں پولیس کی لاٹھی چارج کے ساتھ آگزنی اور پتھر بازی بھی ہوئی تھی۔بعد میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بے تحاشہ افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور پبلک پراپرٹی کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر مبینہ مظاہرین کے نام ریکوری نوٹس جاری کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے متنازع بیان دیتے ہوئے مظاہرین سے بدلہ لینے کی بات کہی تھی۔
اس ضمن میں یوپی پریس کلب میں کاروان محبت اور یوپی کوآرڈینیش کمیٹی اگینسٹ سی اے اے ،این آر سی اینڈ این پی آر کے بینر تلے منعقد پروگرام میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے سابق آئی اے ایس ومعروف سماجی کارکن ہرش مندر نے کہا کہ اترپردیش میں یوگی کی قیادت میں حکومت نے انسانیت کے خلاف سنگین جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ریاستی انتظامیہ نے تشدد کو قابو میں کرنے کے لئے جو طریقہ استعمال کیا ہے وہ اس تشدد سے کہیں زیادہ خطر ناک ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ’اشتعال انگیز‘زبان کا استعمال کرتے ہوئے پولیس دستے کی مدد سے اپنی ہی ریاست کے مسلمانوں کے خلاف جنگ چھیڑ دیا ہے۔وہ اپنی مخالفت میں اٹھنے والی ہرآواز کو دبانا چاہتے ہیں۔یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ پرتشدد جھڑپوں میں پولیس نے اقلیتوں کے خلاف بربریت کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اترپردیش میں یہ پیٹرن پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے کہ پولیس خود ہی فسادی بن گئی اور گھروں میں گھس کر بے سہارا خواتین، بچوں ،بوڑھوں اور بیماروں کو ہراساں کیا۔
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق مظفر نگر،میرٹھ،سنبھل اور فیروزآباد میں متأثرین سے ملاقات کے دوران جانچ ٹیم نے پایا کہ نفرت سے بھری وردی دھاری پولیس نے مسلمانوں کے گھروں میں گھس کر مارا،ان کے اسکوٹر۔کاروں کو آگ کے حوالے کردیا۔ٹی وی،واشنگ مشین جیسے آلات کو پوری طرح سے تباہ کردیا۔پولیس کو روکنے کی کوشش کرنے پر گھر کے بزرگوں ،خواتین،اور یہاں تک معصوم بچوں پر بھی پولیس نے لاٹھیاں برسائیں،مسلمانوں کے خلاف پولیس نے بھدی اور قابل اعتراض تبصرے کئے۔پولیس نے فرقہ وارانہ نعرے لگائے۔
رپورٹ کے مطابق مظفر نگر،میرٹھ ،سنبھل اور فیروزآباد میں کل 16 افراد کی موت سینے سے اوپر گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مہلوکین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی تک اہل خانہ کو نہیں سونپی گئی ہے۔ 16 میں سے صرف ایک شخص کی پوسٹ مارٹم رپورٹ دی گئی ہے جس میں گولی کا کوئی ذکر نہیں ہے حالانکہ ٹیم کے پاس وافر ثبوت موجود ہیں کہ سبھی افراد کی اموات گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کے ساتھ پولیس کی زیادتی اور اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانبداری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ان 16 افراد کی اموات ان کے گولی لگ کر زخمی ہونے کے دو ،تین دنوں بعد ہوئی ہے۔ان زخمیوں کو کئی کئی دنوں تک اسٹریچر سے نہیں اتارا گیا۔ کئی دن بعد ڈاکٹر آئے تو انہیں دوسرے اسپتال میں ریفر کردیا گیا۔زخمیوں کے کپڑے پوری طرح سے اتار دئیے گئے اور مخالفت کرنے پر ڈاکٹروں کی جانب سے کہا گیا کہ کپڑے جسم پر نہ ڈالو تاکہ ہر کوئی دیکھ سکے کہ کون مریض آیا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے تشدد کے الزام میں گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف تھانوں میں ٹارچر کئے جانے اور اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے زخمیوں کے ساتھ سلوک ایک طے شدہ پیٹرن کے مطابق کیا گیا ہے اور اس میں تمام حدود کو توڑ دیا گیا ہے۔ پولیس نے جہاں مکمل طور سے اپنی دشمنی وعناد کے مظاہرہ کیا ہے تو وہیں ڈاکٹروں نے ہر مریض کے علاج کرنے کے قسم کھانے کے دھرم کو نہیں نبھایا ہے۔
یوپی میں مظاہروں کے دوران پولیس کی جانبدارانہ کاروائی کا پردہ فاش کرنے اور حقیقی صورتحال کو آشکارا کرنے کے لئے دہلی میں 16 جنوری کوجسٹس سدھا شرن ریڈی کی قیادت میں منعقد پبلک ٹریبونل میں گواہوں کو سننے اور رپورٹوں کو دیکھنے بعد ٹریبونل نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جیوری کہ اگرچہ قانونی اہمیت کافی کم ہو لیکن اس کی اخلاقیت کافی طاقت ور ہے۔ریاستی حکومت کے اوپر سے لے کر نیچے تک کے پورے عملے نے ایک مخصوص طبقے خاص کر مسلمانوں اور مظاہرین کی قیادت کررہے سماجی کارکنوں کے خلاف بدلے کے جذبات سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس نے نہ صرف عام لوگوں کے ساتھ تشدد کیا بلکہ بے گناہ مسلمانوں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔پولیس نے نابالغوں اور بچوں تک کو اپنی حراست میں لے کر ان کی بری طرح سے پٹائی کی ہے ۔میڈیکل ملازمین کو علاج کرنے سے روکا گیا ہے۔اور حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا ناجائز استعمال کیا گیا ہے۔پولیس کی ہراسانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
’’ریاستی منصوبہ بند تشدد سے ہلکان اترپردیش کی عوام‘‘ کے نام سے پیش کی گئی اس طویل تفصیل رپورٹ کو سابق آئی اے ایس وسماجی کارکن ہرش مندر اور نورشن سنگھ کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔

(جنرل (عام

ہردوئی میں ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر پر ڈمپر لے کر چڑھ دوڑنے کی کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Published

on

اتر پردیش کے ہردوئی میں کان کنی مافیا نے ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر پر جان لیوا حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ڈمپر کے ساتھ ان کی سرکاری گاڑی پر چڑھ دوڑنے کی کوشش کی لیکن اہلکار بال بال بچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بلگرام کوتوالی علاقے کے سمکھیڑا گاؤں میں پیش آیا۔ ضلع کانکنی افسر شیو دیال سنگھ اور ان کی ٹیم گاؤں کے اندر ایک کچی سڑک پر اچانک معائنہ کر رہی تھی۔ مٹی سے لدا ایک پیلے رنگ کا ڈمپر، بغیر نمبر پلیٹ کے، سامنے سے آرہا تھا۔ شیو دیال سنگھ نے ڈمپر کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ڈرائیور نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ڈمپر ڈرائیور سمیت یادو نے جان سے مارنے کے ارادے سے بولیرو گاڑی کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو بے قابو ہو کر الٹ گئی اور گندم کے کھیت میں جاگری۔ حالات کو بگڑتے دیکھ کر ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر شیو دیال سنگھ، ڈرائیور انوراگ سنگھ، ہوم گارڈ وجے پرتاپ سنگھ، اور رمیش چندر نے اپنی جان بچانے کے لیے گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔ حادثے میں سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ اس کے بعد ڈمپر ڈرائیور سڑک پر مٹی ڈال کر موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر شیو دیال سنگھ نے بتایا کہ ملزم سمیت یادو کے پاس پہلے سے ہی ایک جے سی بی مشین تھی، جسے کچھ دن پہلے بلگرام پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث پائے جانے کے بعد ضبط کیا گیا تھا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم غیر قانونی کان کنی میں ملوث ہے اور بغیر اجازت مٹی کی غیر قانونی نقل و حمل کر رہا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع کانکنی افسر شیو دیال سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر ملزم سمیت یادو کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ غیر قانونی کان کنی میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

(جنرل (عام

راجستھان : ڈنگر پور میں 160 کروڑ روپے کا سائبر فراڈ بے نقاب، ایک ملزم گرفتار

Published

on

crime

راجستھان کے ڈنگر پور میں ایک بڑے اور منظم سائبر فراڈ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بینک ملازم سمیت چار ملزمان نے کروڑوں روپے کا سائبر فراڈ کیا۔ سائبر فراڈ کے دو مقدمات میں ایک ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس کی وسیع تر پوچھ گچھ میں فراڈ کی مکمل حد کا پتہ چلا۔ پوچھ گچھ میں کئی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئیں، جس سے ہمیں فراڈ کے پیمانے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان میں سے دو پولیس کارروائی سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے۔ ایک اور ملزم بھی بیرون ملک فرار ہونے کی تیاری کر رہا تھا تاہم پولیس کو بروقت الرٹ کر دیا گیا۔ ایک مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے ملزم کو احمد آباد میں ایک شادی کی تقریب کے دوران گرفتار کر لیا، جو شادی کے مہمان کا روپ دھار رہا تھا۔ پولیس فی الحال پورے معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور سائبر فراڈ کے اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے گزشتہ دو سالوں کے دوران ڈنگر پور میں 450 سے زائد لوگوں کو پھنسایا ہے۔ انہوں نے غریب، بے روزگار اور ضرورت مند لوگوں کو آسانی سے کمائی، نوکریوں یا دیگر لالچ کے وعدوں کے ساتھ اپنے نام پر بینک اکاؤنٹس کھولنے کا لالچ دیا۔ ان اکاؤنٹس کو سائبر فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ تحقیقات کے مطابق، ان اکاؤنٹس کے ذریعے تقریباً 160 کروڑ روپے کی غیر قانونی رقم کا لین دین کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائبر فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم ابتدائی طور پر خچروں کے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی اور بعد میں مختلف چینلز کے ذریعے ملزم کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ اس انکشاف کے بعد ضلع میں سائبر فراڈ کے خلاف چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تینوں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ بیرون ملک فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایجنسیوں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی میں ۲ ایم ڈی فروشوں کو۲۰ سال کی سزا، اے این سی کے کیس میں پولس کی تفتیش میں بہتری کے سبب ملزمین کو سزا سنائی گئی

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے ۲۰۱۷ کو دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے منشیات کی برآمدگی ہوئی تھی اور اب عدالت نے ان منشیات فروشوں کو ۲۰ سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ منشیات فروش پروین دلیپ واگھیلا، رام داس پانڈورنگ کو اے این سی کی گھاٹکوپر نے گرفتار کیا تھا, ملزمین کی تلاشی میں ایم ڈی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com