Connect with us
Monday,16-March-2026

سیاست

یوپی:ساتویں مرحلے میں ایس پی۔ بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ

Published

on

BJP-SP

اترپردیش میں جاری اسمبلی انتخابات میں ساتویں اور آخری مرحلے کے تحت 9اضلاع کی 54سیٹوں پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی حریف سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے درمیان سخت مقابلے کے امکانات ہیں۔
اس مرحلے میں جہاں بی جے پی اپنی سبقت کو برقرار رکھنے کو کوشاں ہے تو سماج وادی پارٹی نہ صرف اپنے قلعہ اعظم گڑھ میں اپنے رسوخ کو برقرار رکھنے بلکہ اس خطے میں اپنے اثر کو وسعت دینے کے لئے کوشاں ہے۔ساتویں مرحلے کا الیکشن 7مارچ کو ہوگا۔
سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں ان 54سیٹوں میں سے 29پر بی جےپی نے اور 7سیٹوں پر اس کی اتحادی پارٹیوں نے جیت کا پرچم لہرایا تھا جب کہ ایس پی کے خاطے میں11اور بی ایس پی کو6سیٹیں ملی تھیں۔وہیں سال 2012 کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے 34،بی ایس پی نے سات اور بی جے پی کو صرف 4سیٹیں ملی تھیں۔تین سیٹوں پر کانگریس اور 5سیٹوں پر دیگر چھوٹی پارٹیوں نے جیت کا علم لہرایا تھا۔
سیاسی ماہرین کے مطابق یوپی اسمبلی انتخابات کے اس ساتویں و آخری مرحلے کی کچھ دلچسپ جہات ہیں۔ سیاسی بھی اور جغرافیائی بھی۔وارانسی سے رکن پارلیمان ہونے کے ناطے وزیر اعظم نریندر مودی سال 2014 سے اس خطے کے سب سے موثر شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔مودی برانڈ کی وجہ سے پارٹی کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم کے وارانسی سے شخصی تعلقات کے ساتھ بڑے ہندوتوا اور بیک ورڈ شناخت نے سال 2017 میں بی جے پی کی بڑی جیت کے راستے کو ہموار کیا۔تاہم اسے سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد سے سخت چیلنجز کا سامنا کرناپڑا۔دلت۔اوبی سی ذات کا بی ایس پی۔ ایس پی کا اتحاد اسی خطے میں سب سے زیادہ کامیاب رہا۔اور بی ایس پی نے غازی پور، گھوسی،جونپور اور لال گنج پارلیمانی جبکہ ایس پی نے اعظم گڑھ پارلیمانی حلقے جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
اس خطے میں سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج نچلی ذاتوں بالخصوص جو اس خطے میں سب سے زیادہ پسماندہ ہیں ان کی اہمیت کو یاد دلاتا ہے۔ہاں اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ اس خطے کے رابرٹس گنج اور مرزاپور پارلیمانی حلقے کو کرمی۔ او بی سی ووٹروں پر مبنی اپنا دل(ایس) نے جیت کر پرچم لہرایا جو کہ بی جے پی کی اتحادی تھی اور اس الیکشن میں بھی ہے۔
سال 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی اس خطے میں جیت کے پیچھے سب سے اہم وجہ اس کے اتحادیوں کی توسیع تھی۔ اس وقت بی جے پی کے پاس اپنا دل کے ساتھ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس بی ایس پی)کی حمایت تھی۔اور یہ اتحادی پارٹیاں کافی ضروری کرمی اور راج بھر پسماندہ سماج کو بی جے پی خیمے میں لانے میں معاون ثابت ہوئیں۔اور اسی کا انتیجہ تھا کہ اوم پرکاش کی قیادت والی ایس بی ایس پی تین سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ اپنا دل کو 4سیٹیں ملیں۔
وہیں نشاد ووٹروں میں اپنا رسوخ رکھنے والی نشاد پارٹی نے تنہا الیکشن لڑا تھا اور ایک سیٹ پر جیت درج کی تھی۔یہ نشاد پسماندہ سماج کے ووٹروں پر مبنی علاقائی پارٹی کا اس بار بی جے پی سے اتحاد ہے اور ساتویں مرحلے میں پارٹی نے 3امیدوار اتارے ہیں۔
تاہم ان تمام کے باجود ایس بی ایس پی کا بی جے پی کو چھوڑ کر ایس پی سے اتحاد کرنا بی جے پی کے لئے بڑا چیلنجز ہے۔سال 2017 میں یوگی کابینہ میں وزیر بنائے گئے راج بھر نے بعد میں بی جے پی سے راستہ جدا کرلیا اور اس وقت غیر یادو او بی سی لیڈروں میں وہی بی جے پی کی سب سے زیادہ کھل کر تنقید کرتے ہیں

اعظم گڑھ، مئو اور وارانسی اضلاع میں راج بھر کمیونٹی کی خاصی تعداد ہے۔ایس بی ایس پی کا ایس پی سے اتحاد ہے اور وہ پوری ریاست میں 17سیٹوں پر الیکشن لڑرہی ہے۔جس میں سے 8اس آخری مرحلے کی ہیں۔ایس پی قیادت پرامید ہے کہ راج بھر کے ساتھ اس خطے میں یادو۔ او بی سی کی اکثریت ان کے لئے ثمر آور ثابت ہوگی۔
بی جے پی نے راج بھر کی کمی کو پورا کرنے کی حتی المقدور کوشش کی ہے لیکن اس مرحلے میں موثر کرمی ووٹ بینک کے لئے بھی ایک دلچسپ لڑائی ہے۔سماج وادی پارٹی نے اپنا دل سے الگ ہونے والے اپنا دل(کے) کے ساتھ اتحاد کیا ہے جس کی سربراہ وفاقی وزیر و اپنا دل(ایس) کی سربرہ انوپریا پٹیل کی ماں کرشنا پٹیل ہیں۔
اپنا دل(ایس)4سیٹوں پر الیکشن لڑرہی ہے جبکہ ایس پی کی اتحادی اپنا دل(کے) نے اس مرحلے میں پانچ سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔اگرچہ سیاسی برتری کے لئے ماں۔بیٹی کی یہ لڑائی نئی نہیں ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ کرشنا پٹیل گروپ کسی بڑی سیاسی پارٹی کے ساتھ انتخابی میدان میں ہے۔
اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ بی جےپی اور ایس پی دونوں کے لئے یہ’اتحادی فیکٹر‘ ہے جس کی اس حتمی مرحلے میں کافی اہمیت ہے۔اور بہت کچھ اس بات پر مبنی ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے کردار کتنا موثر ثابت ہوتے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ایس آئی آر سے صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہے، ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کا یوپی سرکار اور الیکشن کمیشن پر تنقید

Published

on

ممبئی: سماجوادی پارٹی قومی صدر رکن پارلیمان اکھلیش یادو نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی ایس آر سے صرف مسلمانوں کو ہی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ اترپردیش میں ہندوبھی قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ہندوؤں کو بھی ایس آئی آر سے پریشانی کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ بھی اس سے گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ ۴ کروڑ ووٹ ہمارا کٹ کیا جو لوگ مسلمانوں کے کاغذ ڈھونڈ رہے تھےاب سب ہندو بھائیو کو انہوں نے لائن میں لگادیا۔ ہندو بھائی کاغذ ڈھونڈ رہے ہیں یوپی میں ایس آئی آر سے پریشان اپوزیشن نہیں بلکہ برسراقتدار جماعتیں پریشان ہے۔ فرضی ووٹ ڈالے گئے تھے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں خاموش تھا اس کی غیر جانبداری اور ایمانداری پر بھی سوال اٹھا اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس آئی آر سے اپوزیشن کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وہ یہاں ممبئی میں ایک سمٹ سے خطا ب کررہے تھے انہوں نے مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کی بھی پیشگوئی اور دعویٰ کیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹرسماجوادی پارٹی ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی بھی موجود تھے۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن اور یوپی سرکار پر بھی جم کر تنقید کی اور سرکار کے طریقہ کار اور فرقہ پرستی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

Continue Reading

سیاست

ای سی آئی نے سومیت گپتا کو شمالی کولکتہ کے لیے ضلع انتخابی افسر مقرر کیا ہے۔

Published

on

کولکتہ: ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے سمیت گپتا کو شمالی کولکاتہ کے لیے ضلعی انتخابی افسر (ڈی ای او) کے طور پر مقرر کیا ہے، ریاستی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے اتوار کو بتایا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے سے پہلے ہی شمالی کولکتہ کے ڈی ای او کا نام فائنل کر لیا گیا تھا۔ فی الحال، آئی اے ایس افسر سمیت گپتا کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق وہ اس الیکشن کے دوران شمالی کولکتہ کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دیں گے۔ عام طور پر، الیکشن کمیشن متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو آفیسر (ڈی ای او) کے طور پر مقرر کرتا ہے۔ تاہم کولکتہ میں قوانین مختلف ہیں۔ چونکہ کولکتہ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نہیں ہے، اس لیے یہ ذمہ داری عام طور پر کسی مخصوص سرکاری محکمے کے آئی اے ایس رینک کے افسر کو سونپی جاتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں، پہلے یہ ڈیوٹی کسی مخصوص نامزد اہلکار کو نہیں سونپی گئی تھی۔ تاہم اب اس انتظام کو باقاعدہ شکل دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو براہ راست شمالی کولکتہ کے لیے ریٹرننگ آفیسر (ڈی ای او) کے طور پر مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آج اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان متوقع ہے۔ تاہم، اس سے پہلے، چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کی سربراہی میں کمیشن کی ایک فل بنچ نے مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ اور پولیس دونوں کے ساتھ کئی میٹنگیں کیں۔ انہوں نے ریاست کی تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگیں بھی کیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں انتخابات دو سے تین مرحلوں میں ہو سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اتوار کو شام 4 بجے قومی دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم، انتخابات کا باضابطہ اعلان ہونے سے پہلے ہی، الیکشن کمیشن نے شمالی کولکتہ کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مئیر ریتو تاورے اور وی وی آئی پی کی کار پر بتی لائٹ کو کاروں سے بتیاں ہٹانے کا بی ایم سی کا دعویٰ، انتظامیہ کی وضاحت

Published

on

ممبئی: ممبئی مئیر آف ممبئی ریتو تاوڑے کی کار پر بتی اور بی ایم سی عہدیداروں کے وی آئی پی کلچرل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی ایم سی نے تمام سرکاری عہدیداروں کی کار سے بتی اور چمکتی ہوئی لائٹیں نکالنے کا دعوی کیا ہے بی ایم سی کے مطابق میڈیا میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی گاڑیوں پر چمکتی ہوئی لائٹیں لگانے کی خبریں نشر ہوئی تھی اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عہدیداران کو عہدہ سنبھالنے کے بعد گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ان گاڑیوں پر چمکتی ہوئی بتی روشنی کا معاملہ سامنے آیا تو عہدیداران کی گاڑیوں پر لگی چمکتی روشنیاں (فلشر لائٹس) ہٹا دی گئیں۔ واضح رہے کہ بی ایم سی اس وقت حرکت میں آئی جب میئر ریتوتاوڑے کی کار پر نصب وی وی آئی پی کلچرل سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی اور اب بی ایم سی انتظامیہ نے اس مسئلہ پر وضاحت کر کے کاروں سے بتی ہی ہٹا دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے وی وی آئی پی کلچرل کے خلاف وزراسمیت دیگر کی کاروں سے لال بتیاں نکالنے کا حکم دیاتھا اس کے بعد بی ایم سی میئر کی کار پر بتی کی تنصیب پر تنقیدیں شروع ہو گئی تھی اب یہ تمام کاروں کی بتیاں نکالنے کا دعویٰ بی ایم سی نے کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان