Connect with us
Friday,22-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

جامعہ لائبریرین بہترین لائبریرین ایوارڈ 2019 سے سر فراز

Published

on

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لائبریرین ڈاکٹر طارق اشرف کو نئی دہلی کے مینیجمنٹ لائبریریز نیٹ ورک نے سال 2019 کے لئے ”بہترین لائبریرین ایوارڈ“ سے نوازا ہے۔ اس ایوارڈ کو لائبریری پیشے کے سب سے پُر وقار ایوارڈ میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ ایوارڈ ڈاکٹر اشرف کو ان کی عمدہ خدمات کے اعتراف اور لائبریری پیشے میں ان کی نمایاں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے دیاگیا ہے۔ایوارڈ کی تقریب پارول یونیورسٹی، وڈوڈرا میں منعقد ہوئی۔ یہ ایوارڈ شال، توصیفی سند اور دس ہزار روپے کی رقم پر مشتمل ہے۔ڈاکٹر اشرف لائبریری آٹومیشن، ڈیجیٹائزیشن اور معلومات خواندگی کے شعبے میں باقاعدگی سے سیمینار / تربیت اور ورکشاپس کا انعقاد کرتے رہے ہیں۔
ڈاکٹر اشرف نے مختلف قومی اور بین الاقوامی جرائد میں 45 سے زائد مضامین نیز تحقیقی مقالے تحریر کئے ہیں اور یو جی سی کے آن لائن لرننگ پروگرام ای پی جی پاٹھ شالہ کے 8 ماڈیولز سمیت 16 کتابیں کانفرنس پروسیسنگ وغیرہ کی تصنیف و تدوین کی ہے۔ان کے تحقیقی کام کو وسیع پیمانے پر شناخت ملی ہے اور محققین نے بطور حوالہ اس کا استعمال کیا ہے۔
1952 کے بعد سے ہندوستان کے انتخابات کے بارے میں ان کی دستاویزات اور تجزیہ، کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے اور انتخابی علوم کے ایک اہم وسیلہ کے طور پر اس کی اہمیت تسلیم کی گئی ہے۔
وہ اے آر پی آئی ٹی کی اکیڈمک کونسل ممبر بھی ہیں جو ایک آن لائن ریفریشر کورس ہے جس کا انعقاد آئی آئی ٹی دہلی کرتی ہے۔
ڈاکٹر اشرف سن 2003 اور 2009 میں بھی ا یسوسی ایشن فار انفارمیشن سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے زیر اہتمام بین الاقوامی مقابلوں میں فاتح رہے ہیں۔
انہوں نے مختلف پیشہ ورانہ گرانٹس اور دعوت ناموں پر امریکہ، جاپان، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ، فلپائن، جرمنی، اٹلی، جنوبی کوریا، پولینڈ اور ملائشیا وغیرہ کا سفر کیا ہے۔
ڈاکٹر اشرف نے دہلی یونیورسٹی سے لائبریری اور انفارمیشن سائنس میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

(جنرل (عام

آدھار کو قبول کرنا ہوگا… الیکشن کمیشن کو 11 دیگر دستاویزات کے ساتھ حکومت کے جاری کردہ شناختی کارڈ کو قبول کرنے کی ہدایت۔

Published

on

Aadhar-&-Court

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے بہار میں ووٹر لسٹ کی جاری خصوصی گہری نظر ثانی میں جمعہ کو ایک اہم بیان دیا۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ بہار کے ووٹر جو اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ سے اپنے ناموں کو خارج کرنے کو چیلنج کر رہے ہیں، وہ آدھار کو رہائش کے ثبوت کے طور پر جمع کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ کو 11 دیگر شناختی کارڈز کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے اندازہ لگایا کہ خارج کیے گئے ووٹرز کی تعداد تقریباً 35 لاکھ ہے۔ اس میں ڈیڈ اور ڈپلیکیٹ اندراجات کی تعداد کو کم کیا گیا ہے۔ عدالت نے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اس کام کو جلد مکمل کرے۔ جسٹس سوریا کانت نے ہدایت دی کہ تمام دستاویزات داخل کرنے کا کام یکم ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔

تاہم، یہ کام آن لائن بھی مکمل کیا جا سکتا ہے، جسٹس جویمالیہ باغچی کی بنچ نے کہا۔ یہ ووٹر لسٹ کی ‘خصوصی گہری نظرثانی’ کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں نام کو دوبارہ شامل کرنے کی درخواست ان 11 یا آدھار میں سے کسی ایک کے ساتھ جمع کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے بہار کی سیاسی جماعتوں پر بھی سخت ریمارک کیے۔ عدالت جاننا چاہتی تھی کہ اس نے فہرست میں واپس آنے کی کوشش کرنے والے لاکھوں لوگوں کی مدد کیوں نہیں کی۔ ان میں سے بہت سے لوگوں نے اس ترمیم کی اس بنیاد پر مخالفت کی ہے کہ یہ ان کمیونٹیز کو ‘حق رائے دہی سے محروم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے’ جو عام طور پر انہیں ووٹ دیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنا کام نہیں کر رہیں۔ اس نے الیکشن کمیشن کے اس تبصرے کو بھی دہرایا کہ اعتراضات انفرادی سیاستدانوں، یعنی ایم پیز اور ایم ایل ایز نے دائر کیے تھے، نہ کہ سیاسی پارٹیوں نے۔ عدالت نے کہا کہ ہم حیران ہیں کہ بہار میں سیاسی پارٹیاں کیا کر رہی ہیں۔ آپ کے بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹ) کیا کر رہے ہیں؟ سیاسی جماعتیں ووٹرز کی مدد کریں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پارٹیوں کے 1.6 لاکھ سے زیادہ بی ایل اے کی طرف سے صرف دو اعتراضات (ووٹرز کو باہر رکھنے پر) آئے تھے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی بیسٹ الیکشن : راج اور ادھو کو جھٹکا، ششانک راؤ کو 14 نشستوں پر کامیابی، بی جے پی حامی بھی 7 نشستوں پر فتح یاب

Published

on

Shashank-Rao-wins

‎ممبئی : ممبئی بی ایم سی الیکشن سے قبل شرد راؤ کے فرزند ششانک راؤ نے بیسٹ کو آپریٹیو بینک یونین پر قبضہ کر لیا ہے۔ شیوسینا ادھو بالاصاحب ٹھاکرے اور مہاراشٹر نونرمان سینا بیسٹ بی ای ایس ٹی الیکشن میں مفاہمت ضرور کی تھی, لیکن انہیں کوئی کامیابی میسر نہیں آئی ہے۔ بیسٹ یونین کوآپریٹو الیکشن میں دونوں بھائیوں کا کھاتہ تک نہیں کھلا ہے۔ تاہم اس الیکشن میں ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایم این ایس ٹھاکرے گروپ اتحاد کا ایک بھی امیدوار نہیں جیت سکا۔ ششانک راؤ نے اس الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کے پینل سے 14 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پرساد لاڈ، نتیش رانے اور کرن پاوسکر کے سہکار سمردھی پینل کے 7 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن جیتتے ہی بی جے ‎ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلر نے کہا، ‘اب کردار واضح ہیں، ہم نے یہ الیکشن بی جے پی پارٹی کے طور پر نہیں لڑا تھا۔ یہ الیکشن مزدوروں کے لیے تھا، یہ ان ملازمین کے لیے تھا جو بیسٹ سے محبت کرتے ہیں۔ یو بی ٹی اور ایم این ایس نے اس پر سیاست کی۔ ہر چیز پر سیاست کرنے کا نتیجہ انہیں ملا اور ان کے ہاتھ میں کدو آگیا۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ 0 + 0 صفر ہے۔ آج ممبئی جیت گئی، ممبئی والے جیت گئے، مراٹھی جیت گئے، کارکن جیت گئے اور بی جے پی جیت گئی۔

‎مزید بات کرتے ہوئے شیلار نے کہا، ممبئی بی جے پی کے صدر کے طور پر، میں آج اعلان کرتا ہوں کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسٹار پرچارکوں کی ایک بڑی فہرست کا اعلان کیا جائے گا، لیکن میں ششانک راؤ اور پرساد لاڈ کے ناموں کا اعلان آج اسٹار پرچارک کے طور پر کر رہا ہوں۔ ان دونوں نے بیسٹ الیکشن میں دکھایا کہ ممبئی والوں کا آشیرواد ان دونوں بھائیوں کی پارٹی کے لیے کہاں ہے۔ میں ان دونوں پارٹیوں سے کہتا ہوں کہ پہلے ان دونوں سے نمٹیں اور پھر میرے اور دیویندر فڑنویس کے پاس آئیں۔

‎اس جیت کے بعد بات کرتے ہوئے پرساد لاڈ نے کہا، ‘بی ای ایس ٹی الیکشن میں ٹھاکرے برانڈ غائب ہو گیا، ٹھاکرے برانڈ کہیں نظر نہیں آیا۔ انہیں کدو ملا، ان کے پاس نہ تو کریڈٹ تھا اور نہ ہی نسب۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہارنے کے بعد بہانے ڈھونڈنے کا کام چل رہا ہے، سندیپ دیش پانڈے اور سنجے راوت اب بتائیں کہ وہ کیوں ہارے۔ سندیپ دیش پانڈے میرے دوست ہیں، لیکن اگر وہ دیویندر فڑنویس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تو میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہیں اپنے حد میں رہنا چاہئے۔

‎بیسٹ کوآپریٹیو الیکشن میں شکست کے بعد ایم این ایس لیڈر سندیپ دیشپانڈے نے کہا، ‘میں ششانک راؤ کے پینل کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ 14 افراد منتخب ہوئے۔ مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں بیسٹ کو آپریٹیو کا بہتر انداز میں کا کام سنبھالیں گے اور مزدوروں کو انصاف دیں گے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی منشیات فروشوں پر مکوکا کا پہلا کیس، ممبئی اے این سی کی پہلی کارروائی سرغنہ سمیت تین پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی مہاراشٹر اسمبلی میں منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منظم جرائم مکوکا کے تحت کارروائی کی بل منظوری کے بعد اب ممبئی پولس نے پہلا کیس میں مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ۷ جولائی اگست ۲۰۲۵ کو منشیات ضبطی کا کیس درج کیا تھا۔ اس کیس میں گینگ کے سرغنہ اور دو معاونین پر مکوکا کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ان ملزمین کے خلاف منشیات فروشی کا کیس پہلے بھی درج تھا, جس کے بعد اس گروہ پر مکوکا کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ۳۰ جولائی کو ریاستی سرکار نے ایسے جرائم پیشہ پر مکوکا کا اطلاق کا حکمنامہ جاری کیا تھا, جو منشیات کے معاملات میں گرفتار کئے گئے ہیں اور ان پر منشیات کے کیس درج ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر کی گئی ہے۔ ڈی سی پی اے این سی نے اس کارروائی کو انجام دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com