Connect with us
Monday,29-June-2026

جرم

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ہوم گارڈ کا قتل کیا

Published

on

Murder-with-Knife

اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے پالی مقیم پور علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ہوم گارڈ کی دھار دار ہتھیار سے حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ پالی مقیم پور قصبہ باشندہ اشوک دکشت(45) کل رات دس بجے تک ڈیوٹی پر تھا۔ انہو نے بتایا کہ منگل دیر رات ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے وقت نامعلوم بدمعاشوں نے دھار دار ہتھیار سے اس کا قتل کردیا۔ اس کی لاش آج صبح بلاپور شاہراہ پر پڑی ملی۔
انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

جرم

پونے کی نابالغ عصمت دری اور قتل کیس میں عدالت کا فیصلہ، 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے کو سزائے موت

Published

on

عدالت نے 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے کو مہاراشٹر کے پونے ضلع کے نصرا پور میں تین سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے کو عصمت دری اور قتل کیس میں مجرم قرار دیا۔ پونے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ایس آر۔ سالونکھے نے ملزم بھیم راؤ کامبلے کو موت کی سزا سنائی۔ اپنے دلائل میں، استغاثہ نے ایسے مقدمات سے متعلق سپریم کورٹ کے 12 اہم فیصلوں کا حوالہ دیا، جس میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ یہ کیس سپریم کورٹ کی طرف سے بیان کردہ “نایاب سے نایاب” کے زمرے میں آتا ہے۔ جرم کی نوعیت اور بربریت کو دیکھتے ہوئے، جج نے کامبلے کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کسی نرمی یا کم سزا کا مستحق نہیں ہے۔ جج نے یہ بھی کہا کہ مقتولہ کے جسم پر لگے زخم اس واقعے کی بربریت کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔

ملزم کامبلے کے خلاف درج کیے گئے پچھلے جنسی زیادتی کے مقدمے پر غور کرتے ہوئے، عدالت نے کہا کہ وہ قانون سے واقف ہے اور اس نے پورے مقدمے کے دوران اپنے کیے پر کوئی پشیمانی نہیں دکھائی۔ عدالت نے یہ فیصلہ دو ماہ کے اندر سنایا۔ ملزم نے جرم یکم مئی کو کیا۔ پولیس نے واقعہ کے 15 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کی۔ 28 مئی کو الزامات عائد کیے گئے، اور حتمی دلائل 21 جون کو ختم ہوئے۔ یکم مئی کو پونے کا بھور تعلقہ اس سنسنی خیز واقعے نے ہلا کر رکھ دیا۔ ملزم 65 سالہ بھیم راؤ کامبلے نے معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ مبینہ طور پر اس نے اسے پتھر سے کچل دیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی دوپہر کو لاپتہ ہوگئی اور اس کے گھر والوں نے اسے جگہ جگہ تلاش کرنا شروع کردیا۔ تلاشی کے دوران اس کی مسخ شدہ اور خون میں لت پت لاش ملی۔علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کمبلے کو لڑکی کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، جس سے پولیس کو اس کی شناخت کرنے اور اسے حراست میں لینے میں مدد ملی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : خودساختہ پولس افسر ٹھگی کرنے کے الزام میں گرفتار, کرائم برانچ کی کارروائی

Published

on

Arrest

ممبئی : خودساختہ فرضی پولس افسر سمیت دو افراد کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جو فرضی پولس شناختی کارڈ اور متعدد سرکاری اسٹیکر کار پر چسپاں کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ یہ پولس کا اسٹیکر چسپاں والی کار کا استعمال کر کے لوگوں کو بینک سے قرض دلانے کے نام پر لوگوں کا اعتماد حاصل کرتے اور ان سے پیسہ وصول کر کے دھوکہ دہی کیا کرتا تھا۔ اس جرائم میں ملوث ۵۴ سالہ فرد کو گرفتار کیا گیا ہے, جو سنئیر پولس افسر ہونے کا دعویٰ کیا کرتا تھا۔ اس کے فرضی دستاویزات کے ساتھ پولس نے اسے گرفتار کیا ہے۔ اس کے خلاف ممبئی کے کستوربا مارگ، ساکی ناکہ، کھیرواڑی پولس میں معاملات درج ہیں۔ یہ اطلاع ایک پریس کانفرنس میں ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے, اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے دی۔ لیلا اندھیری ہوٹل میں ایک پارٹی میں شرکت کے دوران خودساختہ پولیس افسر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی کار سے پولس کی تختی بھی برآمد ہوئی ہے, جسے ضبط کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری فرضی کارڈ بھی ملا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : یوم عاشورہ پر عزاداروں کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام، ممبئی پولس کی مستعدی سے ملزم فیاض پریم جی گرفتار، تفتیش میں مزید خلاصہ کی امید

Published

on

mumbai police

ممبئی پولس نے یوم عاشورہ اور شام غریباں جلوس کو نشانے بنانے کی سازش کو ناکام کرتے ہوئے ایک فیاض نامی نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس نے زہریلی کیپسول گولی تقسیم کرکے محرم کے جلوس میں تباہی و کہرام برپا کرنے کی سازش کی بھی۔ ممبئی پولس کے ڈی سی پی جینت مینا نے بتایا کہ ملزم نے زہریلی گولی تقسیم کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ یہ گولی درد سے راحت دیتی ہے ایسے میں اس کے قبضے سے ۱۴ ہزار سے زائد گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔ ممبئی پولیس نے ایک بڑی سازش کو محرم کے دوران بے نقاب کرتے ہوئے بیک وقت 30,000 افراد کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانا ہے۔

جینت مینا نے بتایا کہ گزشتہ شب محرم کے جلوس کے دوران ایک شخص ایسی چیز فروخت کر رہا تھا جو گولی جیسی ساخت کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس گولی سے درد کا خاتمہ ہو گا۔ اس گولی سے ایک سلمان سید نامی بیمار ہو گیا۔ اسی معاملہ میں پولس نے گزشتہ رات حراست فیاض نامی ایک شخص کو حراست میں لیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ محرم کے دوران سوگوران حسین کو نشانہ بنانے اور انہیں نقصان پہنچانے کے لیے زنک فاسفائیڈ کی گولیاں تقسیم کر رہا تھا۔ منصوبہ یہ تھا کہ جلوس میں شریک جانثاران حسین کو نشانہ بنایا جائے۔

ممبئی پولیس کے محتاط کے سبب ایک بڑا سانحہ ٹل گیا اور سازش ناکام ہو گئی۔ ملزم کا مقصد واضح نہیں ہے۔ زہریلا مادہ زنک فاسفائیڈ زہر سے بھرا ہوا تقسیم مادہ شرکا جلوس کو نقصان پہنچانے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ فیاض پریم جی کا تعلق ویمن نگر، پونے سے ہے۔ اس کے پاس بی بی اے کی ڈگری ہے۔ ملزم پینٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ 50 کلو زنک فاسفائیڈ کا آرڈر چند روز قبل اس نے کیا تھا اس کا منصوبہ تھا کہ وہ کیپسول میں اس زہریلی مادہ کی آمیزش کر کے گولیاں تقسیم کرے اس لئے وہ بھنڈی بازار علاقہ ممبئی میں ہی وہ مقیم تھا۔ وہ 2025 میں ایران اور عراق گیا تھا۔ اس کے سفری وجوہات معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ اس نے 15 دن پہلے ڈونگری میں مکان کرائے پر لیا تھا اس کے قبضے سے 14,900 کیپسول ضبط کرلئے گئے ہیں۔ اس کا منصوبہ 30,000 افراد کو نشانہ تھا۔ لیکن پولس کی مستعدی کے سبب وہ زہریلی کیپسول تقسیم کرنے سے قاصر رہا۔ پولس اس معاملہ پر ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملہ میں اس کے دورہ کی تفصیلات سمیت دیگر افراد سے بھی بازپرس کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان