(جنرل (عام
کس قانون کے تحت لکھنؤ کی سڑکوں پر ہورڈنگ لگائے گئے:الہ آباد ہائی کورٹ

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں مظاہرے کے دوران تشدد کے ملزموں کی ہورڈنگ لگانے کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے اظہارِ ناراضگی کی ہے۔
ریاست کی یوگی حکومت نے لکھنؤ میں 19 دسمبر کو ہونے والی تشدد میں عوامی جائداد کو نقصان پہنچانے والے افراد کے ہورڈنگس لگائے تھے جس پر الہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گووند ماتھر نے ازخود نوٹس لیا۔ چھٹی ہونے کے باوجود اتوار کو چیف جسٹس ماتھر اور جسٹس رمیش سنہا کی بینچ نے اس پر شنوائی کی۔ بینچ نے کہا کہ مبینہ سی اے اے مخالف مظاہرین کے پوسٹر لگانے کی حکومت کی کاروائی ناانصافی ہے۔ یہ متعلقہ افراد کی شخصی آزادی پر حملہ ہے۔
اس معاملے میں حکومت کا موقف رکھتے ہوئے ریاست کے ایڈووکیٹ جنرل راگھویندر سنگھ نے کہا کہ ہائی کورٹ کو اس طرح کے معاملے میں دخل دینے سے بچنا چاہیے۔ حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے مستقبل میں اس طرح کے پرتشدد واقعات پر قدغن لگے گی۔ انہوں نے از راہِ استدلال نظیریں پیش کیں۔ بینچ نے شنوائی کے بعد پیر کے روز اس معاملے میں حکم دینے کی ہدایت دی ہے۔
عدالت نے ریاستی حکومت کے افسران سے کہا کہ اس طرح کا کوئی عمل نہیں ہونا چاہیے جس سے کسی کے دل کو ٹھیس پہنچے۔ پوسٹر لگاناحکومت کے لیے بھی ذلت کا باعث ہے اور عام شہری کے لیے بھی ۔ چیف جسٹس نے لکھنؤ کے پولیس کمشنر اور ڈی ایم کوبھی طلب کیا تھا۔ بعدازاں پولیس کمشنر کی جانب سے ڈی سی پی نارتھ اور ڈی ایم کی جانب سے اے ڈی ایم کو بھیجا گیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس محکمہ کا نوٹس، الیکشن میں حلف نامہ میں مندرجہ جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

ممبئی رکن پارلیمان اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے فرزند سریکانت شندے کو انکم ٹیکس کی نوٹس سے متعلق شندے سینا کے وریر سنجے سرشاٹ نے یہ واضح کیا ہے کہ میرے حوالہ سے جو خبر نیوز چینل میں نشر کی جارہی ہے کہ سریکانت شندے کو انکم ٹیکس محکمہ کی نوٹس موصول ہوئی ہے, میں اس سے لاعلم ہوں, لیکن مجھے نوٹس موصول ہوئی ہے اور یہ نوٹس مجھے اپنے ۲۰۲۴ کے الیکشن میں حلف نامہ میں جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کرنے پر دی گئی ہے, اور اس میں جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایسا نہیں کہا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس ملی ہے یا نہیں مجھ سے یہ دریافت کیا گیا کہ سریکانت شندے اور سنجے سرشاٹ کو انکم ٹیکس کی نوٹس سیاسی دباؤ کا نتیجہ تو نہیں ہے اس پر میں نے اپنا موقف واضح کیا تھا, البتہ میرے نام سے گمراہ کن خبر نشر کی جارہی ہے کہ میں یہ بتایا ہے کہ سریکانت شندے کو نوٹس موصول ہوئی ہے یہ سراسر غلط ہے, مجھے جو نوٹس موصول ہوئی ہے اس کا جواب میں کچھ دنوں میں ارسال کروں گا۔ انکم ٹیکس محکمہ کا کام وہ کر رہا ہے اور میں اپنا کام کروں گا۔
سیاست
ممبئی عوامی تحفظ بل پولس اسٹیٹ بنانے کی کوشش، مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر ابوعاصم اعظمی کا دعوی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے عوامی تحفظ بل کی مخالفت کی ہے اور اس بل کو ماؤنوازوں کی آڑ میں عوام کی آواز دبانے کی کوشش قرار دی ہے۔ اعظمی نے یہاں ودھان بھون میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی کوئی ضرورت نہیں تھی, لیکن اس کے باوجود سرکار نے بل سازی سے پولس کو زائد اختیارات دئیے ہیں, یہ بل پولس اسٹیٹ بنانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاڈا پوٹا مکوکا جیسے قانون موجود ہے, اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی, سرکار عام عوام کی آواز دبانے کے لئے مسلسل اس قسم کے قانون سازی کر رہی ہے, یہ عوامی مفاد کے لئے بھی خطرہ ہے۔ اعظمی نے کہا کہ انڈیا الائنس کو متحد ہونا چاہیے۔ یوپی میں سماج وادی پارٹی سے انڈیا کانگریس کا اتحاد ہوا تو اسے زائد نشست حاصل ہوئی ہے, اس لئے تمام سیکولر پارٹیوں کو متحد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان اسمبلی میں یہ بل پیش ہوگا, ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں یہ بل عوام مخالف بل ہے, اس میں پولس کو زیادہ اختیارات دئیے گئے ہیں اور کوئی سرکار کے خلاف تنقید کرتا ہے تو اس پر کارروائی کا بھی اختیار دیا گیا ہے ایسے میں سرکار کے خلاف لب کشائی بھی جرم ہو تو اس لئے یہ بل عوام مخالف ہے۔
(جنرل (عام
سپریم کورٹ نے کہا کہ بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا عمل جاری رہے گا۔ عدالت نے ووٹر لسٹ میں آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور راشن کارڈ کو شامل کرنے کو کہا ہے۔

نئی دہلی : بہار میں ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کو لے کر بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریاست میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا کہ ووٹر لسٹ کی نظرثانی میں آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ اور راشن کارڈ کو شامل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ آئینی ادارے کا کام نہیں روکا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی مکمل نظر ثانی (ایس آئی آر) کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع کی۔ جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس جویمالیہ باغچی کی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو راحت دی۔ عدالت نے کہا کہ ووٹر لسٹ چیک کرنا جمہوری کام ہے۔ ہم اسے نہیں روک سکتے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ اب کیس کی اگلی سماعت 28 جولائی کو کرے گی۔
سپریم کورٹ کی سماعت کے اہم نکات
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ بہار میں ووٹر لسٹ کے لیے لوگوں کے آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ اور راشن کارڈ پر غور کرے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ خصوصی گہری نظرثانی ایک اہم مسئلہ ہے جو ’’جمہوریت کی جڑ اور ووٹ کی طاقت‘‘ تک جاتا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے تین مسائل پر جواب طلب کیا ہے – ووٹر لسٹ پر نظرثانی کا حق، اس کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار اور عمل کا وقت۔
سپریم کورٹ نے ریاست میں شہریت ثابت کرنے کے لیے ضروری 11 درج دستاویزات میں آدھار کو شامل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں 10 سے زیادہ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ ان میں اہم درخواست گزار غیر سرکاری تنظیم ‘ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز’ ہے۔ آر جے ڈی کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا اور ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مہوا موئترا کے علاوہ کانگریس کے کے سی وینوگوپال، شرد پوار کی زیرقیادت این سی پی گروپ کی سپریا سولے، سی پی آئی کے ڈی راجہ، سماج وادی پارٹی کے ہریندر سنگھ ملک، شیو سینا (اُبتھا) کے اروند ساونت، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سرفراز احمد اور سی پی آئی (سی پی آئی) بھاچاریہ کے مشترکہ طور پر رابطہ کر چکے ہیں۔ سپریم کورٹ سبھی لیڈروں نے بہار میں ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی کے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کیا ہے اور اسے منسوخ کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا