(جنرل (عام
سنی جمیعت الاسلام کے پرچم تلے پورے مالیگاؤں میں دینی مدارس کا جال بچھانے کا عزم شبعہ مدارس کے تحت یکے بعد دیگرے تین مدارس کا باوقار افتتاح

مالیگاؤں (خیال اثر)
سال گزشتہ صوفی ملت صوفی غلام رسول قادری نے لائحہ عمل ترتیب دیا تھا کہ شہر کے کوچے کوچے میں مسلک اہلنست کے دینی مدارس کا جال بچھا دیا جائے. موصوف کے جنت مکانی ہونے کے بعد جانشین صوفی ملت صوفی نور العین صابری کی سربراہی میں عباسیہ ایجوکشنل شوشل اینڈ ویلفر سوسائٹی کے زیر اہتمام آل آنڈیا سنی جمیعت الاسلام شبعہ مدارس کا آغاز کردیا گیا ہے. جاری سال کے اولین دن دختران سنیت کے لئے مدرسہ تنویر الاسلام اور جنوری کے اواخر میں فرزندان سنیت مدرسہ تنویر الاسلام غوث اعظم نگر میں جاری کردیا گیا ہے. اسی طرح یکم فروری کو تیسرا مدرسہ اہل سنت سرکار صوفی ملت علیہ الرحمہ جو دختران سنیت کے لئے مختص ہے کا افتتاح کیا گیا. مذکورہ تمام مدارس میں علوم دینیہ کے علاوہ کتابت کلاسیس , مراٹھی و اردو زبان کی کلاسیس, سلائی کلاسیس, کشیدہ و حنا کاری جیسے فنون سے بنات حوا کو مستفیض کرنے کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے. مالیگاؤں شہر طویل عرصہ سے مسجدوں میناروں اور دینی و عصری درسگاہوں کا شہر کہلاتا آیا ہے. آج صوفی ملت کے خوابوں کو عملی تعبیر ان کے جانشین کے زیر سایہ انجام پذیر ہو رہی ہے جو خوش آئند ہے ساتھ ہی خطیب ملت صوفی انیس قادری, مولانا محمد یوسف چستی, سیٹھ اکبر اشرفی, صوفی جمیل قادری, صوفی بلال احمد صابری, حافظ عرفان رضا,فدائے خواجہ صوفی فخرالدین چشتی, مخیر قوم ملت سیٹھ امتیاز, مولانا حضرت صابر نورانی, حافظ محمد اسماعیل اشرفی, قاری نور محمد چشتی، انصاری قربان ماسٹر, صوفی قاسم چشتی, انصاری نصیر احمد،صوفی کلیم صابری جیسے افراد ان دینی مدارس کی ترویج و تشکیل میں معاونت و ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں. جانشین صوفی ملت نے ظاہر کیا کہ مذکورہ مدارس میں ناظرہ , قرات, حفظ اور عالمیت جیسے کورسیس کے ساتھ ساتھ مختلف اوقات میں طلباء و طالبات کو علوم دینیہ سے بہرہ ور کیا جائے گا. دینی تعلیم کے علاوہ دیگر علوم کی تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبات سے کسی بھی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی بلکہ ان مدارس کا خرچ شہر کے مخیر حضرات کے” ماہنامہ فنڈ ” سے مکمل کرتے ہوئے دینی خدمات کو مستقل جاری و ساری رکھا جائے گا.شہر میں دختران ملت کو دینی و عصری تعلیمات سے آراستہ و پیراستہ کرنے کے لئے ایک بار پھر شہر مخیران ملت کو آگے آنے کی اشد ضرورت ہے.
جرم
ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا