جرم
شیوسینا وبھاگ پرمکھ پر فائرنگ کے الزام میں مزید دو ملزمین گرفتار، گینگسٹر پرساد پجاری کی ہدائت پر ملزمین نے انجام دی واردات
(ممبئی)
وکھرولی ایسٹ ٹیگور نگر علاقے میں 19 دسمبر کو وکھرولی علاقے میں شیوسینا نائب وبھاگ پرمکھ چندرشیکھر جادھو پر شوٹروں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔ دوسری طرف واردات کی سنگینی کے مدنظر کرائم برانچ کے ہفتہ وصولی مخالف دستہ (AEC) کو تفتیش کی زمداری دی گئی۔ انچارج پولس انسپکٹر اجئے ساونت اور اسٹاف نے حراست میں لئے گئے ملزم سے باریک بینی سے پوچھ تاچھ کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے چونکانے والی جانکاری دی ۔ ملزم نے بتایا بیرون ملک میں روپوش گینگسٹر پرساد پجاری نے چندرشیکھر جادھو پر فائرنگ کیلئے کہا تھا۔ اس کے علاوہ کرائم برانچ کو معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم نے اپنا نام و پتہ بھی غلط بتایا ہے۔ کرائم برانچ نے بتایا واردات میں استعمال اعشاریہ 32 کی ریوالور کانپور آرڈیننس فیکٹری میں بنائے جانے کی بات سامنے آئی؟ کرائم برانچ نے مذکورہ ریوالور فروخت کرنے والے ڈیلر اور پھر لائسنس ہولڈر کی تفصیلات حاصل کی۔ کرائم برانچ کے ہفتہ وصولی مخالف دستہ نے ٹیکنیکل طریقے سے تفتیش شروع کی۔ نیز اعلی حکام نے کرائم برانچ کی تین مختلف ٹیم بنایا۔ کرائم برانچ کی ایک ٹیم مدھیہ پردیش پہنچی اور ملزم کرشن دھر سنگھ کو حراست میں لیا۔ جبکہ دوسری ٹیم نے ضلع تھانے میں آنند پھڈترے نامی شخص کو اٹھایا۔ دونوں ملزمین نے پولس کو بتایا کہ بیرون ملک میں روپوش گینگسٹر پرساد پجاری کے کہنے پر ان لوگوں نے چندرشیکھر جادھو پر فائرنگ کی تھی۔ جبکہ جائے واردات پر گرفتار ملزم کا نام ساگر مشرا ہے۔ نیز ملزم نے خود کی شناخت پوشیدہ رکھنے کے مقصد سے اپنا نام غلط بتایا تھا۔ دونوں ملزمین نے مزید بتایا تھانے میں رہنے والے آنند پھڈترے نے جائے واردات تک جانے کیلئے بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل فراہم کی تھی۔ کرائم برانچ نے کہا ملزم کرشن دھر سنگھ کو مدھیہ پردیش کے ریوا سے حراست میں لیا گیا۔ جبکہ آنند پھڈترے کو تھانے ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کرائم برانچ نے گرفتار دونوں ملزمین کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا تھا۔ جہاں سماعت کے بعد عدالت نے ملزمین کو یکم جنوری تک پولس ریمانڈ میں بھیج دیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران کرائم برانچ کو معلوم ہوا کہ گینگسٹر پرساد پجاری نے عوام کو دہشت زدہ کرنے کیلئے شوٹروں کے ذریعے فائرنگ کرائی ہے۔ عیاں رہے 19 دسمبر کو صبح سات بجے حملہ آوروں نے شیوسینا کے نائب وبھاگ پرمکھ چندرشیکھر کیشو جادھو(55) پر اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ جبکہ سائ مندر کے قریب لوگوں نے تعاقب کرکے ایک حملہ آور کو پکڑ لیا تھا۔ نیز پبلک کی پٹائی سے حملہ آور کو بھی چوٹیں آئیں تھیں۔ مارپیٹ میں زخمی ہونے کی وجہ سے ملزم کو بھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس معاملے وکھرولی پولس نے دفعات 307/34 نیز آرمس ایکٹ 3/25 کے تحت ایف آئی آر درج کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے چندرشیکھر جادھو ٹیگور نگر، ہیرمب بلڈنگ میں رہتے ہیں اور وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ سائ بابا مندر میں پوجا کیلئے گئے تھے۔ نیز جب وہ مندر سے باہر نکلے تو ملزمین نے 3 راونڈ فائرنگ کردیا۔ جس میں ایک گولی چندرشیکھر جادھو کو لگی تھی۔ قارئین کو معلوم ہو کہ ابتدا میں حراست میں لئے گئے ملزم نے اپنا فرضی نام ابھئے سنگھ(22) بتایا تھا۔ لیکن سخت تفتیش کے بعد کرائم برانچ کو معلوم ہوا کہ ملزم کا نام ساگر مشرا ہے۔ نیز ساگر مشرا نے ہی چندرشیکھر جادھو پر فائرنگ کی تھی۔ جوائنٹ پولس کمشنر کرائم سنتوش رستوگی، ڈی سی پی شاہ جی اومپ، اے سی پی نیتاجی بھوپلے کی نگرانی میں اے ای سیل کے انچارج پولس انسپکٹر اجئے ساونت اور اسٹاف نے ملزمین کو گرفتار کرنے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گرفتار ملزمین سے کرائم برانچ باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے۔
جرم
ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔
جرم
ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
جرم
ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
