(جنرل (عام
کانپور جارہے والد سمیت دو افراد کی سڑک حادثے میں موت، 3 زخمی
اترپردیش کے ضلع باندہ کے چلا علاقے میں بیٹے کی لاش لینے کانپور جارہے والد سمیت دو افراد کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس نے منگل کو بتایا کہ باندہ نگر کی چھوٹی بازار محلہ باشندہ ویوسائی پھول چندر گپتا کا بیٹا انمول (25) کی کانپور میں ایک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ حادثے کی خبر ملنے کے بعد پھول چند (55) اپنے پڑوسی روی (32) اور تین دیگر افراد کے ساتھ کانپور جارہے تھے کہ پیر کی دیر رات پلرا گاؤں کے گھورا موڑ پر آوارہ مویشی کو بچانے کی کوشش میں کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے حادثے میں زخمی سبھی افراد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران پھول چند اور روی کی موت ہوگئی۔زخمیوں سے ڈرائیور کی حالت کافی نازک بتائی جاتی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
قربانی پر شرعی تقاضوں خیال جائے، صفائی پر توجہ کی اپیل، سوشل میڈیا پر دل آزاری سے گریز کرنے کی اپیل : معین میاں

ممبئی :حضرت معین الدین اشرف المعروف معین میاں نے قومی صدر آل انڈیا سنی جمعیت العلماء سجادگان کچھوچہ مقدّسہ یوپی کی قربانی پر خصوصی رہنمایانہ اصول و ضوابط جاری کئے ہیں اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی پر کسی کی دل آزاری نہ کرے ساتھ ہی قربانی کا ویڈیو نہ بنائیں۔
عیدالاضحی کے پیش نظر حضرت معین میاں نے امت مسلمہ سے قربانی کے دوران ضروری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس لیے قربانی کرتے وقت شرعی تقاضوں، صفائی اور بھائی چارگی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ حضرت معین میاں نے فرمایا کہ قربانی کا جانور فربہ اور شریعت کے مطابق ہونا چاہیے۔ بیمار، کمزور یا عیب دار جانوروں کی قربانی سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی کا مقصد دکھاوا نہیں بلکہ اللہ کی رضا کا حصول ہونا چاہیے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نیت صاف رکھیں اور غریبوں، ناداروں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اسلام میں پاکیزگی نصف ایمان ہے اور یہی اس کا اہم جز بھی ہے, قربانی کا گوشت ضرورت مندوں میں تقسیم کرنا احسان عظیم ہے, جس سے اخوت، محبت اور انسانیت کو تقویت ملتی ہے۔ حضرت معین میاں نے صفائی ستھرائی اور امن و امان برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عیدالاضحی پر قربانی کے لئے ہائی الرٹ، شرپسندوں پر کارروائی کا انتباہ، سوشل میڈیا پر قربانی کی ویڈیو وائرل نہ کرنے کی تھانہ پولیس کمشنر کی اپیل

ممبئی : ممبئی عید الاضحی کے پیش نظر تھانہ میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اگر کوئی بھی شرپسند عناصر عید الاضحی کے دوران شرپسندی کرتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔ یہ انتباہ تھانہ کے پولیس کمشنر آشوتوش ڈومبرے نے ایک خاص ملاقات میں دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہے کہ گئو کشی ممنوعہ ہے اگر کوئی قانون شکنی کرتا ہے یا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر بھی کارروائی ہوگی, جبکہ شاہراہوں اور چیک ناکوں پر خصوصی نگرانی رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے اور یہ سنت ابراہیمی بھی ہے فریضہ قربانی کی ادائیگی کے دوران سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیو وائرل نہ کی جائے اس کے ساتھ ہی قربانی کے بعد گوشت کی تقسیم کے دوران گوشت کو اچھی طرح سے ڈھانپ کر لیجایا جائے, سہ روزہ قربانی کے دوران خون آلود کپڑوں میں گشت کرنے سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ہی چاقو اور ہتھیار کی نمائش نہ کی جائے, قربانی کے دوران صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عمل سے گریز کریں جس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہو, کیونکہ قربانی ہمیں اپنی سب سے قیمتی چیز قربان کرنا کا درس دیتی ہے۔
آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ تھانہ، ممبرا، بھیونڈی، الہاس نگر، رابوڑی سمیت دیگر مقامات پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جانوروں کی منڈی پر بھی پولیس کی خاص نظر ہے۔ اعلی افسران کو سوشل میڈیا پر مونیٹرنگ نگرانی رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ آشوتوش ڈومبرے نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے یا مذہبی منافرت پھیلانے میں ملوث پایا جاتا ہے اس پر سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کمشنریٹ میں بھائی چارگی اور یکجہتی کے ساتھ تہوار منائے جاتے ہیں ایسے میں شرپسندوں پر بھی نگرانی رکھی جارہی ہے۔ ماضی میں قربانی کے دوران جن علاقوں میں چھوٹی موٹی گڑ بڑی یا واردات ہوئی ہے اس پر بھی پولیس نظر رکھ رہی ہے۔ تھانہ کمشنر نے یہ واضح کر دیا ہے کہ جن سوسائیٹیوں میں قربانی کی اجازت میونسپل انتظامیہ نے فراہم کی ہے وہاں قربانی کے دوران ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اگر قربانی کے اجازت نامہ کے بعد بھی شرپسند عناصر گڑ بڑی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس پر کارروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ قربانی سے قبل سوسائیٹیوں میں قربانی کی اجازت لازمی ہے اس کے ساتھ ہی بلا وجہ اگر کوئی افواہ پھیلا کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر بھی قانونی کارروائی ہوگی اس کے ساتھ ہی سوسائیٹیوں میں قربانی کے نظم کے دوران عارضی سلاٹر پر بھی پولیس کا بندوبست ہوگا۔ پولیس کمشنر نے اپیل کی ہے کہ عارضی سلاٹر میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے ساتھ قربانی کے دوران شیامیانہ تیار کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھلے میں قربانی نہ کی جائے جن مقامات پر قربانی کی اجازت ہے, وہیں قربانی ہو جن سوسائیٹیوں میں تنازعات جاری ہے یہاں پر بھی پولیس کی نگرانی رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی سوسائٹیوں میں عارضی قربانی کی اجازت دی جاتی ہے, ایسی صورتحال میں اگر کوئی بلا وجہ حالات خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر پولیس کارروائی کرے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
باندرہ غریب نگر انہدامی کارروائی : ایکس اکاؤنٹ پر افواہ پھیلانے والے اکاؤنٹ ہولڈر پر کیس درج, مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام

ممبئی : ممبئی کے باندرہ غریب نگر میں انہدامی کارروائی سے متعلق افواہ پھیلانے کے معاملہ میں سائبر پولیس نے ایکس اکاؤنٹ ہولڈر پر کیس درج کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوپہر ایک ایکس اکاؤنٹ پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ دوسرے روز بھی باندرہ میں انہدامی کارروائی کے دوران ہنگامہ آرائی اور تشدد برپا ہوا, جس کے بعد سائبر باندرہ نے کیس درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایکس اکاؤنٹ ہولڈر پر دو فرقوں میں نفرت پھیلانے اور بدامنی پھیلانے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ممبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے متنازع اور قابل اعتراض مشمولات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈے چلانے اور بے بنیاد افواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کے استعمال میں احتتاط برتنے کی بھی پولیس نے درخواست کی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلا کسی تصدیق غیر مصدقہ اطلاعات سوشل میڈیا پر عام نہ کرے اگر کوئی اس قسم کے مشمولات شائع کرتا ہے یا اسے سوشل میڈیا پر عام کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ممبئی پولیس کی اس کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر مونیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایکس پر یہ افواہ پھیلائی گئی تھی کہ جمعہ کی نماز کے بعد ایک مرتبہ پھر باندرہ میں حالات خراب ہوگئے اور پولیس نے لاٹھی چارج کی ہے۔ اس پر پولیس نے کارروائی کی ہے اور اس ایکس اکاؤنٹ پر کیس درج کر لیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
