Connect with us
Saturday,05-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

دہلی سے بذریعہ سائیکل لکھنؤ کے سفرپر نکلے دو صحافی

Published

on

کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور مہاجر مزدوروں اور کسانوں کی حالت قلم بندکرنے کے لئے دہلی کے دو صحافی تپتی دھوپ کی پرواہ کئے بغیر اترپردیش کے قصوں اور گاؤں کاجائزہ لینے کے لئے سائیکل سے ہی نکل پڑے۔
ایک نیوز پورٹل کے لئے کام کرنے والے شرتن لال اور دبیہ یودھ داس دہلی سے لکھنؤ کے سفر پر ہیں اور راستے میں پڑنے والے ہر گاؤں۔قصبے کی حالت، وہاں آئے مہاجر مزدوروں کی موجودہ کیفیت کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں سے بات کر کے اور جو کچھ وہ دیکھ پارہے ہیں اسے یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان راستوں کے ذریعہ پیدل چل کر گھر پہنچنے کی کوشش میں لگے لوگ سرکاری سہولیات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔دہلی سے کوچ کرنے والا ان دو صحافیوں کا قافلہ پہلے ہریانہ کے پلول پہنچا اور اس دوسرے دن اترپردیش میں داخل ہوا۔پھر کوسی کالاں ،متھرا ،ورنداون، آگرہ،شکوہا اآباد اور پھر آٹھویں دن اٹاوہ پہنچا ہے۔
شرتن اور دبیہ یودھ نے بتایا کہ کچھ دن قبل تک فیروزآباد کے نزدیک کے گاؤں سائیکل فروخت کرنے کا اڈہ بن گئے تھے۔ پیدل چل رہے مہاجر مزدور مقامی لوگوں سے سائیکل فروخت کرنے کی گذارش کرتے تھے تاکہ آگے کا سفر تھوڑا آسان ہوجائے۔
انہوں نے اپنے سفر کے دورا ن فیروزآباد کے ایک گاؤں کے کسان امیش چندر یادو کی حقیقی کہانی قلم بند کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’بڑی امیدوں سے امیش نے اپنے کھیتوں میں تربوز کی بوائی کی ھتی۔ پیداوار اچھی رہی لیکن لاک ڈاؤن کا سیدھا اثر تربوز کی کھیتی پر پڑا۔تنگ آکر امیش نے کھیت جتوا دیا’۔انہوں نے بتایا کہ یہ کہانی صرف امیش چندر کی نہیں ہے بلکہ فیروزآباد میں ہر کسان کے زبان پر ایسی ہی کہانی ہے۔
شکوہاآباد سے اٹاوہ کے درمیان ہائی و پر ایسے مدد گار ملے جو 15اپریل سے لگاتار سڑک کنارے کھڑے ہوکر مہاجر مزدوروں کو مدد پہنچا رہے ہیں۔ انجینئر رام بریش یادو اور ان کے مقامی ساتھی اب بھی کھانا پانی لے کر ضرورت مند مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ پیدل چلنے والے ،سائیکل مسافر، بائیک سے جانے والےیا پھر بسوں میں سوار مہاجر مزدوروں کو یہ لوگ روک کر کھانا پانی مہیا کرارہے ہیں۔

سیاست

ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

Published

on

Nitesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

وقف ایکٹ : مرکزی حکومت نے ‘یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ’ رولز کو مطلع کیا، جس کے تحت وقف املاک کے لیے ایک مرکزی پورٹل اور ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔

Published

on

indian-parliament

نئی دہلی : وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیاں سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے ‘یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ ایمپاورمنٹ ایفیشنسی اینڈ ڈیولپمنٹ رولز 2025’ کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ قواعد وقف املاک کے پورٹل اور ڈیٹا بیس سے متعلق ہیں۔ سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ نئے قوانین کے مطابق تمام ریاستوں کی وقف املاک کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی پورٹل اور ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ وزارت اقلیتی امور میں محکمہ وقف کے انچارج جوائنٹ سکریٹری اس کی نگرانی کریں گے۔

نئے قواعد کے مطابق وقف املاک کی نگرانی کے لیے ایک پورٹل بنایا جائے گا۔ اس پورٹل کی دیکھ بھال اقلیتی امور کی وزارت کا ایک جوائنٹ سکریٹری کرے گا۔ پورٹل ہر وقف اور اس کی جائیداد کو ایک منفرد نمبر دے گا۔ تمام ریاستوں کو جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کرنا ہوگا۔ انہیں مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر ایک سپورٹ یونٹ بنانا ہوگا۔ اس سے وقف اور اس کی جائیدادوں کی رجسٹریشن، اکاؤنٹنگ، آڈٹ اور دیگر کام آسانی سے ہو سکیں گے۔ یہ قواعد 1995 کے ایکٹ کی دفعہ 108B کے تحت بنائے گئے ہیں۔ اس دفعہ کو وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے مطابق شامل کیا گیا تھا۔ یہ ایکٹ 8 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہے۔ قوانین میں بیواؤں، مطلقہ خواتین اور یتیموں کو کفالت الاؤنس فراہم کرنے کے بھی انتظامات ہیں۔

نئے قوانین میں کہا گیا ہے کہ متولی کو اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کے ساتھ پورٹل پر رجسٹر ہونا چاہیے۔ یہ رجسٹریشن ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی) کے ذریعے کی جائے گی۔ پورٹل پر رجسٹر ہونے کے بعد ہی متولی وقف کے لیے وقف اپنی جائیداد کی تفصیلات دے سکتا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ متولی کا مطلب ہے وہ شخص جسے وقف املاک کے انتظام کی دیکھ بھال کے لیے مقرر کیا گیا ہو۔ قواعد کے مطابق کسی جائیداد کو غلط طور پر وقف قرار دینے کی تحقیقات ضلع کلکٹر سے ریفرنس موصول ہونے کے ایک سال کے اندر مکمل کی جانی چاہیے۔ متولی کے لیے پورٹل پر رجسٹر ہونا لازمی ہے، اسے اپنے موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے او ٹی پی کے ذریعے تصدیق کرنی ہوگی۔ اس کے بعد ہی وہ وقف املاک کی تفصیلات دے سکتا ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

مراٹھی ہندی تنازع پر کشیدگی کے بعد شسیل کوڈیا کی معافی

Published

on

Shasil-Kodia

ممبئی مہاراشٹر مراٹھی اور ہندی تنازع کے تناظر میں متنازع بیان پر شسیل کوڈیا نے معذرت طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا, میں مراٹھی زبان کے خلاف نہیں ہوں, میں گزشتہ ۳۰ برسوں سے ممبئی اور مہاراشٹر میں مقیم ہوں, میں راج ٹھاکرے کا مداح ہوں میں راج ٹھاکرے کے ٹویٹ پر مسلسل مثبت تبصرہ کرتا ہوں۔ میں نے جذبات میں ٹویٹ کیا تھا اور مجھ سے غلطی سرزد ہو گئی ہے, یہ تناؤ اور کشیدگی ماحول ختم ہو۔ ہمیں مراٹھی کو قبول کرنے میں سازگار ماحول درکار ہے, میں اس لئے آپ سے التماس ہے کہ مراٹھی کے لئے میری اس خطا کو معاف کرے۔ اس سے قبل شسیل کوڈیا نے مراٹھی سے متعلق متنازع بیان دیا تھا اور مراٹھی زبان بولنے سے انکار کیا تھا, جس پر ایم این ایس کارکنان مشتعل ہو گئے اور شسیل کی کمپنی وی ورک پر تشدد اور سنگباری کی۔ جس کے بعد اب شسیل نے ایکس پر معذرت طلب کر لی ہے, اور اپنے بیان کو افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شسیل نے کہا کہ میں مراٹھی زبان کا مخالف نہیں ہوں لیکن میرے ٹویٹ کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com