Connect with us
Sunday,29-March-2026

(جنرل (عام

لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے خلاف ٹویٹر پر مہم

Published

on

ملک میں کوروناوبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف جمعرات سے ٹویٹر پر ایک مہم شروع کی جا رہی ہے۔
دس اہم تنظیمیں میراتھن کی طرز پر ’ٹویٹ ایتھون‘ شروع کریں گی جو ’ہیش ٹیگ چپی توڑو‘ اور ’آخر کیوں؟‘ گے کے طور پرہوں گی۔ یہ تنظیمیں کل دن میں ساڑھے تین بجے ایک ساتھ سینکڑوں ٹویٹ کرکے یہ سوال اٹھائیں گی کہ لاک ڈاؤن میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد اضافہ کیوں ہورہا ہے۔ ’لو میٹرس انڈیا‘ نامی تنظیم کی پہل پر شروع ہو رہی اس مہم کا مقصد گھریلو تشدد میں اضافہ کے خلاف عوامی بیداری شروع کرنا ہے۔
لو میٹرس انڈیا کی چیف ویتھكا یادو نے بدھ کو یہاں یو این آئی کو بتایا کہ 10 سے زیادہ تنظیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں جن میں ’پاپولیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا‘، ’انٹرنیشنل ریسرچ سنٹر آن ویمن‘، ’آئی‘ ’بریك تھرو‘، ’شکتی شالکنی‘، ’حیا‘، سی آر ای اے‘ جیسی تنظیمیں ’ٹویٹ ایتھون‘ شروع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی خواتین کمیشن کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے ایک ماہ میں گھریلو تشدد کے معاملات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کمیشن نے 23 مارچ سے 16 اپریل تک گھریلو تشدد کے 587 کیس درج کئے جبکہ 27 فروری سے 22 مارچ تک 396 کیس درج کئے گئے۔
انہوں نے کہا ’’یہ اعداد و شمار تشویشناک ہیں۔ گھر ہمارے لئے سب سے محفوظ مقام ہوتا ہے لیکن لاکھوں لوگوں کے ساتھ حالات مختلف ہوتے ہیں۔ آپ ان حالات کا تصور بھی نہیں کر سکتے جب ایک آدمی مجبوراً گھر میں رہ رہا ہو اور اس گھر میں تشدد، گالی گلوج کا ماحول ہو اور وہ باہر بھی نہیں جا سکتا ہو۔ اس مایوسی کو سمجھئے۔ گھریلو تشدد صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اضافہ ہوا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تنظیموں سے ہی نہیں بلکہ لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹویٹ کرکے اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ اس سوال کو اٹھائیں اور اس تشدد کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ تشدد کی اپنی کہانیوں اور اپنے تجربات لکھیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : شیواجی نگر میں عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اور کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد، تعلیم کے ساتھ ہنرمندی بھی کامیابی کی کلید : ابوعاصم

Published

on

Abu Asim..

ممبئی : تعلیمی بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن نے آج مانخورد شیواجی نگر کے گیتا وکاس ہال میں ایک عظیم الشان “کیرئیر گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ سیشن 2026” کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں علاقے کے دسویں اور بارہویں جماعت کے سینکڑوں طلباء اور والدین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔

سیشن کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کیرئیر گائنڈنس کے ماہرین نے طلباء کو تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے روایتی ڈگریوں سے ہٹ کر آج دستیاب کیریئر کے نئے اور ابھرتے ہوئے اختیارات کی وضاحت کی۔ ماہرین نے مقابلہ جاتی امتحانات، فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ کورسز کے بارے میں طلباء کے شکوک و شبہات کو بھی دور کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا “آج کی دنیا میں، صرف ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں ہے, بچوں کو مختلف ہنر سیکھنے چاہئے۔ اگر آپ کے پاس ہنر ہے تو مستقبل میں آپ کے لیے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی عظیم مواقع کے دروازے کھلیں گے۔ مہارت کی ترقی وہ کلید ہے جو آپ کو مالی طور پر خود مختار اور بااختیار بنائے گی۔پروگرام کے اختتام پر، طلباء نے ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے قیمتی مشورے حاصل کیے۔ مقامی باشندوں اور والدین نے ابو عاصم اعظمی فاؤنڈیشن کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات غریب اور متوسط ​​گھرانوں کے بچوں کو صحیح راستے کا انتخاب کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پروگرام کی نظامت پرنسپل زیبا ملک اور شبانہ خان نے کی۔ طلباء کی کثیر تعداد نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

لاک ڈاؤن کی افواہیں پھیلانے والے مشکل میں پڑ جائیں گے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے: دیویندر فڑنویس

Published

on

ممبئی : ملک میں لاک ڈاؤن کی افواہ پھیلانے والوں کی اب خیر نہیں ہے افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی سے میٹنگ کے بعد سخت کارروائی کا انتباہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندرفڑنویس نے یہ واضح کیا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نے وزرا اعلیٰ سے جو میٹنگ کی ہے اس میں حالات تشفی بخش ہے بحرانی کیفیت کے باوجود ملک میں گیس اور دیگر تیل کی کوئی کمی نہیں ہے اس لئے عوام افواہ نہ پھیلائیں اگر کوئی افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر سخت کارروائی ہو گی خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو اس لئے سرکار نے ایکسائز میں کی شرح قیمت میں کمی کی ہے اور یہی رعایت کے سبب عوام کو راحت ملی ہے لاک ڈاؤن سے متعلق افواہ پر وزیر اعلیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افواہ پھیلانے والوں پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سخت کاررروائی کی ریاستی وزرا کو ہدایت دی ہے جس کے بعد آج وزیر اعلی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں گیس سمیت دیگر تیل کی کوئی قلت نہیں ہے اس لئے مصنوعی قلت پیدا نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملکوں میں تو تیل اور دیگر ذرائع کے سبب لاک ڈاؤن بند کی نوبت آچکی ہے یہاں ہفتہ واری کام کا شیڈول طے کیا گیا ہے لیکن ہمارے یہاں حالات ٹھیک ہے اس لئے افواہ نہ پھیلائی جائے اگر کوئی سوشل میڈیا پر افواہ پھیلاتا ہے تو اس پر کارروائی ہو گی اس لئے وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بدگمانی نہ پھیلائیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : این سی بی کے امیت گھوٹے اور دو دیگر کے خلاف نئی ممبئی میں کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی بیوی کی شکایت پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج۔

Published

on

ممبئی این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیر گھاؤ ٹے سمیت سمیت دو افسران کے خلاف نئی ممبئی پولس میں تعمیراتی کمپنی کے مالک بلڈر گروناتھ چچلکرکی اہلیہ کی شکایت پر خودکشی پر مجبور کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمین پر چچلکر کو خودکشی پر مجبور کرنے کا الزام اہلیہ کرن چچلکر نے عائد کیا اپریل میں چچلکر نے اپنے گھر میں گولی مار کر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہلیہ نے اسے خودکشی نہیں قتل قرار دیا تھا اور درخواست دی تھی این سی بی کے افسران پر کیس درج کیا جائے اسی پر اب ۲۵ مارچ کو این سی پی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے، آکاش ملک، سندیپ نیگڑے کے خلاف خودکشی پر اکسانا، ہفتہ وصولی، تذلیل کرنا سمیت دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ چچلکر نے ۲۵ اپریل ۲۰۲۵ کو اپنی ریوالور سے گولی مار کر خود کو ہلاک کر لیا تھا اہلیہ نے الزام لگایا کہ ۲ فروری کو این سی بی کی ٹیم نے گھر کی تلاشی لی تھی اور دستاویزات سمیت دو لاکھ کی گھڑی بھی ضبط کی گی اس کے بعد متعدد مرتبہ دھمکی دے کر ۱۰ سے ۱۵ کروڑ روپے طلب کئے تھے اور بصورت دیگر کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ میں جب این سی بی کے زونل ڈائریکٹر امیت گھاؤٹے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ڈرگس سنڈیکیٹ کے معاملہ میں اب تک این سی بی نے جن ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے ان کی ضمانت نہیں ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی این سی بی کے طریقہ تفتیش پر بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں وہ بدنیتی پرمبنی ہے انہوں نے این سی بی نے ڈرگس کیس میں جو تفتیش کی ہے وہ صحیح سمت میں تھی اور اسی وجہ سے اس معاملہ میں تفتیش میں پیش رفت بھی ہوئی ہے کروڑوں روپے کی املاک بھی اس کیس میں ضبط کی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان