Connect with us
Sunday,07-June-2026
تازہ خبریں

جرم

تریپورہ میں 12مساجد پرحملے ہوئے۔ جمعیۃ علماء ہند کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم، اپنے پیغمبرکی توہین ہرگز برداشت نہیں کرسکتے : محمود مدنی

Published

on

Maulana Mahmood Madani

تریپورہ میں گزشتہ ہفتہ ہونے والے فسادات اور آتش زدگی کی واردات کے سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کی فیکٹ فائنڈنگ نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ تریپورہ میں کل 12 مساجد پر حملے ہوئے ہیں، اور ان مساجد میں پانی ساگر کی مسجد بھی شامل ہے، جس کے بارے میں وہاں کی پولیس نے دعوی کیا تھا کہ آتش زنی کی کوئی واردات نہیں ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کی روشنی میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ تری پورہ میں مسجدوں میں آگ لگائی گئی، اور وہاں ایک مظاہرے میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی، لیکن اس پر تاحال کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں ہوئی، ارباب اقتدار کا رویہ ملک کے اتحاد و رواداری اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے، ہم تری پورہ حکومت اور وہاں کی پولس انتظامیہ سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اہانت رسول کے مرتکبین کو سخت سزا دے، اور فساد پھیلانے والوں پر قدغن لگائے۔

مولانا مدنی نے دعوی کیا کہ تری پورہ کے ڈی جی پی نے جو طرز اختیار کیا، اور کاروائی کرنے کے بجائے اسے ’فیک نیوز‘ بتایا، اس سے یہ حقیقت سمجھنا آسان ہوگیا ہے کہ ریاست میں فساد کرنے والے نو دنوں تک کیسے بلا خوف سڑک پر دہشت مچاتے رہے، ظاہر ہے کہ جب پولس انتظامیہ اور اعلی افسران ایسی سوچ کے حامل ہوں، تو کچھ بھی ہونا عین ممکن ہے۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے دورے کے بعد جن مساجد کی نشاندہی کی ہے وہ درج ذیل ہیں:اس ٹیم میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا عبدالمومن صدر جمعیۃ علماء تری پورہ، مولانا غیور احمد قاسمی اور مولانا یسین جہازی وغیرہ شامل تھے۔

(۱) نرورا ٹیلہ ضلع سپاہی جولا، تری پورہ کی مسجد جو راجدھانی اگرتلہ سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 23 اکتوبر 2021 کو شرپسندوں نے رات تقریباً دس بجے اس مسجد میں آگ زنی کی۔ وفد نے یہاں پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اس گاؤں میں 45 گھر مسلمانوں کے اور 200 گھر غیر مسلم کے ہیں۔ ہندو مسلم میں باہمی اتحاد ہے، لیکن کچھ شرپسندوں نے باہر سے آکر مسجد کی بے حرمتی کی اور باہمی اتحاد کو نقصان پہنچایا۔ (۲) اگرتلہ کرشنا نگر مسجد میں فسادیوں نے دو دن تک اذان و نماز نہیں ہونے دی، اور مسجد کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔ (۳) اگر تلہ چندرا مسجد میں شرپسندوں نے سور کے گوشت پھینکے۔ (۴) راجدھانی اگرتلہ سے 320 کلو میٹر دور راتاچھارا میں واقع مسجد میں شرپسندوں نے پتھر بازی کی، لیکن جانی مالی کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس گاؤں میں تقریباً 45 گھر مسلمانوں کے ہیں، اور 100 غیر مسلم گھر ہیں۔ (۵) جامع مسجد حاجی گاؤں پال بازار راتا چھیرا کمار گھاٹ میں 22 اکتوبر 2021 کو شرپسند عناصر نے مسجد پر حملہ کیا، اور پنکھا، کھڑکی، دروازہ اور قرآن مجید وغیرہ جلا دیے، اور مائیک اٹھا لے گئے. اس مسجد کے امام مولانا عبد الجلیل نے بتایا کہ تقریباً لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ (۶) سایہ دار پارک راتاچھار مسجد پر پتھراؤ کیا گیا، لیکن کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ البتہ ہزاروں کی بھیڑ نے دہشت انگیزی کی، جس سے علاقے کے سبھی مسلمان گھروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے، جو اب رفتہ رفتہ واپس آ رہے ہیں۔ مقامی افراد کے چہروں پر خوف و ہراس چھائے ہوئے تھے۔ (۷) جامع مسجد چام ٹیلہ پانی ساگر نورتھ تری پورہ میں کھڑکیاں، دیوار کی جالیاں اور پنکھوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ یہاں غیر مسلم آبادی کی اکثریت ہے، جب کہ کل 12 گھروں میں مسلمان آباد ہیں۔ (۸) مسجد سی آر پی ایف پانی ساگریہ مسجد نشیبی جگہ میں واقع ہے۔ اس مسجد کو مکمل طور پر آگ لگا دی گئی ہے۔ قرآن پاک، چٹائیاں، پنکھے اور چھتوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متصل امام صاحب کے کمرے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ (۹) جامع مسجد درگاہ بازار کی مسجد کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ کھڑکی، دروازے، مائک جلا کر راکھ کر دیے گئے ہیں۔ یہاں جلے ہوئے قرآن مجید کے حصے بھی ملے۔ (۰۱) مہارانی بازار ضلع گومتی اودے پور کی چھ مسجدوں کی بجلیاں کاٹ دی گئی تھیں، اور نمازیوں کو دھمکی دی گئی۔ (۱۱) سونامورا اتر کلم چورا کی مسجد کو شرپسندوں نے نقصان پہنچایا تھا، لیکن بازار اور اہل محلہ نے مل کر مسجد کی مرمت کا کام کرلیا ہے۔ (۲۱) بلوچر ضلع سپاہی جالا میں اذان بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پھر بعد میں ہندو مسلم کی مشترکہ میٹنگ ہوئی، جس میں باہمی میل ملاپ کی بات کی گئی ہے، اور حالات مکمل طور پر پرامن ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ ان کے پاس ان مساجد کی تصاویر بھی ہیں۔ ان میں سے تین مساجد کو مکمل طور سے خاکستر کر دیا گیا۔

جرم

ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

Published

on

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

Published

on

ARREST-1

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

Published

on

ARRESTED

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان