Connect with us
Wednesday,16-April-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

محرم اور یوم عاشورہ کے جلوس کو لے کر ممبئی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، پولیس الرٹ پر

Published

on

mumbaipolice22

ممبئی محرم اور یوم عاشورہ کے جلوس کے پیش نظر پولیس نے تمام حفاظتی انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلکی تصادم کے خدشہ کو لے کر بھی پولیس الرٹ پر ہے۔ اگر کوئی بھی فرقہ پرست عناصر گڑ بڑی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو پولیس اس پر سخت کارروائی کرے گی۔ سوشل میڈیا پر مسلکی تصادم کے حالات پیدا کرنے والوں کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ اشتعال انگیز اور متنازع نعرہ بازی پر بھی کارروائی سمیت کئی اہم احکامات جاری کئے گئے ہیں، یہ انتباہ ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے آج یہاں ایک ویب پورٹل اور نیوز چینل سے خاص ملاقات میں دیا ہے۔

ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے کہا ہے کہ جلوس کے روایتی شاہراہوں کا معائنہ کے ساتھ جلوس کے دوران ٹریفک سے لے کر دیگر معاملات پر بھی خاص توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 28 جولائی کو جلوس یوم شہادت اور 29 جولائی کو یوم عاشورہ پر جلوس شام غریباں مختلف شیعہ تنظیموں کے معرفت نکالا جاتا ہے، اس کو لے کر بھی پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شرپسند عناصر جلوس میں گڑ بڑی پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہر ایک کو ایک دوسرے کے مذہب اور اس کے مسلک کا احترام لازمی ہے، اگر کوئی بھی کسی مسلک یا مذہب کے خلاف متنازع مشمولات یا معاملات کرتا ہے، تو اس پر کارروائی ہوگی۔

انہوں کہا ہے کہ اکثر سوشل میڈیا پر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسے میں پولیس کو سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پولیس کا سوشل میڈیا لیب ہے اور اس میں متنازع اور قابل اعتراض مشمولات کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوری طو رپر پولیس اسٹیشنوں کو بھی نظم و نسق کی برقراری کیلئے کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جلوس عزاداری اور تعزیہ داری کے پیش نظر پولیس نے ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ جلوس کے دوران کے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جلوس کے شاہراہوں میں جو رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں، اس کا بھی ازالہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعزیہ داری کے دوران روٹ پر بجلی اور ٹیلی فون کے وائر اور درخت رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں، ایسے میں روٹ کے دوران ان رکاوٹوں کو دور کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔ نیز درختوں کی کٹائی اور اسے تراشنے کیلئے پولیس نے بی ایم سی کی مدد لی ہے۔

پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ ممبئی کے مختلف علاقوں میں بالخصوص جنوبی ممبئی میں زنبیہ امام باڑہ مغل مسجد اور دیگر امام بارگاہوں سے جلوس عزا داری نکالا جاتا ہے، علمداروں کا جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا شام غریباں کا جلوس باقاعدہ طور پر رحمت آباد قبرستان پر اختتام پذیر ہوتا ہے، اس ماتمی جلوس میں بچے بوڑھے اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہوتی۔

اس کے علاوہ عام شہریوں اور ٹریفک نظام پر کوئی خلل پیدا نہ ہو اس لئے کئی ایسے روٹ کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا جو روایتی جلوس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران دل آزار نعرہ اور اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے، اگر کوئی ایسا کرتا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی۔ پولیس کو فوری طور پر ایسے معاملات میں ایکشن لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

سڑک کے کنکریٹ کام میں لاپرواہی برتنے والے ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی، اگلے 2 سال کے لیے ٹینڈر میں حصہ لینے پر پابندی، جرمانہ بھی عائد

Published

on

Road

بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے دائرہ کار میں سڑکوں کو گڑھوں سے پاک بنانے کے مقصد سے تیزی سے سیمنٹ کنکریٹ سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔ بی ایم سی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے پر زور دے رہا ہے کہ یہ کام اعلیٰ ترین معیار کے مطابق ہو۔ کم معیار یا لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں، آرے کالونی کے علاقے میں سڑک کے کنکریٹ کے کام میں ناقابل قبول تاخیر کرنے والے ٹھیکیدار کو اگلے 2 سال کے لیے بی ایم سی کے تمام محکموں کی ٹینڈر کارروائی میں شرکت سے روکا گیا ہے، اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اسی طرح، 2 ریڈی مکس کنکریٹ (آر ایم سی) پلانٹس کی رجسٹریشن منسوخ* کر دی گئی ہے اور انہیں 6 ماہ کے لیے کسی بھی بی ایم سی پروجیکٹ کے لیے کنکریٹ مکس کی فراہمی سے منع کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، 2 سڑک کنٹریکٹرز پر 20-20 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائیاں بی ایم سی کمشنر جناب بھوشن گگرانی کی ہدایت پر کی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ سڑکوں کے کنکریٹ کام میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا خامی برداشت نہیں کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مخصوص واقعات :

  1. آرے کالونی – دنکر راؤ دیسائی روڈ :
  • ایڈیشنل کمشنر (پروجیکٹس) جناب ابھیجیت بانگر کے معائنے میں کام کا معیار خراب پایا گیا۔
  • ٹھیکیدار کو نوٹس جاری کی گئی، 5 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا اور فوری اصلاح کی ہدایت دی گئی۔
  • مرمت میں بھی تاخیر پر، 2 سال کے لیے ٹینڈر میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی۔
  1. ڈاکٹر نیتو مانڈکے روڈ، ایم-ایسٹ وارڈ – 20 مارچ 2025 :
  • اچانک معائنے کے دوران، سلمپ ٹیسٹ میں فرق پایا گیا (پلانٹ پر 160ایم ایم، سائٹ پر 170ایم ایم)۔
  • کنکریٹ لوڈ مسترد کر دیا گیا، گاڑی واپس بھیجی گئی، آر ایم سی پلانٹ پر 20 لاکھ کا جرمانہ لگا اور 6 ماہ کی پابندی عائد ہوئی۔
  1. کاراگروہ روڈ، بی وارڈ – 1 اپریل 2025 :
  • پلانٹ پر سلمپ 65ایم ایم جبکہ سائٹ پر 180ایم ایم پایا گیا۔
  • ٹھیکیدار اور آر ایم سی پلانٹ کو نوٹس دی گئی، غلطی تسلیم کرنے کے باوجود 20 لاکھ روپے کا جرمانہ اور 6 ماہ کی سپلائی پابندی لگائی گئی۔

سلمپ ٹیسٹ کی اہمیت :
سلمپ ٹیسٹ کنکریٹ کی “ورک ایبلیٹی” یعنی کام کرنے کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس سے سیمنٹ اور پانی کے تناسب کا پتہ چلتا ہے۔ اگر پانی زیادہ ہو جائے تو معیار پر منفی اثر پڑتا ہے۔ اسی لیے بی ایم سی نے ریڈی مکس پلانٹس اور سائٹس – دونوں جگہوں پر سلمپ ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر جناب ابھیجیت بانگر نے کہا کہ بی ایم سی افسران خود کام کا معائنہ کر رہے ہیں، اور اگر کوئی خامی پائی گئی تو ذمہ دار فرد یا ادارے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام کنٹریکٹرز کو ہوشیار رہنا ہوگا، کیونکہ معیار کے ساتھ کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا۔

Continue Reading

سیاست

ایکناتھ شندے اور راج ٹھاکرے کی ملاقات سے گرمائی سیاست، مہاراشٹر میں کیوں شروع ہوئی بحث، کیا شندے بی جے پی کے علاوہ کسی اور سے اتحاد کریں گے؟

Published

on

Shinde-&-Raj

ممبئی : کیا مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہنے کے بعد اب نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالنے والے ایکناتھ سنبھاجی شندے ہمیں پھر حیران کر دیں گے؟ منگل کو، ایکناتھ شندے نے حیرت انگیز طور پر ممبئی میں ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس کے بعد مہاراشٹر کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ بات ہو رہی ہے کہ کیا ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا بی ایم سی اور دیگر بلدیاتی انتخابات کے لیے ایم این ایس کے ساتھ اتحاد کرنے جا رہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سیاست میں جو نظر آتا ہے وہ نہیں ہوتا۔ سیاسی بحثوں کے درمیان شندے نے میڈیا کو بتایا کہ وہ راج ٹھاکرے سے ملنے گئے تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں نے بالا صاحب ٹھاکرے کی یادوں کے بارے میں بات کی۔

شندے کچھ بھی کہیں، شیوسینا اور ایم این ایس کے درمیان دوستی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، جو طویل عرصے سے عظیم اتحاد میں بے چینی محسوس کر رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں یہ ایکناتھ شندے ہی تھے جنہوں نے بی جے پی کے کہنے کے بعد بھی مہیم سے اپنا امیدوار واپس نہیں لیا تھا۔ جس کی وجہ سے راج ٹھاکرے کے بیٹے امیت ٹھاکرے کو شکست ہوئی۔ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا یو بی ٹی نے یہ سیٹ جیتی تھی۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب راج ٹھاکرے اور ان کی اہلیہ نے اپنے بیٹے کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں لگا دیں۔ تب یہ سمجھا جاتا تھا کہ امیت ٹھاکرے کی شکست شندے کے امیدوار کھڑے کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے کئی مہینوں بعد دونوں لیڈروں کے ایک ساتھ آنے کے بعد یہ بحث چل رہی ہے کہ کیا شندے ممبئی-تھانے سمیت مراٹھی پٹی یعنی کونکن میں کوئی نئی مساوات قائم کرنے جا رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایکناتھ شندے نے راج ٹھاکرے سے ملاقات کی ہو، وہ راج ٹھاکرے سے کئی بار وزیر اعلیٰ کے طور پر بھی مل چکے ہیں، لیکن دونوں کے درمیان دراڑ اسمبلی انتخابات کے دوران واضح ہو گئی۔ بعض سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ اگر دونوں کی ملاقات ہوئی تو کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوگی بلکہ یہ ملاقات دراڑ کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔ شندے کی ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد کہا گیا کہ دونوں کے نظریات ایک جیسے ہیں۔ اس کے بعد ہی یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ کیا شندے خود کو مضبوط کرنے کے لیے نئے اتحاد کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ راج ٹھاکرے لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کا حصہ بن گئے تھے لیکن اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شیوسینا ہی تھی جس نے اسمبلی انتخابات میں ایم این ایس کے ساتھ اتحاد کی مخالفت کی تھی۔ اب اسمبلی انتخابات کے بعد دونوں لیڈروں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ راج ٹھاکرے نے اجیت پوار کی پارٹی کے اسمبلی انتخابات میں 47 سیٹیں جیتنے پر خاص طنز کیا تھا۔ اجیت پوار کی این سی پی کے ساتھ شیوسینا کے تعلقات اچھے نہیں ہیں، جو عظیم اتحاد کا حصہ ہے۔ ناسک اور رائے گڑھ کے سرپرست وزراء کو لے کر دونوں پارٹیوں کے درمیان کشمکش جاری ہے۔ ایسے میں کیا شندے راج ٹھاکرے کو اپنا نیا ساتھی بنانے کا سوچ سکتے ہیں؟

تاہم وہ یہ فیصلہ بی جے پی چھوڑنے کے بعد لیں گے۔ اس میں شک ہے کیونکہ شندے کے چلے جانے سے بھی فڑنویس حکومت کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ظاہر ہے شندے ایسا کرنے سے گریز کریں گے۔ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ راج کے ساتھ، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا یو بی ٹی سمیت ایم وی اے کو بڑا دھچکا دے گی، کیونکہ بی ایم سی پر ادھو ٹھاکرے کے گروپ کا غلبہ ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے بعد بھی سیاست جاری ہے۔ آج بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ جہاں بی جے پی خود کو مضبوط کر رہی ہے، وہیں اجیت پوار اور ایکناتھ شندے بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تینوں پارٹیوں میں اپوزیشن لیڈروں کی انٹری اسی کی ایک کڑی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

لاڈلی بہنوں کے ساتھ مہایوتی سرکار کا فریب… قسط میں کمی اور لاڈلی بہنوں کی قسطوں میں تخفیف دغابازی : ابو عاصم اعظمی

Published

on

Abu Asim Azmi

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی رہنما ابوعاصم اعظمی نے لاڈلی بہن کی قسط میں تخفیف کو ان سے دھوکہ قرار دیا ہے, انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شب میں جس طرح سے ووٹوں کے لئے غیر قانونی طریقے سے نقدی تقسیم کی جاتی ہے۔ ایک ہزار اور دو ہزار روپے ووٹ کے لئے علاقوں میں تقسیم فی کس ووٹ کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح الیکشن سے قبل لاڈلی بہن اسکیم کے تحت خواتین کو لالچ دیا گیا, یہ ایک طرح کی مہایوتی سرکار کی فریب دہی ہے, اور اب مطلب نکال گیا ہے تو پہچانتے نہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ کیا مہایوتی سرکار ان لاڈلی بہنوں کا ووٹ بھی واپس کرے گی, جو ان بہنوں نے انہیں الیکشن میں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلی بہن اسکیم کے سبب سرکاری خزانہ پر بوجھ پڑا, سرکاری ملازمین ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی تنخواہیں بھی تاخیر سے دی گئی ہے۔ ایسے میں سرکار نے لاڈلی بہنوں کے ساتھ فریب کیا ہے۔ الیکشن کے بعد قسط میں اضافہ کا اعلان کیا تھا اور ۲۱ سو روپیہ دینے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن اب ۱۵ سو روپیہ سے بھی اس میں تخفیف کر کے ۵ سو روپیہ کر دیا گیا ہے۔ سرکار نے دو کروڑ سے زائد خواتین کو لاڈلی بہن اسکیم میں شامل کیا تھا, اب بہانے اور حیلہ سے انہیں نااہل بھی قرار دیا جارہا ہے یہ دھوکہ ہے ان بہنوں کے ساتھ جنہوں نے ووٹ دیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com