Connect with us
Thursday,10-April-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

پی ایم سی بینک کے 3 اکاؤنٹ ہولڈرس کی موت سے سنسنی

Published

on

PMC-Bank

ممبئی : پی ایم سی بینک میں گھوٹالہ ہونے کے بعد عام عوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے، دیگر بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرس بھی احتیاط برتنے لگے ہیں۔ حکومت عوام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی تو ملک بہت بڑی معاشی بدحالی کا شکار ہوسکتا ہے۔ اپنے مال کے تحفظ کے لیے ملک کے باشندے بینک میں روپئے رکھتے ہیں کہ حکومت کی زیر نگرانی لاکھوں کروڑوں روپئے محفوظ کر کے بھروسہ حاصل کیا جاسکے۔ پی ایم سی بینک میں گھوٹالے کے بعد عوام کے محنت کے روپئے انہیں نہیں مل رہے ہیں۔ 6 مہینے میں صرف چالیس ہزار روپئے حاصل کرنے والے اکاؤنٹ ہولڈرس اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ کچھ افراد نے شادی کے لیے لاکھوں روپئے پی ایم سی بینک میں رکھیں تھے کہ وقت پر روپیوں کا استعمال کیا جاسکے، ان لوگوں کو ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔ جبکہ اس کی فکر میں پریشان کچھ اکاؤنٹ ہولڈر دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ پی ایم سی بینک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے گھر لوٹے اوشی وارہ کے سنجے گولاٹی کی دل کے دورے کے سبب موت واقع ہوگئی۔ پی ایم سی بینک میں گولاٹی کے 90 لاکھ روپئے جمع ہے، انہیں شدید صدمہ پہنچا وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔ گولاٹی کی موت کے بعد دوسرے اکاؤنٹ ہولڈر فتے مل پنجابی کو دل کا دورہ پڑنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ ممبئی کے ورسوا میں ایک 39 سالہ ڈاکٹر نے خودکشی کرلی ہے، ڈاکٹر نویدیتا بجلانی نے بیک وقت نیند کی کئی گولیاں کھائی تھی، حالانکہ بجلانی کی موت سے پی ایم سی بینک کا کوئی تعلق نہیں بتایا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق بجلانی کا پی ایم سی بینک میں اکاؤنٹ تھا، بجلانی کی موت کی تفتیش شروع ہے، پولس نے حادثاتی موت کا اندراج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایم سی بینک کی بے ضابطگی کی وجہ سے ریزرو بینک آف انڈیا نے 6 مہینے کی پابندی عائد کردی ہے۔آر بی آئی نے یہ کاروائی بینک ریگولیشن ایکٹ 1949 کی دفعہ 35 اے کے تحت کی ہے۔ آر بی آئی نے حکم جاری کیا ہے کہ سیونگ اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ سے 6 مہینے میں صرف 40000 روپئے نکالے جاسکتے ہیں۔ آر بی آئی کے اس حکم کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرس کی نیندیں حرام ہوگئی ہے۔ کچھ لوگ خوف بھی محسوس کررہے ہیں کہ ان کا پیسہ ملے گا یا نہیں ؟ ریاست کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس ضمن میں کہا ہے کہ انتخابات کے بعد مرکزی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔ ہر ایک اکاؤنٹ ہولڈر کے روپئے واپس ملے گے۔ اسی دوران خبر موصول ہوئی ہے کہ صدمہ کی وجہ سے 3 اکاونٹ ہولڈرس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

کریٹ سومیا کو دھمکی… یوسف انصاری کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ، لاؤڈ اسپیکر اور مسجدوں پر کارروائی کا الٹی میٹم

Published

on

Kirat-Soumya

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے گوونڈی شیواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی مساجد پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کی پولس کو ہدایت دی ہے, اور کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کریٹ سومیا کو دھمکی دینے والے یوسف انصاری پر بھی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ بی جے پی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف انصاری کو پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ غیر قانونی مسجد کو کریٹ سومیا نے لینڈ جہاد قرار دیا اور کہا ہے کہ یوسف انصاری جیسے غنڈہ سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ کریٹ سومیا نے گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کریٹ سومیا کی اس شرانگیزی سے علاقہ میں ہلچل ہے۔ پولس نے کریٹ سومیا کے دورہ کے پس منظر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی وقف ایکٹ پر احتجاج پڑا مہنگا آصف شیخ کو نوٹس… پولس پر ہراسائی اور پریشان کرنے کا الزام، پولس کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ

Published

on

Asif-Shaikh..-3

ممبئی : ممبئی میں 18 اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کی اجازت طلب کرنا آصف شیخ اور ان کے کنبہ پر مہنگا پڑا اور پولیس نے اب آصف شیخ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے, جس کے خلاف اب آصف شیخ نے اس کی شکایت بھی کی ہے, اور پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ وہ ان پولیس والوں کیخلاف کارروائی کرے, جو ان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے تھے۔ تلک نگر پولیس اسٹیشن کی ہراسائی اور غنڈہ گردی کے خلاف آصف شیخ اور ان کی اہلیہ جاسمین شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے, جنہوں نے ان کے شوہر کے غیر موجودگی میں وقف ایکٹ کے تحت احتجاج نہ کرنے کیلئے ان کے گھر میں نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ انہیں ہراساں کیا ہے۔ جاسمین شیخ نے کہا ہے کہ میرے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ہمارے گھر پر نہ صرف یہ کہ ہمیں ہراساں کیا بلکہ اب پولیس ہمارے محلہ والوں کو بھی ہراساں اور پریشان کر رہی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ نہ دے۔

آصف شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ اس متعلق کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ خودسوزی پر مجبور ہوں گے اور ممبئی پولیس کمشنر کے ہیڈکوارٹر پر خودسوزی کریں گے۔ آصف شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کمشنر کے حکم پر ہی ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو ہراساں کر نے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بے پردہ ہماری گھر کی خواتین کا ویڈیو بھی لیا ہے، جو غیر قانونی ہے لیکن پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ہے اور کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو لینے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور آصف شیخ اور دیگر کو نوٹس دیدی گئی ہے، لیکن علاقہ کے دیگر لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے الزام کی ڈی سی پی نے تردید کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

وانکھیڈے کا کاشف خان اور راکھی ساونت پر ہتک عزت کا مقدمہ واپس

Published

on

Rakhi-&-Sameer

ممبئی : این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر ایڈیشنل کمشنر آئی آر ایس نے فلم اداکار راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف داخل ہتک عزت کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ سمیر وانکھیڈے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان دیشمکھ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کر نے کے ساتھ اس سے 11.55 لاکھ کا ہرجانہ بھی طلب کیا تھا، ذاتی نوعیت کی بنیاد پر وانکھیڈے نے یہ کیس واپس لیا ہے۔ شکایت واپسی پر کاشف علی خان نے کہا کہ ہماری ثالثی ہوچکی ہے، آپسی اختلاف کے بجائے ہمارے پوشیدہ دشمنوں کے خلاف ہم لڑائی لڑے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ میں سمیر وانکھیڈے کی بہن یاسمین وانکھیڈے کے کیس کی پیروی کی ہے، اور سابق وزیر نواب ملک کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی داخل کیا ہے۔

سمیروانکھنڈے نے کورڈیلیا کروز کیس میں شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو گرفتار کیا تھا اور اس کیس میں گرفتار منمون دھمیچا کے وکیل کاشف علی خان نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف اپنے انسٹا گرام اور سوشل میڈیا ذرائع پر قابل اعتراض اور نازیبا تبصرہ کئے تھے جس کے بعد وانکھیڈے نے ان پر ہتک عزت کا کیس داخل کیا تھا،اور اسی پوسٹ کو راکھی ساونت نے بھی اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا۔چونکہ راکھی ساونت کے کئی معاملہ کی پیروی کاشف علی خان ہی کر رہے ہیں اس لئے وانکھیڈے نے دونوں کے خلاف مقدمہ داخل کیا تھا، لیکن اب وانکھیڈے نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر یہ کیس واپس لے لیا ہے۔ کیس واپسی کیلئے عدالت نے فریقین کو حاضر رہنے کا حکم دیا تھا۔ وہیں وانکھیڈے نے کہا کہ کاشف علی سے ان کی ثالثی ہوگئی ہے اور اس افہام و تفہیم کے بعد وانکھیڈے نے کیس واپس لے لیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com