(جنرل (عام
اب نہیں ہوگی مزیدویکسین کی خریداری ،حکومت ہندکا ویکسینیشن پروگرام اپنےآخری مرحلےمیں داخل

حکومت ہند کا کورونا وائرس (COVID-19) ویکسینیشن پروگرام اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ وزارت صحت نے ابھی تک مزید ویکسین کی خریداری کے خلاف فیصلہ کیا ہے اور 4,237 کروڑ روپے یا 23-2022 کے بجٹ کا تقریباً 85 فیصد ٹیکہ لگانے کے مقاصد کے لیے مختص کرنے کے لیے خزانہ کو سونپ دیا ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق اب تک ملک بھر میں استفادہ کنندگان کو کورونا وائرس ویکسین کی 219.32 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز گزشتہ سال 16 جنوری کو ہوا تھا۔
ہندوستان میں 2,401 تازہ کیسوں کے ساتھ کورونا کی تعداد اب 4,46,28,828 ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے 16 اکتوبر کو بتایا کہ ملک میں فعال کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھ کر 26,625 ہو گئی ہے۔ وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,28,895 ہو گئی ہے جس میں 21 مزید اموات ہوئی ہیں۔ صبح 8 بجے وزارت کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا گیا۔ وزارت نے کہا کہ ایکٹو کیسز کل کیس لوڈ کا 0.06 فیصد ہیں، جب کہ کووڈ۔19 سے صحت یابی کی قومی شرح 98.76 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اس نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کورونا کیس لوڈ میں سات کیسز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یومیہ مثبتیت کی شرح 1.04 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وزارت کے مطابق ہفتہ وار مثبت شرح 1.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,40,73,308 ہو گئی ہے جب کہ کیسز میں اموات کی شرح 1.19 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک نے 4 مئی 2021 کو دو کروڑ کورونا کیسز کا سنگین سنگ میل عبور کیا، 23 جون 2021 کو تین کروڑ کا ہندسہ اور اس سال 25 جنوری کو چار کروڑ کیسز ہوئے۔
جرم
ماٹونگا طلائی زنجیر اچکنے والے دو گرفتار

ممبئی : ممبئی ماٹونگا پولیس اسٹیشن کی حدود میں 18 مئی کو شکایت کنندہ خاتون تلک بریج فٹ پاتھ دادر ٹی ٹی سے پیدل گزر رہی تھی کہ اچانک ایک نامعلوم اچکے نے پیچھے سے آکر اس کے گلے میں موجود منگل سوتر اچک لیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر لیا۔ اس معاملہ میں تفتیش کی گئی تو سلیم متین عید عرف موجیش 44 سالہ رنگ ریز ماہم کپڑا بازار کا ساکن، اکبر احمد سید 45 سالہ آر سی ماہم جھوپڑپٹی ماہم نے یہ چوری کی ہے, اس پر پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں چوری کا مسروقہ مال بھی برآمد کرنے کا دعوی پولیس نے کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر نظم ونسق ستیہ نارائن چودھری، ڈی سی پی راگسودھا ماٹونگا کے سنیئر انسپکٹرراجندر پوار نے انجام دی ہے۔
سیاست
کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر وزیر اعلی دیویندرفڑنویس کی تنقید

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے آج یہاں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا ای سی پر لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن میں اس متعلق شکایت نہیں کی تھی, لیکن ان کے سیل نے اس تعلق سے الیکشن کمیشن سے خط و کتابت کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 60 صفحات پر مشتمل تمام اعتراضات کا جواب ارسال کیا ہے, اس کے باوجود راہل گاندھی جھوٹ بول رہے ہیں, ان کا کام ہی جھوٹ بولنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور ملک کیلئے باعث افتخار ہے, اس پر سوال کھڑا نہیں کیا جاسکتا, لیکن لوگ اس پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں, اس پر متعدد سیاسی لیڈران کی علیحدہ رائے بھی ہے کوئی اخبار میں کچھ چھپاتا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کی معیشت بہتر ہوئی ہے اور وہ خط افلاس سے اوپر اٹھ گئے ہیں, یہ کہنا کہ کچھ لوگوں کو فائدہ ہوا ہے, اس میں کوئی دو پیسہ زیادہ ضرور کماتا ہے لیکن آخری آدمی تک کو موقع میسر ہوا ہے۔ ملک کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے, جینت پاٹل کے ریاستی صدر کی ذمہ داریوں سے دستبرداری پر دیویندر فڑنویس نے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا, البتہ اتنا ضرور کہا کہ جینت پاٹل نے تمام ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی خواہش کیوں ظاہر کی یہ سمجھنا ہوگا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ماہم گمشدہ بچی دھاراوی سے برآمد

ممبئی : ماہم علاقہ میں ایک 6 گمشدہ بچی کو ممبئی پولیس نے تلاش کرنے کے بعد اسے اس کے والدین کے سپرد کر دیا۔ ماہم پولس اسٹیشن کی حدود میں شکایت کنندہ ستارہ محمد امین 33 سالہ راہیجا جھوپڑپٹی کی ساکن نے بتایا کہ اس کی بچی اپنے بھائی کے لئے دودھ لانے کیلئے گھر سے گئی تھی, اور وہ گھر نہیں پہنچی, اس کی ماں نے سب جگہ اسے تلاش کیا اور پھر پولیس کو شبہ ہوا ہے کہ اسے کسی نے اغوا تو نہیں کیا۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے بچی کی تلاش شروع کردی, اور ماہم اور شاہو نگر پولیس کی دو ٹیمیں تیار کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا گیا, تو معلوم ہوا کہ بچی دھاراوی کی جانب گئی ہے, اس پر بچی کو دھاراوی بڑی مسجد سے برآمد کیا گیا اور والدین کے سپرد کیا گیا یہ کارروائی ایڈیشنل کمشنر وکرم دیشمانے، ڈی سی پی گنیش گاوڑے سمیت اعلی افسران کی رہنمائی میں کی گئی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا