Connect with us
Saturday,05-July-2025
تازہ خبریں

قومی خبریں

شاہین باغ اور ملک کے دیگر شاہین کو ختم کرنے کی ایک سازش ہے۔ شاہین باغ مظاہرین

Published

on

قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے دہلی کے مختلف علاقوں میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اکسانے کے الزام میں مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شاہین باغ اور ملک کے دیگر شاہین کو ختم کرنے کی ایک سازش ہے۔
خاتون مظاہرین میں شامل ملکہ خاں، ترنم،نصرت آراء، شیزہ اور دیگر نے الزام لگایا کہ حکومت نے شاہین اور ملک کے دیگر شاہین باغ کو ختم کرانے کے لئے تمام حربے اپنائے ہیں لیکن اسے اب تک کامیابی نہیں ملی اور ہمارا احتجاج جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لے لیتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اب سی اے اے کے خلاف اکسانے کا الزام لگاکر کچھ مسلم نوجوانوں کرکے ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوشش رہی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ شاہین باغ میں مکانوں پر کچھ نمبر لکھ کر وہاں کے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی قانون کے خلاف احتجاج کرنے کا حق آئین دیتا ہے اور سپریم کورٹ نے بھی شاہین باغ معاملے میں واضح طور پر کہا ہے کہ مظاہرہ کرنا آپ کا حق ہے۔اس سے کوئی روک نہیں سکتا۔ تو پھر قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف بولنا جرم کیسے ہوگیا ہے جو اس وقت مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب مسلمانوں کو ڈرانے کی کوشش ہے اور ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ ڈر اور خوف کے حصار سے ہم لوگ نکل آئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب ہم لوگ ضروری کاموں کے علاوہ گھر سے نہیں نکلتی تھیں لیکن آج شاہین باغ ہی پورے ملک میں ڈھائی سو سے زائد شاہین باغ بن چکے ہیں اور ہر جگہ خواتین نے احتجاج کا مورچہ سنبھال رکھا ہے۔ یہ یہی ظاہر کرتا ہے کہ اب خواتین خوف و دہشت کے قید سے آزاد ہوچکی ہیں اور اپنا حق لینا جانتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جیسا کہ دہلی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار شدہ مسلم نوجوان سی اے اے کے خلاف اکسارہے تھے۔ہم لوگ جاننا چاہتی ہیں کہ سی اے اے کے خلاف بیدار کرنا جرم کیسے ہوگیا اور پولیس کیسے ان لوگوں کو گرفتار کرسکتی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس کا ایک ہی مقصد ہے کسی طرح سی اے اے کے خلاف دھرنا مظاہرہ ختم ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بجائے حکومت کو چاہئے کہ وہ مسلمانوں سے بات چیت کرے، ان کے خدشات کو دور کرے اور اس سیاہ قانون کو واپس لے۔ ایسا کرنے سے ہی ملک کا بھلا ہوگا اور ملک کے وقار میں اضافہ، مشترکہ تہذیب میں یقین اور سماج تقسیم ہونے سے بچ جائے گا۔
دہلی میں فساد میں فساد اور پچاس سے زائد لوگوں کے ہلاک ہونے کے بعد سے مشرقی دہلی میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ بند ہے لیکن کئی مقامات پر شروع ہوگئے ہیں۔بہار کے سہسرام میں شاہین باغ بناکر خواتین احتجاج کر رہی ہیں۔قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ اس سیاہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور جب تک حکومت اس کو واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
اس کے علاوہ اڑیسہ کے بھدرک میں ’شاہین باغ بھدرک‘ بناکر خواتین قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے آئین کو بچائیں گے۔ اس کے لئے جو بھی قربانی دینی ہوگی دیں گے لیکن دستور کی ہر حال میں حفاظت کریں گے۔ ان لوگوں نے کہا کہ اگر جیل بھی بھیجوائیں گے تو بھی کاغذ نہیں دکھائیں گے۔ ساتھ ہی مظاہرہ کرنے والی خواتین نے کہاکہ یہ قانون ملک کو توڑنے والا ہے اوراس سے سماج میں تفرقہ پیدا ہوگا۔
اسی کے ساتھ حضرت نظام میں میں خواتین کے احتجاج کا آج46واں دن ہوگیا ہے۔26جنوری سے احتجاج شروع ہوا تھا۔ وہاں کے انتظام و انصرام دیکھنے والے محمد عمر اور شیخ غلام جیلانی نے بتایا کہ اس احتجاج میں شریک ہونے والے میں سے سماجی کارکن اور سابق آئی اے ایس افسر ہرش مندر، فلمی اداکارہ سورا بھاسکر، مشہور وکیل پرشانت بھوشن، ہندو سینا کے صدر یوراج سنگھ، انجلی بھاردواج، راہل اور گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ذمہ داروں شامل ہیں۔
اسی کے ساتھ پنجاب میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف مسلسل ریلیاں اور مظاہرے ہورہے ہیں۔ پنجاب کے مالیر کوٹلہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین نے شاہین باغ کی حمایت اور قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف زبردست ریلی نکالی۔
اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف طلبہ اور عام شہری احتجاج کررہے ہیں اور 24گھنٹے کا مظاہرہ جاری ہے۔کل پولیس کے آنے سے کچھ بدمزدگی پیدا ہوگئی تھی لیکن جلد ہی پولیس وہاں سے چلی گئی۔ اس کے علاوہ قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دہلی میں ہی متعدد جگہ پر خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔ تغلق آباد میں خاتون نے مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان لوگوں کو وہاں سے بھگادیاتھا۔اسی کے ساتھ اس وقت دہلی میں حوض رانی، گاندھی پارک مالویہ نگر، ترکمان گیٹ،بلی ماران، لال کنواں، اندر لوک، شاہی عیدگاہ قریش نگر، بیری والا باغ، آزاد مارکیٹ،جامع مسجدمیں مظاہرہ جاری ہے۔
راجستھان کے میوات میں امروکا باغ میں قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف جاری مظاہرہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان کے بھیلواڑہ کے گلن گری، کوٹہ، رام نواس باغ جے پور، جودھ پور،اودن پور اور ٹونک کے موتی باغ میں خواتین کا احتجاج جاری ہے۔اسی طرح مدھیہ پردیش کے اندورمیں کئی جگہ مظاہرے ہورہے ہیں۔ اندور میں کنور منڈلی میں خواتین کا زبردست مظاہرہ ہورہا ہے اور یہاں خواتین بہت ہی عزم کے ساتھ مظاہرہ کر رہی ہیں۔وہاں خواتین نے عزم کے ساتھ کہاکہ ہم اس وقت تک بیٹھیں گے جب تک حکومت اس سیاہ قانون کو واپس نہیں لیتی۔ اندور کے علاوہ مدھیہ پردیش کے بھوپال،اجین، دیواس، مندسورکے نیلم باغ، کھنڈوا، جبل پور اور دیگر مقامات پر بھی خواتین کے مظاہرے ہورہے ہیں۔
اترپردیش قومی شہریت(ترمیمی) قانون، این آر سی، این پی آر کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے لئے سب سے مخدوش جگہ بن کر ابھری ہے جہاں بھی خواتین مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں وہاں پولیس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ہٹادیا جاتا ہے۔ وہاں 19دسمبر کے مظاہرہ کے دوران 22لوگوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ خواتین گھنٹہ گھر میں مظاہرہ کر رہی ہیں۔ خاتون مظاہرین میں شامل55سالہ فریدہ کی بارش میں بھیگنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ یہاں پہلے الہ آباد میں چند خواتین نے احتجاج شروع کیا تھااب ہزاروں میں ہیں۔خواتین نے روشن باغ کے منصور علی پارک میں مورچہ سنبھالا اور اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ اس کے بعد کانپور کے چمن گنج میں محمد علی پارک میں خواتین مظاہرہ کررہی ہیں۔ اترپردیش کے ہی سنبھل میں پکا باغ، دیوبند عیدگاہ،سہارنپور، مبارک پور اعظم گڑھ،اسلامیہ انٹر کالج بریلی، شاہ جمال علی گڑھ، اور اترپردیش کے دیگر مقامات پر خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔

سیاست

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی کو شروع ہوگا اور 21 اگست تک جاری رہے گا جو پہلے سے ایک ہفتہ زیادہ ہے۔

Published

on

Assembly

نئی دہلی : ایوان کا مانسون اجلاس 21 جولائی کو شروع ہو کر 21 اگست کو ختم ہوگا۔ اس لیے خیال کیا جاتا ہے کہ اس عرصے میں کافی کام ہو گا۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ صدر دروپدی مرمو نے 21 جولائی سے 21 اگست تک اجلاس بلانے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر 13 اور 14 اگست کو کوئی اجلاس نہیں ہوگا۔ پہلے یہ سیشن 12 اگست کو ختم ہونا تھا لیکن اب اسے ایک ہفتہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں توسیع کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حکومت کئی اہم بلوں کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جن میں سے ایک جوہری توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کے داخلے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکومت نیوکلیئر ڈیمیج ایکٹ 2010، اور جوہری توانائی ایکٹ میں ترمیم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ جوہری شعبے کو نجی کمپنیوں کے لیے کھولنے کے لیے مرکزی بجٹ میں کیے گئے اعلان کو نافذ کیا جا سکے۔ سیشن شروع ہونے سے پہلے ہی، اپوزیشن آپریشن سندھور پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے، جس کے تحت ہندوستانی مسلح افواج نے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ حزب اختلاف کی جماعتیں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت تنازع کے دوران جوہری جنگ کو روکنے کے لیے ثالثی کرنے کے دعوؤں پر حکومت سے ردعمل کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ تاہم حکومت نے ٹرمپ کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ ٹرمپ کو فون پر کہا تھا کہ ہندوستان نے کبھی ثالثی کو قبول نہیں کیا ہے اور نہ ہی مستقبل میں اسے قبول کریں گے۔ مودی نے ٹرمپ کو یہ بھی بتایا کہ فوجی کارروائی روکنے کا فیصلہ پاکستان کی درخواست پر کیا گیا۔

Continue Reading

سیاست

تلنگانہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا… ٹی راجہ سنگھ نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا، جانیں وجہ۔

Published

on

T.-Raja

حیدرآباد : تلنگانہ میں بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حیدرآباد کی گوشا محل سیٹ سے ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے اپنا استعفی ریاست تلنگانہ کے صدر اور مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو بھیج دیا ہے۔ راجہ سنگھ نے لکھا ہے کہ لاکھوں کارکنوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں پارٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ راجہ سنگھ نے ایسے وقت میں بی جے پی سے استعفیٰ دیا ہے جب ریاست میں نئے ریاستی سربراہ کا تقرر ہونا ہے۔ اس کے لیے مشقیں شروع ہو چکی ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بی جے پی این رام چندر راؤ کو نیا ریاستی سربراہ مقرر کرسکتی ہے۔ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ آندھرا کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے این رام چندر راؤ کو اس پارٹی کا سربراہ بنانے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد انہیں ریاستی صدر کے لیے نامزدگی داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔

ٹی راجہ سنگھ کو فائر برانڈ لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بی جے پی نے راجہ سنگھ کی معطلی منسوخ کر دی تھی اور انہیں تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل پارٹی میں واپس لے لیا تھا۔ اس کے بعد ٹکٹ دیا گیا۔ راجہ سنگھ پھر گوشا محل سے جیت گئے۔ ٹی راجہ سنگھ نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ میں یہ خط بھاری دل اور گہری تشویش کے ساتھ لکھ رہا ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر رامچندر راؤ کو تلنگانہ کے لئے بی جے پی کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ نہ صرف میرے لیے بلکہ ان لاکھوں کارکنوں، رہنماؤں اور ووٹروں کے لیے بھی صدمے اور مایوسی کا باعث ہے جو ہر اتار چڑھاؤ میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ایسے وقت میں جب بی جے پی تلنگانہ میں اپنی پہلی حکومت بنانے کی دہلیز پر ہے، اس طرح کا انتخاب ہماری سمت کے بارے میں سنگین شکوک پیدا کرتا ہے۔

راجہ سنگھ نے لکھا ہے کہ میں ایک وقف کارکن رہا ہوں جو عوام کے آشیرواد اور پارٹی کی حمایت سے لگاتار تین بار منتخب ہوا ہوں۔ لیکن آج، مجھے خاموش رہنا یا یہ دکھانا مشکل لگتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ یہ ذاتی عزائم کے بارے میں نہیں ہے، یہ خط بی جے پی کے لاکھوں وفادار کارکنوں اور حامیوں کے درد اور مایوسی کی عکاسی کرتا ہے جو محسوس کرتے ہیں کہ کنارہ کشی اور سنا نہیں گیا۔ راجہ سنگھ نے مزید لکھا کہ بڑے دکھ کے ساتھ میں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی راجہ سنگھ نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے ساتھ ساتھ پارٹی نے بھی وعدہ کیا ہے۔ راجہ سنگھ نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ میں پارٹی چھوڑنے کے باوجود ہندوتوا کے نظریہ کے ساتھ پوری طرح پرعزم ہوں اور اپنے مذہب اور گوشا محل کے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔ میں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا اور ہندو برادری کے ساتھ مزید مضبوطی سے کھڑا رہوں گا۔ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے، لیکن ضروری ہے۔ بہت سے لوگوں کی خاموشی کو رضامندی سے تعبیر نہیں کرنا چاہیے۔ میں صرف اپنے لیے نہیں بلکہ ان گنت کارکنوں اور ووٹروں کے لیے بول رہا ہوں۔ وہ لوگ جو ایمان کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے تھے اور جو آج مایوس ہو رہے ہیں۔ راجہ سنگھ نے مزید لکھا کہ میں اپنی سینئر قیادت، وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا جی، امیت شاہ اور بی ایل سنتوش جی سے بھی عاجزانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس سمت میں دوبارہ غور کریں۔ تلنگانہ بی جے پی کے لیے تیار ہے، لیکن ہمیں اس موقع کا احترام کرنے کے لیے صحیح قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے اور اسے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔

Continue Reading

سیاست

اے آئی ایم آئی ایم اب بہار میں عظیم اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑنے کی تیاری میں، کیا ہے اے آئی ایم آئی ایم کی مجبوری اور آئندہ الیکشن پلان؟

Published

on

AIMIM

پٹنہ : اے آئی ایم آئی ایم، جسے بی جے پی کی ‘بی’ ٹیم کہا جاتا ہے، آنے والے بہار اسمبلی انتخابات عظیم اتحاد کے ساتھ کیوں لڑنا چاہتی ہے؟ آخر وہ کون سی مجبوری ہے جس نے اے آئی ایم آئی ایم کو بہار میں انتخابی حکمت عملی بنانے کے لیے عظیم اتحاد سے ہاتھ ملانے پر مجبور کیا؟ اس نئی حکمت عملی کے پیچھے اے آئی ایم آئی ایم کی کیا منصوبہ بندی ہے، اس کی انتخابی حکمت عملی کیا ہے؟ جیسے جیسے بہار اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، حیدرآباد کے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے عظیم اتحاد کے ساتھ مستقبل کی سیاست کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان دنوں وہ عظیم اتحاد کے رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کی نیت بھی صاف ہے کہ بہار میں این ڈی اے کو کسی بھی قیمت پر اقتدار میں نہیں آنے دیا جانا چاہئے۔ تاہم گرینڈ الائنس کی جانب سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں آیا ہے۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے عظیم اتحاد کے ساتھ اتحاد بنانے کی بات کرکے سیاسی تجزیہ کاروں کو حیران کردیا ہے۔ دراصل، یہ تصور اے آئی ایم آئی ایم کے بارے میں بنایا گیا تھا کہ یہ بی جے پی کی بی ٹیم ہے اور بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے لڑتی ہے۔ وجہ یہ تھی کہ اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار مسلم ووٹ کاٹ کر آر جے ڈی کو براہ راست نقصان پہنچا رہے تھے۔ اگر ہم پچھلے الیکشن پر غور کریں تو اے آئی ایم آئی ایم نے سیمانچل میں پانچ اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن یہ کئی اسمبلی سیٹوں پر آر جے ڈی کی ہار کی وجہ بنی۔ وقف بورڈ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد مسلمانوں اور ان کی جماعتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ اس بار بہار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ مسلم ووٹوں کی تقسیم نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک منظم انداز میں ایک عظیم اتحاد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایسے میں سیاسی حلقوں میں یہ چرچا ہے کہ اکیلے لڑنے سے اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی کی بی ٹیم کے کلنک سے چھٹکارا حاصل کرے گی اور مسلم ووٹوں کو مضبوط کرنے میں بھی شراکت دار بن جائے گی۔

اے آئی ایم آئی ایم کی توسیع بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ اب تک پارٹی صرف وہاں اچھی کارکردگی دکھا سکی ہے جہاں مسلم ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے پارٹی کو صرف سیمانچل میں ہی کامیابی ملی ہے۔ عظیم اتحاد میں شامل ہونے سے پارٹی وسطی بہار اور جنوبی بہار میں بھی پھیل سکتی ہے۔ پھر اے آئی ایم آئی ایم کو اتحادیوں سے بھی ووٹ ملیں گے۔ اے آئی ایم آئی ایم اتحادی سیاست کے ساتھ اقتدار میں حصہ لینے کی طرف بھی مائل ہو سکتی ہے۔ جس طرح وی آئی پی اتحادی سیاست میں شامل ہو کر اقتدار میں حصہ لینا چاہتے ہیں، عین ممکن ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم بھی اقتدار میں حصہ داری چاہتی ہو۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com