Connect with us
Monday,22-June-2026

سیاست

شاہین باغ کی خواتین اب خدمت خلق کے میدان میں

Published

on

Women-of-Shaheen-Bag

شاہین کی خواتین نے کچھ نیا کرنے کے عزم کے ساتھ ایک خواتین پر مبنی ایک تنظیم اتولیہ شاہین باغ قائم کی ہے جس کا مقصد مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر دو سو غریب بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانا، ان کو ہنر سکھانا اور بچوں کو تعلیم دینے کے لئے کوچنگ سنٹر کا قیام ہے۔ یہ بات انہوں نے شاہین باغ رسوئی کے افتتاح کے موقع پر کہی ہے۔

فی الحال اس گروپ میں 35 خواتین شامل ہیں اور اس میں مزید خواتین کو شامل کیا جائے گا اور اسے بڑا گروپ بنایا جائے گا جس کے ذریعہ سماجی خدمات کو انجام دیا جاسکے۔ فی الحال شاہین باغ رسوئی کی شروعات کی گئی ہے جس میں خواتین نے اپنے گھروں سے کھانا بناکر لائی تھیں اوراس کے ذریعہ کھانا بنانے کے ہنر کو متعارف کرانا ہے تاکہ شاہین باغ رسوئی کے توسط کاروباری شکل دی جاسکے۔

اس گروپ سے وابستہ امینہ شیروانی نے کہاکہ مسلم خواتین کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ گھروں سے نہیں نکلتیں یا وہ کچھ نہیں کرسکتیں۔ اس تصور کو توڑنے کے لئے ہم لوگوں نے اس گروپ کی تشکیل کرکے سماجی کاموں اور خدمت خلق کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس گروپ کے ذریعہ ہم دو سو غریب بچوں کو مقوی اور صحت مند کھانا فراہم کریں گے اور اس کے لئے سروے کرکے غریب بچوں کی نشان دہی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار اور خود کفیل بھی بنانا ہے تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکیں۔ اس کے لئے سلائی کڑھائی سنٹر کے علاوہ دوسرے ہنر بھی سکھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ بچوں کی تعلیم کے لئے کوچنگ سنٹر بھی چلائے جائیں گے جس میں بچوں کو تمام موضوعات پڑھائے جائیں گے اور خاص طور پر غریب بچوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنرکی ٹریننگ کے ذریعہ خواتین کو روزگار سے جوڑنا ہے تاکہ وہ خود انحصار اور خود کفیل بن سکیں۔

اس گروپ کی اہم رکن شبینہ خاں نے بتایا کہ اس گروپ کے ذریعہ مسلم خواتین میں تبدیلی لائی جائے گی اور ان کی سوچ بھی بدلی جائے گی تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی مسلم بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اور ان کے پاس وسائل نہیں ہیں یا دیگر پریشانیاں ہیں۔ اس پر ہماری توجہ خاص طور پر رہے گی۔ اس کے ذریعہ خواتین کے مسائل پر توجہ دی جائے گی اور مشاورت کے ذریعہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں نے پوری منصوبہ بندی کی ہے کہ شاہین باغ رسوئی کی آمدنی اوراہل خیر کی مدد سے ہم اپنے منصوبے کو پورا کریں گے۔ اس میں صحافی روچیرا گپتا اور تنظیم امپار ہماری مدد کر رہی ہیں۔

اتولیہ شاہین باغ کی رکن کنیز فاطمہ نے کوچنگ سنٹر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اس ہمارے ماتحت دو سو کوچنگ سنٹر چل رہے ہیں اور یہاں بھی کوچنگ سنٹر چلائیں گے تاکہ بچوں کے ڈراپ آؤٹ پر قابو پایا جاسکے۔ اس میں ماہرین کی مدد لی جائے گی اور ہر اس شخص کو جوڑا جائے گا جس سے مدد مل سکے۔

اتولیہ شاہین باغ کے شاہین باغ رسوئی کے افتتاح کے موقع پر گروپ سے وابستہ رفعت، شہلا، تہمینہ، نصرت آراء اور امپار کی نمائندہ خواتین موجود تھیں۔ یہ تمام خواتین سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری رہنے والے شاہین باغ احتجاج میں شامل تھیں اور اب ان لوگوں نے سماجی اصلاحات کے ساتھ خواتین کو خود کفیل بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گستاخ رسول نازیہ الٰہی اور دیوا سنگھ کے خلاف ممبئی میں پہلا کیس درج، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

Published

on

ممبئی گستاخ رسول نازیہ الہی خان اور اس کا انٹرویو نشر کرنے کیلئے اپنا پلیٹ فارمز فراہم کرنے والی دیواسنگھ کے خلاف ممبئی پولس نے پہلا کیس درج کیا ہے پائیدھونی پولس میں دونوں ملزمہ کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرنے کا کیس درج کر لیا ہے ممبئی میں دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری ، مولانا اعجاز کشمیری نے کیا تھا ایڈوکیٹ عرفان شیخ کی شکایت پر پولس نے یہ کیس درج کیا ہے اس میں عرفان شیخ نے بتایا کہ انہوں نے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر توہین رسالت کا ارتکاب کرتے ہوئے ناز یہ الٰہی اور اس کی میزبان دیوا سنگھ کو پایا جس کے سبب میرا اور مسلمانوں کا جذبات مجروح ہوا اس سلسلے میں ہم نے پولس کو نازیہ الٰہی سے متعلق تمام دستاویزات بھی پیش کئے ہیں جس میں الیکٹرانک ثبوت بھی ہیں اس معاملہ میں پائیدھونی پولس نے کیس درج کر لیا ہے اس معاملہ میں اس سے قبل ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے علما کرام کو یقین دلایا تھا کہ ۴۸ گھنٹے میں ایف آئی آر درج کرلی جائے گی دیوین بھارتی نے اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے پولس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری کی جس کے بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اس لئے علما کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و ضبط کا مظاہرہ کرے اور اشتعال انگیزی سے گریز کرے کیونکہ قانونی طریقے سے نازیہ الٰہی پرکارروائی جاری ہے ممبئی میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اسے صفر نمبر سے دلی اور کولکاتا پولس کے سپرد کردیا گیا ہے جو اس معاملہ کی تفتیش کرے گی فی الوقت مسلمانوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے ممبئی پولس نے ایف آئی آر درج کر کے حالات کو پرامن بنایا ہے ۔

Continue Reading

سیاست

ایکناتھ شندے کا دھڑا ہی اصل شیوسینا ہے، یو بی ٹی ممبران پارلیمنٹ کی آمد کا خیرمقدم کرتی ہے: شائنا این سی

Published

on

ممبئی : شیو سینا کی لیڈر شائنا این سی نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا مسلسل مضبوط ہو رہی ہے، اور حالیہ سیاسی پیش رفت نے ثابت کر دیا ہے کہ ریاست میں وہی شیوسینا ہی ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے ارکان پارلیمنٹ کے شنڈے دھڑے میں شامل ہونے کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انہوں نے ادھو ٹھاکرے اور ایم پی سنجے راوت پر بھی سخت حملہ کیا۔

شائنا این سی نے پیر کو آئی اے این ایس کو بتایا کہ مہاراشٹر کی سیاست میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ صرف ایک شیو سینا ہے، اور وہ شیوسینا ہے جس کی قیادت ایکناتھ شندے کر رہے ہیں۔ پارٹی کی طاقت اس وقت ظاہر ہوئی جب 40 ایم ایل اے ایکناتھ شندے کے ساتھ اسمبلی میں شامل ہوئے اور بعد کے انتخابات میں شیوسینا کی شاندار کارکردگی نے ایکناتھ شندے کی قیادت میں اپنی عوامی حمایت کو بھی ثابت کیا۔

ادھو ٹھاکرے کو نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتانا چاہئے کہ ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے کا نظریہ کہاں تھا جب انہوں نے 2019 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کانگریس اور این سی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیاسی فائدے کے لیے اس وقت ٹھاکرے کے نظریے کو نظر انداز کیا گیا تھا، اور اب نظریہ کی بات کی جا رہی ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) کے ممبران پارلیمنٹ کے شنڈے دھڑے میں شامل ہونے کے امکان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، شینا این سی نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کے دو تہائی ممبران اسمبلی یا ایم ایل ایز دوسرے گروپ میں شامل ہو جاتے ہیں، تو آئین اور انسداد انحراف قانون کے تحت انضمام کا انتظام ہے۔ یو بی ٹی کی قیادت کو خود کا جائزہ لینا چاہیے کہ ان کے ایم پی، ایم ایل اے اور کونسلر پارٹی کیوں چھوڑ رہے ہیں۔ جب کارکنوں اور عوامی نمائندوں کا احترام نہیں کیا جاتا، اور بات چیت کی جگہ الزامات اور گالی گلوچ سے لے لی جاتی ہے، تو لوگ فطری طور پر دوسرے آپشنز تلاش کرتے ہیں۔

شائنا این سی نے سنجے راوت کے اس بیان پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا کہ بھگوان رام کے آشیرواد سے اقتدار میں آنے والی بی جے پی اب رام کی لعنت سے بے دخل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سنجے راوت مسلسل ایسے بیانات دے رہے ہیں جو ان کی سیاسی مایوسی کو ظاہر کرتے ہیں۔ راوت کا واحد مقصد ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے، اور ان کے بیانات سیاسی سنجیدگی سے عاری ہیں۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے منحرف ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔

Published

on

ممبئی ، شیو سینا-یو بی ٹی پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے 27 سے 29 جون تک ان حلقوں کا ایک وسیع دورہ کریں گے جہاں سے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا میں چلے گئے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سامنا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راوت کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، یہ دورہ ریاست کے کئی اہم اضلاع کا احاطہ کرے گا، اور پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کو ہر مقام کے لیے مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

یہ دورہ چھ ممبران پارلیمنٹ – اومراجے نمبالکر (دھراشیو)، سنجے پاٹل (ملوند نارتھ ایسٹ)، سنجے جادھو (پربھنی)، سنجے دیشمکھ (یوتمال)، ناگیش پاٹل اشتیکر (ہنگولی)، اور بھاؤصاحب وکچورے (شرڈی) کے کچھ ہی دن بعد ہوا ہے، جنہوں نے پچھلے ہفتے بغاوت کرتے ہوئے حقیقت میں شمولیت کا اشارہ کیا۔ ٹھاکرے پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ان حلقوں کا دورہ کریں گے اور عوامی طور پر ان ووٹروں سے معافی مانگیں گے جنہوں نے 2024 کے عام انتخابات کے دوران اب منحرف ہونے والے ایم پیز کو ووٹ دیا تھا۔

ٹھاکرے 27 جون کو یوتمال میں اپنا دورہ شروع کریں گے، جہاں سینئر لیڈر بشمول ایم پی اروند ساونت، ایم ایل اے سنجے ڈیرکر، رابطہ سربراہ راجندر گائیکواڑ، اور ضلعی سربراہان پروین شندے، کشور انگلے، اور سنجے نکھادے تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ واشم جائیں گے۔ ایم پی ساونت، ایم ایل اے ڈیرکر، رابطہ سربراہ دلیپ جادھو اور ضلع سربراہ بالاجی وانکھیڈے کوآرڈینیشن سنبھال رہے ہیں۔ پارٹی سربراہ دوپہر میں ہنگولی جائیں گے۔ ایم ایل سی اور اپوزیشن کے سابق لیڈر امباداس دانوے، رابطہ سربراہ ببن راؤ تھوراٹ، اور ضلعی سربراہ سندیش دیشمکھ، اجے پاٹل، اور گوپو ساونت وہاں ذمہ داریوں کی قیادت کریں گے۔ پارٹی سربراہ رات پربھنی میں گزاریں گے۔

دورے کا دوسرا مرحلہ 28 جون کو پربھنی شہر کے دورے سے شروع ہوگا۔ ایم ایل سی دانوے، ایم ایل اے راہول پاٹل، رابطہ سربراہ پردیپ کمار کھوپڑے، اور ضلع سربراہ ڈاکٹر وویک ناوندر مقامی انتظامات کو سنبھالیں گے۔ ٹھاکرے دوپہر میں دھاراشیو کے لیے روانہ ہوں گے۔ دانوے، ایم ایل اے کیلاش پاٹل، اور رابطہ سربراہ سنیل کٹمور انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دن کا اختتام چھترپتی سمبھاجی نگر میں رات بھر قیام کے ساتھ ہوگا۔ دورے کے آخری دن، 29 جون، ٹھاکرے مقدس شہر شرڈی کا دورہ کریں گے۔ راؤت، رابطہ سربراہ اور ایم ایل سی سنیل شندے، ضلعی سربراہ سچن کوٹے، اور جگدیش چودھری کو اس مرحلے کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔

پارٹی سربراہ ممبئی روانہ ہوں گے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پورے دورے کا منصوبہ پورے مہاراشٹر میں پارٹی کارکنوں کو متحد کرنے اور اہم سیاسی اتحادوں سے پہلے نچلی سطح پر تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے، متحدہ شیوسینا کے 60 ویں یوم تاسیس پر اپنی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے، ٹھاکرے نے گزشتہ جمعہ کو کہا تھا کہ اگر ان کے لیڈران منحرف اراکین اسمبلی کے ان پر لگائے گئے الزامات کو سچ مانتے ہیں، تو وہ شیو سینا-یو بی ٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان