(جنرل (عام
پولیس کی مداخلت سے پُرتشدد واقعے کو روک لیا گیا

بھیونڈی( نامہ نگار) نوراتری اتسو میں گربہ ڈانڈیا کھیل کر گھر جارہے بہن بھائی کی موٹرسائیکل شہر کے آنند دیگھے چوک واقع ریجنٹ گارڈن ہوٹل کے سامنےایک کار کے تصادم کے تنازعہ میں دو گروہوں میں مار پیٹ کا واقعہ ہفتہ کی رات پیش آیا ہے۔ مذکورہ مارپیٹ میں نوجوانوں کے ساتھیوں کے آنے کی وجہ سے پرتشدد واقعہ بڑھتا ہی جارہا تھا کہ بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور دونوں گروہوں کے نوجوانوں کو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے وہاں سے ہٹایا جس سے ہونے والے ایک بڑے پرتشدد واقعے کو روک لیا گیاہے۔ دریں اثنا، سیکیوریٹی کے نقطۂ نظر سے، پولیس نے 5 سے 6 نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، اطلاع ملتے ہی بی جے پی کے رکن اسمبلی مہیش چوگلے اور کانگریس بھیونڈی کے ضلع صدر شعیب گڈو موقع پر پہنچ کر دونوں فرقے کے نوجوانوں کو سمجھا بجھا کر ماحول کو پرامن کیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں، نوراتری اتسو کے موقع پر بڑی تعداد میں خواتین سمیت نوجوان لڑکے لڑکیاں گربہ ڈانڈیا کو دیکھنے کے لئے جمع ہوتے ہیں۔ کئی موٹرسائیکل سوار ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیاں چلاتے ہیں جس سے پیدل چلنے والوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور متعدد جگہوں پر موٹرسائیکلیں اور چار پہیہ گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح رات کے قریب ساڑھے دس بجے دیویش شیام کھاریکر اپنے چچازاد بہن جاگرتی کھاریکر کے ساتھ، اشوک نگر سے گربہ ڈنڈیا کھیل کر موٹرسائیکل کے ذریعے گھر جارہے تھے۔ اسی دوران، ریجنٹ گارڈن ہوٹل کے قریب تیز رفتار سے آنے والی ایک کار سے ان کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، جسکی پوچھ تاچھ جاگرتی نے کار کے ڈرائیور سے کی،اسی کو لی کر دونوں کے مابین تنازعہ ہوگیا۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کی جس کے بعد دیویش نے فون کر کے اپنے چچازاد بھائی بہن کو بلایا، وہ دونوں بھی اسی جگہ پر آئے اور ایک دوسرے کو زدوکوب کیا، اس موقع پر تھانگے آلی، کاپ آلی اور نظام پورہ علاقے سے کے دونوں اطراف کے گروہ ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہوگئے۔ نتیجتاً بڑا مسئلہ تعمیر ہو گیا تھا۔اسی دوران قریب کے شہریوں نے ثالثی کی اور معاملے کو پرامن کیا۔اس کے بعد کار ڈرائیور موقع سے چلا گیا لیکن دونوں گروہ وہیں جمع تھے ،مذکورہ معاملے کی جانکاری شہر پولیس اسٹیشن کو ملی اور فوری طور پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں گروہوں کو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے وہاں سے ہٹایا، جس کی وجہ سے ایک بہت بڑا پرتشدد واقعہ ٹل گیا ہے۔ مذکورہ واقعے میں دیویش کھاریکر کی شکایت پر ، شہر پولیس اسٹیشن نے 5 سے 6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ، جس کی تفصیلی تفتیش پولیس انسپکٹر (انتظامیہ) منیش پاٹل کررہے ہیں۔
(جنرل (عام
مہاراشٹر مراٹھواڑہ بیڑ سیلاب زدگان میں امداد تقسیم، بی جے پی لیڈر حاجی عرفات شیخ نے کسانوں کو مویشی فراہم کئے

مہاراشٹر مراٹھواڑہ میں تباہ کن سیلاب کے بعد ہزاروں کسان تباہ ہوگئے۔ گھر، کھیت، جانور سب کچھ بہہ گیا۔ اس وقت کچھ لوگ صرف وعدے کرتے تھے۔ لیکن ایک شخص واقعی میدان عمل میں سرگرم ہے. اس نے کسانوں کی “حقیقی ضرورت” کو پہچانا اور مالی امداد سے آگے بڑھ کر ایک ایسی پہل کی جس نے بہت سے کسانوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔
ریاستی مسلم کھٹک سماج کی جانب سے، نیز نو بھارتی شیو ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن اور بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کے سربراہ، حاجی عرفات شیخ نے مراٹھواڑہ میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں جانور، اناج کی کٹس اور ضروری اشیاء تقسیم کیں۔ “کسان صرف مدد نہیں چاہتا، وہ اپنی زندگی میں نئی امید کی کرن بھی چاہتا ہے، یہ جذباتی پیغام نے سب کے دلوں کو چھو لیا
سیلاب کے باعث ہزاروں جانور بہہ گئے۔ کسانوں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی۔ ایسے میں حاجی عرفات شیخ نے ’مویشیوں کی تقسیم‘ کر کے نہ صرف جانور دئیے بلکہ کسانوں کی روزی روٹی میں بھی تعاون دیا۔ دیہاتیوں کی آنکھوں میں آنسو، چہروں پر اطمینان اور حاجی عرفات شیخ کا کسانوں نے شکریہ ادا کیا۔
اس مویشی تقسیم کے دوران اداکار شہزاد خان، مراٹھواڑہ رابطہ سربراہ جاوید قریشی، ورکنگ صدر پروین اکھڑے، جنرل سکریٹری ونے مورے اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ آخر میں حاجی عرفات شیخ کے کہے گئے الفاظ سیدھے دل میں اتر گئے’’ میں آپ کے خاندان کا فرد ہوں، بہت جلد طلبا میں ضروری سامان اور کتابیں تقسیم کروں گا۔‘‘ یہ اقدام صرف مدد ہی نہیں بلکہ انسانیت کا زندہ پیغام تھا۔
(Lifestyle) طرز زندگی
سمیر وانکھیڑے کو بدنام کرنے کی سازش… کورڈیلیا کروز کو منشیات کیس سے بچانے کا سنگین الزام، جج عرفان شیخ تادیبی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد برطرف

ممبئی : این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کو ایک مرتبہ پھر بدنام کرنے کی کوشش شروع ہوگئی ہے اب تازہ معاملہ جج عرفان شیخ کی برخاستگی کا ہے, جس میں سمیر وانکھیڈے پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے. کورڈیلیا کروز کیس میں انہوں نے جج عرفان شیخ کو گرفتار کر نے کے بجائے انکی ٹیم نے جج کو بچایا ہے ایڈیشنل میٹرو پولٹین مجسٹریٹ عرفان شیخ اس وقت اسپیلنڈ کورٹ کے جج کے عہدہ پر تعینات تھے. فی الوقت وہ پالگھر اور تھانہ ضلع کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے. عہدہ کا غلط استعمال، ضبط شدہ منشیات کا استعمال، نشہ کی حالت رفیع احمد قدوائی مارگ میں اپنی کار سے ٹیکسی کو ٹکر مارنے، غیر محسوب دولت رکھنے کے ساتھ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر نا، نائر اسپتال میں اپنی شناخت چھپانا اور غلط و گمراہ کن پتہ مندرج کروانا، کار کو بغیر جمع کئے ہی واپس حاصل کرنا جیسے سنگین الزامات کے ثابث ہونے کے بعد ہائیکورٹ نے جج کو ڈشپلنری ایکشن کے تحت ملازمت سے ہی برخاست کر دیا ہے۔
جب معاملہ میں جج سے متعلق تفتیش کی گئی تو الزامات درست پائے گئے اور عرفان شیخ کو ملازمت سے برخاست کیا گیا اس میں کہیں بھی کوڈیلیا کروز ڈرگس کیس کا تذکرہ تک نہیں ہے, لیکن سمیر وانکھیڈے پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انہوں نے جج کی مدد کی تھی. اس سے سمیر وانکھیڈے نے صاف انکار کیا ہے اور کہا کہ پولیس رپورٹ سے لے کر عدالتی کمیٹی کی رپورٹ میں کورڈیلیا کروز ڈرگس کیس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔
جب اس متعلق دستاویزات و نقول حاصل کی گئی تو اس میں بھی کورڈیلیا کروز ڈرگس کیس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے. سمیر وانکھیڈے بالی ووڈ کے مسلسل نشانے پر ہے اس لئے شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے ان کے خلاف ایک سریس بیڈ آف بالی ووڈ تیار کی تھی, جس کے خلاف سمیر وانکھیڈے نے دلی ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے اور اس کی سماعت جلد ہی ممکن ہے. سمیر وانکھیڈے اور ان کے کنبہ پر بہتان تراشی کا سلسلہ دراز ہوگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عرفان شیخ کے معاملہ میں بھی سمیر وانکھیڈے کو بدنام کرنے کی کوشش تیز ہوگئی ہے, لیکن اس معاملہ میں سمیر وانکھیڈے یا این سی بی کی ٹیم کا کوئی رول یا عمل دخل نہیں ہے
ممبئی پریس خصوصی خبر
مسلمانوں کو ‘آئی لو محمد’ کے اسٹیکرز چسپاں کرنا بند کرنا چاہیے، سومیا اور نتیش رانے کی تنقید، ابو عاصم اعظمی پر نفرت کے ایجنڈے پر عمل کرنے کا الزام

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم و تعلیمات پر عمل پیرا ہو اور آئی لو محمد کے اسٹیکر چسپاں کرنا بند کرے, کیونکہ یہ سرکار اسٹیکر چسپاں کرنے پر کارروائی کرنے کے ساتھ ڈنڈے برسا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ آئی لو محمد کے اسٹیکر پر جو بدامنی پیدا کی جارہی ہے وہ ملک کیلئے خطرہ ہے, لیکن اس کے باوجود سرکار مسلمانوں پر ہی کارروائی کر رہی ہے. بریلی تشدد پر اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد اب فرقہ پرستوں کیلئے ایک موقع ہے جس کی آڑ میں وہ نفرتی ایجنڈہ چلا رہے ہیں, اس لئے اب مسلمانوں کو آئی لو محمد کے اسٹیکر چسپاں کرنے کے بجائے ان کی حقیقی تعلیمات اور دل سے ان سے سچی محبت کرنی چاہئے اور اسٹیکر چسپاں کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کریٹ سومیا روزانہ آئی لو محمد اور مسلمانوں سے متعلق اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں. اس کے ساتھ ہی کرلا میں جو اسٹیکر چسپاں کئے گئے تھے وہ گاڑی والوں کی مرضی سے چسپاں کئے گئے تھے, اس پر واویلا اور ہنگامہ برپا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے. لیکن کریٹ سومیا کی کوئی وقعت نہیں ہے اس لئے وہ روزانہ نفرتی ایجنڈہ چلاتے ہیں۔
بی جے پی لیڈر نتیش رانے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ تیش رانے کے پاس نفرت پھیلانے کے علاوہ کوئی دوسرا کام دھندہ نہیں ہے, اس لئے میں ان کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا. ہاتھی چلتا ہے کتے بھونکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ نتیش رانے ہنومان چالیسہ اور بھگوت گیتا پوجا پاٹ بھی ٹھیک طرح سے نہیں کر سکتے ہیں وہ صرف رام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔
-
سیاست12 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا