سیاست
نائب صدر نے کورونا سے ہلاک ہونے والوں کو شمشان تک پہنچانے والے ڈاکٹروں کی تعریف کی

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کے جذبے کی تعریف کی ہے جس نے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کا جنازہ خود ہی شمشان گھاٹ تک پہنچایا۔
مسٹر نائیڈو نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ سب کو اس ڈاکٹر کی فرض شناسی سے تحریک لینی چاہئے۔ مرنے والے کے جنازے کو انفیکشن کے خوف سے گاڑی کے ڈرائیور نے لے جانے سے انکار کردیا تھا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’میں تلنگانہ کے پیڈاپلی میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر پنڈیالہ شری رام کی ستائش کرتا ہوں جو کورونا سے متاثر شخص کی لاش احترام کے ساتھ ٹریکٹر چلاکر خود ہی آخری رسوم کے لئے لے گئے…. چونکہ ڈرائیور نے کرونا کے خوف جنازہ لے جانے سے منع کردیا تھا‘‘۔
نائب صدر نے ڈاکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ڈاکٹر شری رام کی حساسیت کا جذبہ ’شیئر اینڈ کیئر‘ کی ہندوستانی سناتن روایت کی ایک بہترین مثال ہے۔ امید کرتا ہوں کہ دیگر شہری بھی آپ سے تحریک لیں گے‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ڈاکٹر خود ٹریکٹر چلا رہے ہیں ہیں۔
سیاست
مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا یو بی ٹی کو جھٹکا، سنجنا گاڈی نے اپنے شوہر سمیت پارٹی چھوڑ دیا، چار دن پہلے ادھو نے ترجمان بنایا تھا اپنا

ممبئی : اگرچہ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر میں وقف ترمیمی بل کے معاملے پر شیو سینا کے یو بی ٹی ممبران پارلیمنٹ کو متحد رکھنے میں کامیاب رہے، لیکن انہیں شندے کی قیادت والے گروپ سے دھچکا لگا ہے۔ تازہ ترین معاملے میں شیوسینا یو بی ٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وہ خاتون رہنما جنہیں پارٹی نے چار روز قبل ترجمان مقرر کیا تھا۔ وہ سنجنا گاڈی شندے کی قیادت والی شیو سینا میں شامل ہو گئی ہیں۔ بی ایم سی کے بہت انتظار کے انتخابات کے پیش نظر، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا یو بی ٹی نے حال ہی میں میڈیا کے ترجمان مقرر کیے ہیں۔ اتوار کو سنجنا گاڈی اپنے شوہر سنجے گاڈی کے ساتھ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے گروپ میں شامل ہو گئیں۔ اسے شندے گروپ کے ‘آپریشن ٹائیگر’ کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
سنجنا گاڈی کا شمار شیوسینا یو بی ٹی کی مضبوط خواتین ترجمانوں میں ہوتا تھا۔ ڈپٹی چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے سنجنا اور اس کے شوہر کے ساتھ شیو سینا میں شامل ہونے والے کئی کارکنوں کے ساتھ ادھو ٹھاکرے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا کارکنوں کی پارٹی ہے، مالکان کی نہیں۔ میں بھی آپ کی طرح ایک عام کارکن ہوں۔ شندے کے گروپ میں شامل ہونے کے بعد سنجنا گاڈی نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے اپنے اردگرد کے لوگوں کے غلط مشوروں کی بنیاد پر غلط فیصلے لے رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں غلط امیدواروں کو ٹکٹ دیے گئے جس کی وجہ سے میرے علاقے کے کئی رہنما اور کارکن مایوس ہیں۔ غدی نے کہا کہ جب ترجمانوں کی فہرست جاری کی گئی تو پہلے میرا نام غائب تھا بعد میں شامل کیا گیا۔ میں نے کیا غلط کیا کہ چھوڑ دیا جائے؟
ممبئی میں بی ایم سی کے انتخابات اکتوبر کے مہینے میں ممکن ہیں۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن پر ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا طویل عرصے سے کنٹرول میں ہے لیکن جس طرح سے لیڈر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ اسے ادھو ٹھاکرے کے گروپ کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ ممبئی میں آخری بی ایم سی انتخابات 2017 میں ہوئے تھے۔ اس انتخاب کے بعد ادھو کی قیادت والی شیو سینا نے 84 سیٹیں جیتی تھیں۔ اسمبلی انتخابات میں کراری شکست اور شندے گروپ کے مضبوط ہونے کے بعد ادھو ٹھاکرے کو بی ایم سی کی طاقت بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ چونکہ بی ایم سی میں منتخب باڈی کی میعاد ختم ہو چکی ہے، اس لیے ایڈمنسٹریٹر اس وقت کام دیکھ رہے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔
دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں طلائی زنجیر اچکوں کی گرفتاری

ممبئی : ممبئی پولیس کے تلک نگر پولیس نے تین شاطر اور چین طلائی زنجیر اچکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شکایت کنندہ 12 اپریل کو مارنگ واک یعنی چہل قدمی کے دوران تین نامعلوم اچکوں نے چین طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ تلک نگر پولیس نے اس معاملہ میں چار ٹیمیں تشکیل دی تھی, اور اس معاملہ میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے تین ملزمین محمد جلیل خان، سمیر محمد انصار احمد شیخ اور محمد نصیب کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے کی سونے کی چین اور ایک کار تین لاکھ 40 ہزار روپے کی مالیت بھی ضبط کی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چین اچنکنے سمیت چوری کے معاملات درج ہیں۔ اس معاملہ میں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا