Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

تعلیم میں اخروی جوابدہی کا خوف اور حقوق کی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے

Published

on

نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) کی تشکیل میں بنیادی اصولوں پر توجہ دی جانی چاہئے، اس میں داخلے کے عمل میں توازن، معیاری، سستی تعلیم اور احتساب کا احساس ہونا چاہئے- آر ٹی ای 2009 کے تحت، مفت اور لازمی تعلیم، جو پہلے صرف پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت یعنی 6 سے 14 سال کے بچوں کے لئے تھی اب اسے اس طرح سے یقینی بنایا گیا ہے کہ پہلی سے بارہویں جماعت تک کی تعلیم طالب علموں کو مفت اور لازمی کردی گئی ہے۔
نمائندگی گروپ کے تحت، مسلمانوں، ایس سی اور ایس ٹی ان تینوں طبقوں کو پسماندہ سمجھا جائے گا۔ اس قومی تعلیمی پالیسی کے تحت یہ تینوں طبقے جہاں زیادہ آباد ہوں گے, اس علاقے کو ایک خصوصی تعلیمی زون بنایا جائے گا اور خصوصی اسکیم کے تحت انہیں تعلیم کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاض الخالق نے جماعت اسلامی ہند ناگپور مغرب کے زیراہتمام پروگرام بعنوان “نئی قومی پالیسی اور ہمارے کرنے کے کام ” کے تحت کیا۔ یہ پروگرام ناگپور جعفر نگر کے ٹیچرز کالونی میں واقع مرکز ہال میں ہوا۔
واضح رہے کہ ریاض الخالق “ایٹا” کے ضلعی صدر ہیں، انہیں ریاست اور قوم کے 15 ایوارڈز جیسے “آدرش ٹیچر”، “ودربھ بھوشن”، “ٹاور آف لائٹس”، اور “اچاریہ ایوارڈ”، سے نوازا گیا ہے۔ ان کی اہم کارناموں میں کیریئر گائیڈنس کے تحت سبھی موضوعات پر منصوبے ( پروجیکٹ) موجود ہیں۔ ان کی کتاب ” منزلوں کے نشان “( پہلا حصہ) اردو دنیا میں بہت مشہور ہورہی ہے۔
اس موقع پر ناظم الدین غازی نے “اسلامی نظام تعلیم” کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آدم علیہ السلام کو علم عطا کرکے دوسری تمام مخلوقات پر فضیلت بخشی۔ یہ سلسلہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک جاری رہا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی علم ہی پر مبنی تھی، اس وقت عرب میں تعلیم کا رواج نہیں تھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت سے قبل عالم عرب تعلیم یافتہ ہو چکا تھا، آپ نے مرد اور عورت دونوں کے لئے تعلیم حاصل کرنا لازمی قرار دے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے محسن انسانیت کا حق ادا کر دیا ہے- انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی ترقی کے لئے آج قرآن و حدیث کے ساتھ جدید تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔
“رسمی اور عملی تعلیم” پر روشنی ڈالتے ہوئے لیکچرر محمد جاوید نے کہا کہ رسمی تعلیم صرف 17 سال کی عمر تک محدود رہتی ہے۔ آگے کی ساری زندگی عملی تعلیم پر مبنی ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمارے لیے اسوہ حسنہ ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور علم جدید نے انسانیت کو بام عروج پر پہنچایا۔ اس تعلیم میں جوابدہی کا خوف پایا جاتا ہے اور حقوق کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس وقت کے خلیفہ، علمائے کرام، علمائے کرام کی زندگیاں بطور رہنما ہمارے لئے انمول نمونہ ہیں۔ ہمیں شعوری طور پر کام کرنے اور عملی تعلیم کی سمت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ شاکر الاکرم فلاحی نے کیا، درس حدیث ڈاکٹر نورالامین خواجہ نے پیش کی اور پروگرام کی نظامت جاوید دیشمکھ نے کیا-

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com