Connect with us
Sunday,21-June-2026

سیاست

مالیگاؤں میں اضافی گھر پٹی سروے کے خلاف مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی قیادت میں تحریک کا بگل, جلسہ نما کارنر میٹنگ میں سروے کے خلاف تجویز منظور, سروے کو آج سے ہی بند کیا جاۓ ۔ ڈاکٹر خالد پرویز

Published

on

malegaon-nashik

مالیگاٶں (خیال اثر )
اسمبلی الیکشن میں شکست کے بعد مقامی کانگریس پارٹی کارپوریشن میں اپنے اقتدار کے بل بوتے پر شہر کی غریب عوام کے مفادات سے کھلواڑ کررہی ہے ۔ اور الگ الگ طریقے سے شہر کی غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالتے ہوٸے اپنا گھر بھرنے کا کام کررہی ہے ۔ اس کا الزام ڈاکٹر خالد پرویز نے گلشیر نگر میں معلنہ ایک جلسہ نما کارنر میٹنگ میں کارپوریشن برسر اقتدار کانگریس پارٹی پر لگایا ۔ اور عوام کو کانگریس کی کارستانی سے واقف کرایا ۔ ساتھ ہی اضافی گھر پٹی سروے کے خلاف عوامی تحریک کا بگل بجادیا ۔
ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہم نے کبھی عوام کو سڑکوں پر لاکر اپنی سیاست چمکانے کا کام نہیں کیا ۔ نہ ہی عوام کا کسی طریقے سے استحصال کیا ۔ بلکہ کارپوریٹر منتخب ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریاں کو فرض سمجھ کر عوام کی اور وارڈ کی خدمت کی ۔
لیکن آج حالات ایسے آگٸے ہیں کہ ہمیں اپنی عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ کانگریس پارٹی مسلسل شہر کے اور شہریان کے مفاد سے کھلواڑ کررہی ہے ۔ اور شہر کی غریب و محنت کش عوام کی گاڑھی کماٸی کا روپیہ اپنی تجوری میں داخل کرنے کی ناپاک منصوبہ بندی میں مصروف ہے ۔ اسکے خلاف ہم سب کو مل کر سخت احتجاج کرنا ہوگا ۔
اگر گھر پٹی سروے کامیاب ہوجاتا ہے اور گھر پٹی میں اضافہ ہوجاتا ہے تو اس سے گھر پٹی کٸی گنا بڑھ کر کے آٸے گی ۔ جو کہ شہر کے حالات کو دیکھتے ہوٸے مہلک ثابت ہوگی ۔ جس کے لیۓ ہمیں بیدار ہوکر منظم احتجاج کرنا ہوگا ۔ اور اگر ضرورت پڑی تو ہم سڑکوں پہ نکل کر اسکے خلاف احتجاج کریں گے ۔ جس طرح ملک کے کسان آج موسم کی پرواہ کیۓ بغیر احتجاج کررہے ہیں ۔
دوران تقریر انہوں نے شیخ آصف کو بھی آٸینہ دکھاتے ہوٸے کہا کہ آج جس پراٸیویٹ کمپنی کا رونا آپ رورہے ہو یہ خود تمہارے دور کی منظور کردہ ہے ۔ شہر میں کلکتہ پاور سپلاٸی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جانے والا تھا ۔ لیکن شیخ آصف نے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیۓ ٹورینٹ کمپنی کے خلاف احتجاج کا ناٹک کیا ۔ اور آج سیاسی بیوہ کیماند دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔۔ قدرتی بہاٶ سے شہر میں آنے والے چنکاپور ڈیم کے پانی کی بجاٸے بڑی بڑی پمپنگ مشینوں کا استعمال کرکے گرنا ڈیم کے پانی کو مہنگے داموں میں شہر میں دیا جارہا ہے ۔ تاکہ ان کے اخراجات کو عوام سے وصول کیا جاسکے ۔
اس موقع پر انہوں نے گھر پٹی میں اضافہ میں سروے کے خلاف ایک تجویز بھی پیش کی جسکو حاضرین نے مکمل تاٸید سے منظوری دی ۔
سابق میٸر شیخ رشید کی جانب سے گرووار وارڈ کی عوام کو رشیدی کہنے کا جواب دیتے ہوٸے ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ گرووار وارڈ کی عوام نہ ہی رشیدی ہے نا ہی نہالی ہے ۔ بلکہ ہم لوگ محمدی ﷺ ہیں ۔ اور اپنے آقا ﷺ کے امتی ہیں ۔ رشیدی یا نہالی کہہ کر اس وارڈ کی عوام کو اپنی جاگیر نہ بتایا جاۓ ۔ اور نہ ہی اس وارڈ کے لوگوں کا مذاق اڑایا جاۓ ۔
حافظ عبداللہ ابن مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے بھی اس موقع پر حاضرین سے مختصر خطاب کیا ۔ اور اسمبلی الیکشن میں مفتی موصوف کو کثیر تعداد میں ووٹ دینے پر مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی طرف سے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ خانوادہ یونس عیسی نے اسمبلی الیکشن کو اپنے گھر کا الیکشن سمجھ کر محنت کی اور عوام نے بھی انکی آواز پر لبیک کہتے ہوٸے کانگریسیوں کو بتا دیا کہ گرووار وارڈ کانگریس کا نہیں بلکہ خانوادہ یونس عیسی کا گڑھ ہے ۔ اسی کے چلتے اس علاقے کی کثیر ووٹیں کٹ کرواٸیں گٸیں ۔ مجلس اسکے خلاف بھی سینہ سپر ہوکر مقابلہ کرے گی ۔
انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ گرووار وارڈ میں مفتی محمد اسمعیل قاسمی صاحب کے فنڈ سے ایک عظیم الشان شادی ہال اور دو مین روڈ کی تعمیر ہوگی ۔ جس کی منظوری ہوچکی ہے ۔ جلد ہی ورک آرڈ اور ٹینڈر جاری کیا جاۓ گا ۔ حافظ عبداللہ نے اضافی گھر پٹی سروے کروانے پر برسر اقتدار کانگریس کی سخت الفاظ میں تنقید کی اور اسکے نقصانات سے عوام کو آگاہ کیا ۔ اور عوام سے اپیل کی کہ ابھی ہم عوامی بیداری لانے کی کوشش کررہے ہیں آگے ہمارے ذمہ داران جیسی بھی تحریک کا اعلان کریں گے آپ تمام لوگ اس تحریک میں تن من سے شریک ہوں گے ۔
اس جلسہ نما کارنر میٹنگ سے ڈاکٹر خالد پرویز اور حافظ عبداللہ کے علاوہ مولانا اعجاز رحمانی ، غازی امان اللہ ، سمیر سر ، سہراب اعظمی ، اشتیاق 42 صاحبان نے بھی خطاب کیا ۔ اور سبھوں نے کارپوریشن مقتدر کانگریس پارٹی کے عوام دشمن فیصلوں اور گھر بھرو پالیسی پر سخت تنقید کی ۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بیسٹ ہڑتال جاری… نیٹ امتحانی مراکز کے لیے اضافی بسیں فراہمی کی ہدایت، بسوں کے ہڑتال سے مسافر بے حال

Published

on

ممبئی میں بیسٹ بسوں کی ہڑتال کے سبب دوسرے روز بھی مسافر بے حال تھے عوامی ذرائع نقل و حمل کی ہڑتال کے سبب پرائیوٹ گاڑیوں اور آٹورکشہ اور ٹیکسی کی چاندی ہو گئی مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کرنے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے وہیں بیسٹ انتظامیہ نے پریس اعلامیہ میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہڑتال کے درمیان بیسٹ کامگار کروتی سمیتی کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال پر انتظامیہ کی نظرہے اور تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

۲۰ جون کو، میسما (مہاراشٹرا ضروری خدمات) کے تحت نوٹس۔ مینٹیننس ایکٹ) ہڑتال میں حصہ لینے والے ملازمین کو پیش کیا گیا، اور اس کے تحت نوٹسز۔ میسما بھی ارسال کیے گئےہیں اس کے ساتھ ہی تھیلی داروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس پر غور کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ۔ 100 بسوں کا انتظام کرنے اضافی بس فراہمی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اضافی طور پر

نیٹ امتحان کے 63 امتحانی مراکز میں طلباء کو تکلیف نہ ہو اس لئے بیسٹ فراہمی کوُیقینی بنایا جائے گا ممبئی میں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک 60 اضافی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے اور شام 5:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک اور اس سلسلے میں ڈپو منیجرز کو احکامات دیے گئے ہیں۔ ہڑتال کا بجلی کی فراہمی کے محکمے متاثر نہیں ہے ۔ انڈرٹیکنگ، اور اس کی ضروری پاور سروسز آسانی سے کام کر رہی ہیں۔مسافروں کو بلا تعطل، محفوظ اور قابل اعتماد سروس فراہم کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔اولین ترجیح،اسی مناسبت سے تمام ممکنہ اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ ہڑتال کے سبب ممبئی بے حال ہےسڑکوں پربسیں ندارد ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پربھنی : مہاراشٹر اے ٹی ایس کا یوتھ اسلامک فیڈریشن، پاپولرفرنٹ آف انڈیا پر کریک ڈاؤن ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی

Published

on

ممبئی ؛ مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نےپربھنی میں کل ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے اور اسلامک یوتھ فیڈریشن ، پاپولرفرنٹ آف انڈیا ، داعش کے مشتبہ اراکین سے تفتیش بھی شروع کردی ہے اے ٹی ایس نے یہ کارروائی آن لائن شدت پسندی کے کیس میں کی ہے پربھنی میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد یہاں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی ہے اے ٹی ایس نے علی الصبح ہی اس آپریشن کو انجام دیا جس میں ان مشتبہ افراد کے قبضے سے الیکٹرانک گزٹ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں جنہں اے ٹی ایس نے ضبط کئے ہیں اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس ۲۰۱۶ داعش کے الزام میں باعزت بری رئیس الدین کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے تقریبا ۱۴ نوجوانوں کو زیر حراست بھی لیا ہے ان سے باز پرس بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے بتایا کہ یہ نوجوان آن لائن شدت پسندی کا شکار تھے ایسے میں آن لائن طریقے سے یہ نوجوان کن سائٹس پر شدت پسندی کا پروپیگنڈہ انجام دیا کرتے تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ ناندیڑ اور چھترپتی سمجھانی نگر میں بھی آپریشن کو انجام دیا گیا ۔ پربھنی شہر کے 15 مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں بھی کیں جن میں ممتاز کالونی، ماسٹر کیفے، افتخار کالونی، سینٹ کالونی، مصطفی بازار، عظمت خان روڈ سے سینٹ کالونی روڈ ، راجکوٹ سویٹ، نوبل ہینڈلوم اور ہوزری شاپ وغیرہ شامل ہے اس میں کل ۱۴ افراد سے باز پر بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا ہے ۔اس چھاپہ مار کارروائی سے پربھنی ، ناندیڑ سمیت دیگر مقامات پر مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اس معاملہ میں اے ٹی ایس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی بے قصور کو ہراساں نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں اے ٹی ایس تفتیش کر رہی ہے باضابطہ طور پر کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

اسرائیل نے جنگ بندی کے چند گھنٹے بعد ہی لبنان پر حملہ کر کے 5 افراد کو ہلاک کر دیا۔

Published

on

بیروت، جنوبی لبنان: اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ تازہ ترین حملے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں آنے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد جنوبی لبنان کے شہر سجاد کے قریب جبل الرافی کے علاقے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

جنگ بندی پر ایک روز قبل اتفاق ہوا تھا۔ ژنہوا کے مطابق، جنگ بندی شام 4:00 بجے نافذ ہوئی۔ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق۔

دریں اثناء حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے جمعے کے روز کہا کہ اگر تنظیم پر حملہ ہوا تو وہ ہتھیاروں کی طاقت سے اسرائیل کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں اس کے ارکان کو نہیں روکیں گی۔

المنار ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں قاسم نے کہا کہ “حزب اللہ کو ختم کرنے اور قبضے کو برقرار رکھنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے اور اسرائیل ہماری زمین کے ہر آخری انچ سے پیچھے ہٹ جائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ لبنان کو اس وقت “انتہائی خطرناک دور” کا سامنا ہے اور ملک کے مستقبل کو نشانہ بنانے والی “امریکی اسرائیلی مہم” کا سامنا ہے۔ قاسم نے الزام لگایا کہ اسرائیل لبنان کی سیاسی طاقت کے خلاف ایک نئی تحریک کھڑا کرنا چاہتا ہے اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں بھی رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

قاسم نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیار صرف اسرائیل کے خلاف استعمال کے لیے ہیں اور اسرائیل سے اپیل کی کہ وہ لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

ان کے تبصرے جمعہ کو جنگ بندی کے نفاذ کے فوراً بعد جبل الرافی کے علاقے کو اسرائیلی فضائی حملوں نے نشانہ بنایا۔

قبل ازیں، حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک “مزاحمت سے وفاداری” کے رکن ابراہیم الموسوی نے کہا کہ اگر اسرائیل بھی اپنی شرائط پر عمل کرتا ہے تو حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کا احترام جاری رکھے گی۔

دریں اثنا، لبنان کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کل 3,980 افراد ہلاک اور 12,001 زخمی ہو چکے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان