Connect with us
Sunday,08-June-2025
تازہ خبریں

جرم

مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے دوسری موت

Published

on

CRONA-VIRUS

مغربی بنگال میں کوروناوائرس سے دوسری موت ہوگئی ہے 44سالہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے نارتھ بنگال و اسپتال سلی گوڑی میں داخل تھیں۔
نارتھ بنگال میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل پرابیر کمار دیب نے کہا کہ ہم نے مریضہ کی زندگی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ۔خاتون کوچند دن قبل انہیں بخار سے متاثر ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ایک دن قبل ہی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔وہ اپنے گھر کالمپونگ چنئی سے کچھ دن قبل ہی آئی تھیں۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق اس کی لاش کو اسپیشل بیگ میں رکھا جائے گا اور تربیت افراد کے ذریعہ آخری رسوم کی ادائیگی کی جائے گی۔لاش کو الیکٹرنک مشین سے جلایا جائے گا۔اسپتال نے کہا ہے کہ لاش کو اہل خانہ کے سپرد کرنے کے معاملہ میں حکومت کے ذریعہ جاری قواعد لائن پر عمل کیا جائے گا۔ضلع انتظامیہ نے خاندان کے محدود افراد کو آخری رسوم میں شرکت کی اجازت دی ہے۔کسی کو بھی لاش کے سیل کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔
خاتون 7مارچ کو اپنی بیٹی جو چنئی میں تعلیم حاصل کرتی ہیں سے ملاقات کرنے کیلئے گئی تھیں۔19مارچ کو وہ ہوائی جہاز کے ذریعہ باگڈوگرا ائیر پورٹ سے واپس لوٹی تھیں۔27مارچ کو کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔خاتون کو کئی دنوں تک سینے میں تکلیف تھی۔
خاتون سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ایک میڈیکل اسٹور جہاں دوا لینے کیلئے خاتون کئی مرتبہ کئی تھیں کو سیل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل 23مارچ کو ایک 57سالہ مریض کی کلکتہ کے سالٹ لیک میں واقع ایک پرائیوٹ اسپتال سے موت ہوگئی تھی۔تاہم موت کے بعد کوئی بھی شخص اس مریض کی لاش لینے کیلئے نہیں آیا تھا۔اس درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے اس مریض کے اہل خانہ جب آئسولیشن سے نکل کر دمدم کے محلہ پہنچنے تو مقامی لوگوں نے انہیں اپنے گھر میں رہنے نہیں دیا۔نیم تلہ گھاٹ نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے شخص کو جلانے سے انکار کردیا تھا۔تاہم پولس کی مداخلت کے بعد آخری رسوم کی ادائیگی کی گئی۔
مغربی بنگال میں اب تک کورونا وائرس کے 18مریض سامنے آئے ہیں جس میں دو کی موت ہوگئی ہے اور ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔جب کہ کورونا وائرس کا پہلا 18سالہ مریض کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔امید ہے کہ اگلے دودنوں میں اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

جرم

میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

Published

on

ED

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

Published

on

Cyber-...3

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔

Continue Reading

جرم

رام پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، گائے کے محافظوں نے ایک ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان پر گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر مارا پیٹا، ایف آئی آر درج

Published

on

Murder

رام پور : اتر پردیش کے رام پور ضلع میں 14 اپریل کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ریٹائرڈ جوان پر گائے کے ذبیحہ کا الزام لگا کر مبینہ گائے کے محافظوں کی طرف سے حملہ کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ عدالت کے حکم پر 13 مبینہ گائے کے محافظوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق پولیس سے موصولہ شکایت کے مطابق یہ واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا۔ ریٹائرڈ سی آر پی ایف جوان بھیم سنگھ اپنے ڈرائیور راجندر سنگھ کے ساتھ بریلی جارہے تھے۔ رام پور بریلی روڈ پر خالصہ ڈھابہ کے قریب ویگن آر کے ڈرائیور نے سی آر پی ایف کے ایک ریٹائرڈ جوان کی کار کو ٹکر مار دی۔ الزام ہے کہ مکیش پٹیل، روی شرما اور پردیپ ساگر سمیت 8-10 لوگ ویگن آر کار سے نیچے اترے۔ انہوں نے بھیم سنگھ کی گاڑی کی تلاشی لی اور گائے ذبیحہ کا الزام لگاتے ہوئے ان کی پٹائی کی۔ اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

الزام ہے کہ پولیس نے ریٹائرڈ فوجی کی شکایت نہیں سنی۔ مبینہ گائے کے محافظوں کی شکایت پر سپاہی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کے بعد بھیم سنگھ نے عدالت میں اپیل کی۔ درخواست جمع کر کے مکیش پٹیل، روی شرما، پردیپ ساگر اور تقریباً 10 دیگر نامعلوم لوگوں کے خلاف شکایت کی گئی۔ عدالت نے دودھ تھانے کو دفعہ 173(4) بی این ایس ایس کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس تھانے نے بدھ کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ حقائق کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com