Connect with us
Monday,25-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

اوقاف کی جائیداد اللہ کی ملکیت, اس کی حفاظت اور ناجائز قبضہ کے خلاف تحریک چلانا اہم دینی فریضہ

Published

on

(پریس ریلیز)اوقاف کی حفاظت سب سے اہم فریضہ ہے ، اوقاف کی جائیداد اللہ تبارک وتعالی کی جائداد ہے جس پر ناجائز قبضہ کے خلاف تحریک چلانا اور اسے حاصل کرنا ہر ایک کی فکر مندی کا موضوع ہونا چاہیئے ۔ مسلمانوں کو یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ صر ف پانچ وقت کی نماز ادا کرلینے سے فریضہ کی ادائیگی ہوجاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بنگلور میں تحفظ اوقاف پر منعقد ہونے والے ایک قومی سمینار میں سابق مرکزی وزیر کے رحمن خان نے کیا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان کے مسلمان جذباتی ایشوزپر بیدار ہوجاتے ہیں لیکن حقیقی مسائل پر توجہ نہیں دیتے ہیں ۔ بابری مسجد کی طرح لاکھوں مساجد ،اوقاف کی اراضی اور جائیداد پر لوگ ناجائز قبضہ کررہے ہیں جس کو آزاد کرانے کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے اورہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس تحریک سے جڑیں ۔انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ اوقاف کے تحفظ اور اس کی بقاءپر آئی او ایس کے زیر اہتمام اب تک 14 نیشنل انٹرنیشنل سمینار منعقد ہوچکاہے ،دسیوں کتابیں شائع ہوئی ہے اور اب اس موضوع پر ہم مزید کام کرنے جارہے ہیں ۔آئی او ایس اور انڈین اوقاف فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر اوقاف کے تحفظ کیلئے پورے ملک میں بیداری مہم چلائے گا اور اسے عوامی مسئلہ بنائے گا ۔ڈاکٹر محمد منظور عالم نے یہ بھی کہاکہ مسلمانوں میں جذبات پر قابورکھنے اور جذبہ پیدا کرنے کی ضرروت ہے ۔ جذباتیت سے قوم تباہ ہوتی ہے اور جذبہ سے قوم کی ترقی ہوتی ہے ۔بنگلور کے دیوراج عرس بھون آڈیٹوریم میں انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز اور انڈین اوقاف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اوقاف کا تحفظ ،فروغ اور ترقی کے عنوان پر یک روزہ قوسمی سمینار کا آج انعقاد ہوا ۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے سابق جسٹس ڈاکٹر جاوید رحیم نے سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ایک مسلمان کیلئے جہاں نماز کی ادائیگی فرض ہے وہیں اس کیلئے اوقاف کے تحفظ کی فکر کرنا بھی ضرور ی ہے کیوں کہ اوقاف کی جائیداد اللہ تعالی کی جائیداد ہے ،یہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے اس لئے اس کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا ۔ سابق وزیر کرناٹک نصیر احمد نے بتایاکہ حکومت نے ہمیشہ اوقاف کے صحیح استعمال اور اس کے تحفظ کی کوشش کی ہے لیکن ہمارے اپنے لوگوں نے ہی ایسا نہیں ہونے دیا اور ناجائز قبضہ کررکھاہے ۔ قانون موجود ہے لیکن سب سے اہم اس کا نفاذ ہے جس پر ہماری توجہ نہیں ہے ۔ سمینار میں پروفیسر امیر اللہ خان حیدرآباد۔ پروفیسر زیڈ ایم خان جنرل سکریٹری آئی او ایس ۔ پروفیسر افضل وانی ۔ مجیب ظفاری سابق سی ای او وقف بورڈ ۔ پروفیسر حسینہ حاشیہ اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آئی او ایس ۔ ایڈوکیٹ وجیہ شفیع وکیل سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ ایڈوکیٹ طارق صدیقی وکیل سپریم کورٹ آف انڈیا ۔ انور پاشا ر(یٹائرڈ آئی اے ایس )سمیت متعدد اہم اسکالرس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مقالہ پیش کیا ۔ سمینار میں انڈین اوقاف فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کا افتتاح بھی عمل میں آیا ۔ علاوہ ازین ایک قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com