(جنرل (عام
1998میں 44 گھنٹے تک وزیراعلی رہنے کا ریکارڈ، آج بھی جگد مبکاپال کے نام
اسمبلی الیکشن کے نتائج کے بعد سے مہاراشٹر میں چل رہے سیاسی ہائی وولٹیج ڈرامے کے بعد بی جے پی کے دیویندر فڈنویس کو بھلے ہی 3 دن میں استعفی دینا پڑا ہو، لیکن سب سے کم وقت تک وزیراعلی رہنے کا ریکارڈ ابھی بھی اترپردیش کے جگدمبکا پال کے نام ہے جواس وقت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ ڈیموکریٹکس پارٹی کے جگدمبکا پال کے پاس 1998 میں اب سے کم وقت یعنی 44 گھنٹے کا ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش کے اس وقت کے گورنر رومیش بھنڈاری نے کلیان سنگھ سرکار کو برخواست کردیا تھا، اور ڈیموکریٹکس پارٹی کے جگدمبکا پال کو 21 فروری 1998 میں حلف دلا دیا تھا، لیکن وہ صرف 44 گھنٹے ہی وزیراعلی رہ سکے تھے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے جگدمبکا پال کے وزیراعلی کے طور پر حلف لینے کے پورے عمل کو ہی خارج کردیا تھا۔اس وقت یو پی اسمبلی تشدد کا بھی نشانہ بنی تھی، جب اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے پر ایوان میں ہی بنچ پر لگے مائیک کواکھاڑ کر حملہ کردیا تھا۔اس میں کئی اراکین اسمبلی کو چوٹیں بھی آئی تھیں اور کچھ صحافی بھی زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد اسمبلی میں 24 فروری کو فلور ٹیسٹ ہوا جس میں اسمبلی اسپیکر کیشری ناتھ ترپاٹھی نے اپنی ایک جانب جگدمبکا پال کواور دوسری جانب کلیان سنگھ کو بٹھایا تھا۔ اراکین اسمبلی کی حمایت کلیان سنگھ کو حاصل تھی، اس لئے انہوں نے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کردی۔ جگدمبکا پال کوہٹانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہائی وولٹیج ڈرامہ ہوا۔ جگدمبکا پال نے لکھنؤ کے پانچویں منزل پر وزیراعلی کی کرسی سے اترنے سے انکار کردیا تو پولس کو کاروائی کرنی پڑی۔ پانچویں منزل کی بجلی کاٹی گئی اندھیرا ہوجانے کے بعد ہی جگدمبکا پال کرسی سے اترے۔ دلچسپ ہے کہ جگدمبکا پال اب ڈومریا گنج پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ کرناٹک کے بی ایس یدی رپا نے سال 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالی، گورنر نے انہیں سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر کے طور پر وزیراعلیٰ کا حلف دلایا، لیکن انہوں نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا۔ کیونکہ ان کے پاس اراکین کی مطلوبہ تعداد نہیں تھی۔ اس وقت یدی رپا کا وزیراعلیٰ کی حیثیت سے میعاد کار 17 سے 19 مئی 2018 تک محض 55 کھنٹوں کا رہا تھا۔ اسی طرح سے بہار کے موجودہ وزیراعلی نتیش کمار سال 2000 میں تین دن کے لئے وزیراعلی بنے، اور اکثریت نہ ثابت کر پانے کی وجہ سے ان کی کرسی چلی گئی۔ انڈین نیشنل لوک دل کے اوم پرکاش چوٹالہ 1990 میں 5 دنوں اور 1991 میں چار دنوں کے لئے وزیراعلی بنے تھے۔ ادھر مہاراشٹر میں بی جے پی کے دیویندر فڈنویس نے 23 نومبر کی صبح مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا، اور 26 نومبر کو وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ رات کے اندھیرے میں بننے والی فڈنویس کو شیوشینا، این سی پی اور کانگریس نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ دھوکے سے این سی پی کے 56 اراکین اسمبلی کے دستخط کی بنیاد پر محض 11 گھنٹے میں صدر راج منسوخ کرکے بنائی گئی تھی۔ صبح کی اولین ساعتوں میں جب لوگ پوری طرح بیدار بھی نہیں ہوئے تھے، کہ دیویندر فڈنویس نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ اور اجیت پوار نائب وزیراعلیٰ کا حلف لے چکے تھے۔ دیویندر فڈنویس نے این سی پی کے اجیت پوار کی حمایت پر وزیراعلیٰ کا حلف لیا تھا، لیکن تین دنوں میں ہی اجیت پوار نے حمایت سے انکار کردیا۔ کیونکہ اجیت پوار نے اپنے چچا راشٹروادی سپریمو شردپوار سے بغاوت کرکے بی جے پی کی حمایت کی تھی۔ مگر دیویندر فڈنویس بے وقت کی نزاکت کو پھانپتے ہوئے اسمبلی میں فلور ٹیسٹ سے قبل ہی اپنااستعفی دے دیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب… کرائم برانچ کی کاروائی، اب تک ۴ ملزمین گرفتار، مشین اور اسباب ضبط

ممبئی : نامور دودھ کمپنی میں گندہ پانی کر ملاؤٹی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا تھا اور دہیسر میں نامور کمپنی کے دودھ میں ملاؤٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیا تھا امول اور تازہ دودھ کی تھیلیوں میں ملاؤٹی دودھ بھر کر اسے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو ۹ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت میں یہ انکشاف ہوا کہ وسئی میں امول اور نامور کمپنیوں کی تھیلیاں طبع کی جاتی ہے اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا دودھ کی تھیلیاں تیار کرنے والی مشین کو ۱۰ لاکھ روپے کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ممبئی شہر و مضافات میں ۲۰۲۱ سے دودھ میں ملاوٹ کر رہے تھے اور ملاؤٹی دودھ کی فروخت کی جارہی تھی. اس معاملہ میں کل ۴ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملاؤٹی دودھ کی تھیلیاں اور دیگر اسباب ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۱۲ نے انجام دی تھی. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : پولیس کی کارروائی کے دوران سانتا کروز نقب زنی کا معمہ حل، چوری کی رقومات بینک میں جمع کرنے والے کا بھی خلاصہ، ایک گرفتار

ممبئی : سانتا کروز علاقہ میں نقب زنی کے معمہ کو حل کر کے پولیس نے 76.36 لاکھ روپے کی نقدی سمیت دیگر زیورات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانتا کروز علاقہ میں 20 جون سے 27 جون کے درمیان جوہو تارہ روڈ پر واقع ایک گھر کی کھڑکی توڑ کر نامعلوم چوری نے نقب زنی کے غرض سے داخلہ لیا اور یہاں الماری میں موجود زیورات نقدی اور سونے کے بسکٹ لے کر فرار ہوگیا, اس معاملہ میں پولیس نے ٹیکنیکل تفتیش کے دوران ملزم چندن کملیش مکھیا 26 سالہ دربھنگہ ساکن کو گرفتار کیا کرلیا اس کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر کے اسے مبئی میں حاضر کیا گیا اس معاملہ میں مزید مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مفرور ملزم کی مدد سے چور نے اپنے شناسا کیلاش شاہ کو رقم اور چوری کا مال سے زمین خریدنے کو کہا تھا اس لئے کیلاش شاہ نے نقدی رقم جمع کی اور اسے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا۔ پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ کیلاش شاہ نے چوری کی رقم 46.31 لاکھ روپے جمع کی ہے اس لئے اسے نوٹس دیا ہے۔ پولیس نے 200 گرام سونے کے زیورات رولیکس کمپنی کی گھڑیاں بھی برآمد کرلی ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کے ایڈیشنل کمشنر ابھینو دیشمکھ ڈی سی پی موہیت کمار گرگ کی رہنمائی میں انجام دی گئی, جبکہ سانتا کروز کے سنیئر پولیس انسپکٹر دتاترے مسویکر نے اس چوری کے معمہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
