Connect with us
Saturday,23-August-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

آر بی آئی نے پی ایم سی بینک اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم نکالنے کی حد 40 ہزار روپے کی

Published

on

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو بینک (پی ایم سی) سے چھے مہینے میں رقم نکالنے کی حد بڑھاکر 40 ہزار روپے کر دی ہے۔ ابھی یہ حد 25000 روپے تھی۔ پی ایم سی بینک میں مالی بدانتظامی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سینٹرل بینک نے اس بینک کے صارفین کے لئے نقدی نکالنے کی حد طے کرنے کے ساتھ ہی بینک پر کئی طرح کی دیگر پابندیاں لگا دی ہیں۔ سینٹرل بینک کے ذریعے 23 ستمبر کو بینک پر لگائی گئی پابندی کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب ریگولیٹر نے نکاسی کی حد بڑھائی ہے۔ سب سے پہلے نکاسی حد 1000 روپے طے کی گئی تھی۔ اس کو لے کر مختلف طبقوں نے کافی تنقید کی تھی۔ اس کے بعد 26 ستمبر کو نکاسی کی حد بڑھاکر 10000 روپے فی کھاتا کردی گئی تھی۔ بینک کے کام میں بدانتظامیاں اور ریئل اسٹیٹ کمپنی ایچ ڈی آئی ایل کو دیے گئے قرض کے بارے میں صحیح جانکاری نہیں دینے کو لے کراس پر ریگولیٹری پابندی لگا دی گئی تھی۔ بینک نے ایچ ڈی آئی ایل کو اپنے کل قرض 8880 کروڑ روپے میں سے 6500 کروڑ روپے کا قرض دیا تھا۔ یہ اس کے کل قرض کا تقریباً 73 فیصد ہے۔ پورا قرض پچھلے دو-تین سال سے این پی اے بنا ہوا ہے۔ بینک پر لگائی گئی پابندیوں میں قرض دینا اور نیا جمع منظور کرنے پر پابندی شامل ہیں۔ ساتھ ہی بینک انتظامیہ کو ہٹاکر اس کی جگہ آر بی آئی کے سابق افسر کو بینک کا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیا۔ اس سے پہلے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سوموار کو کہا کہ حکومت پی ایم سی بینک معاملے سے جڑے واقعات پر باریکی سے نظر رکھے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر نے بھروسہ دیا ہے کہ پی ایم سی بینک کے صارفین کے مفادات کی حفاظت کی جائے ‌گی۔ پبلک سیکٹر کے بینک کے چیف کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا، ‘آر بی آئی گورنر نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ صارفین کے مفاد کو دھیان میں رکھیں‌ گے اور جلد سے جلد ان کی دقتیں دور کرنے کی کوشش کی جائے‌ گی۔ میں نے آج دوپہر آر بی آئی گورنر کے ساتھ چرچہ کی تھی اور میں اس کی باریکی سے نگرانی کر رہی ہوں۔’ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جمع پر گارنٹی کی حد کو ایک لاکھ روپے سے بڑھانے پر غور کر سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کو پارلیمنٹ کے ذریعے سے کیا جائے‌ گا۔ ڈپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ڈی آئی سی جی سی) بینک کھاتے میں جمع صارفین کی رقم کا زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے کا بیمہ کرتی ہے۔ اس میں اصل اور سود دونوں رقم شامل ہے۔ کسی وجہ سے بینک کا کام بند ہونے کی حالت میں جامع کرنے والے کو بیمہ کمپنی اس رقم کی ادائیگی کرتی ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ انہوں نے آر بی آئی گورنر کے ساتھ اس بات پر صلاح مشورہ کیا کہ، کیا ایک لاکھ روپے کی جمع گارنٹی کو فوراً جاری کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ، گورنر نے مطلع کیا ہے کہ بینک بند ہونے کے بعد ہی جمع گارنٹی جاری کی جاسکتی ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے پی ایم سی بینک گھوٹالے معاملے میں سوموار کو ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (ایچ ڈی آئی ایل) کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر راکیش کمار وادھون اور ان کے بیٹے سارنگ وادھاون اور بینک کے سابق چیئر مین وریام سنگھ کی پولیس حراست 16 اکتوبر تک بڑھا دی۔ سیکڑوں کی تعداد میں جمع کرنے والے اس معاملے کو ‘سفید پوش جرم’ ٹھہراتے ہوئے عدالت کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی اور اپنے پیسے جلد سے جلد واپس دلائے جانے کی مانگ‌ کر رہے ہیں۔ پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو (پی ایم سی) بینک معاملے میں پولیس نے تینوں ملزمین کو سوموار کو مہانگر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ معاملے کی جانچ‌ کر رہی ممبئی پولیس کی اکانومک کرائم برانچ نے تینوں کی حراست کی مانگ کی۔ مجسٹریٹ ایس جی شیخ نے پولیس کی حراست کی عرضی پر غور کرتے ہوئے تینوں کی حراست 16 اکتوبر تک کے لئے بڑھا دی ہے۔ پی ایم سی بینک میں 4355 کروڑ روپے کے گھوٹالے میں شامل ہونے کے الزام میں وادھون اور ان کے بیٹے کو تین اکتوبر اور سنگھ کو پانچ اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے سوموار کو کہا کہ اس نے پی ایم سی بینک منی لانڈرنگ معاملے میں 3830 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی ہے اور پہچان کی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے کہا کہ وہ ‘ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ’ (ایچ ڈی آئی ایل)، اس کے پروموٹرس، پنجاب اینڈ مہاراشٹر کوآپریٹو (پی ایم سی) بینک کے افسروں اور دیگر کی کئی جائیدادوں کا تجزیہ کر رہی ہے۔ پہچان کی گئی جائیدادوں کو جلد ہی منی لانڈرنگ روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت قرق کیا جائے‌ گا۔ ای ڈی نے ایک بیان میں بتایا کہ جرم سے متعلق باقی پیسے کا پتہ لگانے کے لئے جانچ جاری ہے۔ ای ڈی کا معاملہ ممبئی پولیس کی اکانومک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کی طرف سے دائر ایف آئی آر پر مبنی ہے۔ مرکزی ایجنسی نے اس مہینے کے شروع میں اس معاملے میں چھاپے ماری کی تھی۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com