Connect with us
Tuesday,16-September-2025
تازہ خبریں

جرم

ممبئی: ناگپاڑا میں اسکول کے پرنسپل کے خلاف نابالغ طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Published

on

Crime

متاثرہ کے مطابق پرنسپل اسے اپنے کیبن میں بلا کر فحش حرکات کرتا تھا۔

ممبئی کے ناگ پاڑا علاقے میں ایک اسکول کے پرنسپل نے مبینہ طور پر ایک نابالغ طالبہ کی عصمت دری کی۔ متاثرہ کے مطابق پرنسپل اسے اپنے کیبن میں بلا کر فحش حرکات کرتا تھا۔آئی پی سی اور پوکسو ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

جرم

ممبئی گوریگاؤں غیر قانونی کال سینٹر بے نقاب ۱۵ ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ممبئی کے مضافات گوریگاؤں علاقہ میں چھاپہ مار کرغیر قانونی کال سینٹر کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے, اس کال سینٹر میں امریکن شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی جاتی تھی۔ ٹول فری نمبر پر انٹی وائرس سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر امریکی شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان سے ۲۵۰ سے ۵۰۰ ڈالر کا گفٹ تحفہ خریدنے کا لالچ دے کر کرپٹو کرنسی اور ڈالر میں سرمایہ داری کرنے پر دھوکہ دہی کیا کرتا تھا. ۱۵ ستمبر کو کرائم برانچ یونٹ ۱۲ کو اطلاع ملی جس پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ۱۵ ملزمین کو گرفتار کیا اور ملزمین کے قبضے سے ۱۰ لیپ ٹاپ، ۲۰ موبائل فون، اس میں دو کال سینٹر چلانے والے، ایک منیجر اور ۱۰ ٹولی گروپ ایجنٹ بھی شامل ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ نے دھوکہ دہی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر اور ڈی سی پی کی یما پر انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کنگ پن کی جائیدادیں منجمد

Published

on

NCB

‎ممبئی سیفیما اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی اور ایڈمنسٹریٹر کے دفتر نے میں این سی بی ممبئی کی طرف سے جاری کردہ اٹیچمنٹ قرقی کے حکم کی تصدیق کی ہے۔ نمبر 06/2025، ایک بین الاقوامی اسمگلر کی ۱۰ کروڑ سے زائد مالیت کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کے بارے میں جو کوکین، دیگر منشیات کی اسمگلنگ اور بیرون ملک سے کام اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا تھا۔ ضبط کی گئی منقولہ جائیدادوں میں 15 بینک اکاؤنٹس، ضبط شدہ نقدی اور 05 غیر منقولہ جائیدادیں مہاراشٹر میں واقع ہیں۔

‎یہ معاملہ ۳۱ جنوری کو این سی بی-ممبئی کے ذریعہ 11.540 کلو گرام کوکین، 4.9 کلو گرام گانجہ اور 5.5 کلو گرام بھنگ ضبط کرنے سے متعلق ہے جس کے نتیجے میں کنگپین سمیت کل نو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کوکین تھائی لینڈ میں مقیم کنگ پن کی طرف سے ممبئی بھیجی جا رہی تھی جسے اس کے بعد اندرون ملک منتقل کیا جاتا تھا، وصول کیا جاتا تھا، تقسیم کیا جاتا تھا اور غیر ملکی مقامات پر بھی اسمگل کیا جاتا تھا۔ تفتیش کے دوران، اس بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کو چلانے والے سرغنہ کو ملائیشیا سے حوالگی کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ منشیات اسمگلنگ میں ملوث دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جیسے کہ غیر قانونی حوالا آپریٹر، ٹرانسپورٹر، ڈسٹری بیوٹر، پیڈلر اور دیگر اہم ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

‎یہ کیس منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کی مؤثر طریقے سے شناخت کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کے ذریعے حاصل کردہ اثاثوں کو منجمد کر کے ان کے ماحولیاتی نظام میں خلل ڈالنے کے این سی بی کے عزم کی مثال دیتا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ملاڈ میں کھانے نہ دینے پر قتل، ایک گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی ملاڈ علاقہ میں گرو کرپا بار سے متصل ایک ہوٹل میں کھانے طلب کرنے پر تنازع کے بعد ایک نوجوان کے قتل کی واردات نے علاقہ میں سنسنی پیدا کردی ہے. ڈی سی پی سندیپ نے کہا کہ گزشتہ شب سنجے مکوانہ نے کھانا طلب کیا تھا تو اسے کھانا دینے سے انکار کر دیا گیا, اس کے بعد اس نے ہوٹل کے باہر گالی گلوج شروع کردی, جس کے بعد کلپیش نے اس پر اعتراض کیا اور پھر سنجے مکوانا نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ کلپیش پر حملہ کیا اور کانچ کی بوتل سر پر دے ماری اور دھادار ہتھیار سے حملہ کر دیا جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی. اس معاملہ میں چار ملزمین کی شناخت ہوئی ہے اور پولس نے ایک سنجے مکوانا کو گرفتار کر لیا ہے. بقیہ کی تلاش جاری ہے ملزمین اور شکایت کنندہ میں ذاتی دشمنی تھی یا نہیں اس کی جانچ جاری ہے, لیکن ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے خلاف کیس درج ہے۔ مقتول کلپیش کا بھائی مہیش بھانو شالی نے الزام عائد کیا کہ یہاں گرو کرپا بار رات بھر جاری رہتا ہے, اگر یہاں بار بند ہوتا تو میرا بھائی زندہ ہوتا. ڈی سی پی صاحب نے بار پر کارروائی کی ہدایت بھی دی ہے, اس کے باوجود بار رات دیر گئے تک جاری رہتا ہے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com