(جنرل (عام
وزیراعظم نے 107ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے آج بنگلورو کی یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسیز میں 107ویں انڈین سائنس کانگریس ( آئی ایس سی ) کا افتتاح کیا وزیراعظم نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں اس کی حصولیابیوں پر منحصر ہے۔انڈین سائنس ٹکنالوجی اور اختراع کے منظرنامے میں انقلاب لانے کی ضرورت ہے وزیراعظم نے کہا :’’اس ملک کے نوجوان سائنسدانوں کے لئے میراموٹو ’’اختراع ، پیٹنٹ ،پیداوار اور خوشحالی ‘‘ رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ چار اقدامات ہندوستان کو تیز رفتار ترقی کی طرف گامزن کریں گے ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ لوگوں کے لئے اور لوگوں کے ذریعہ اختراع ہمارے نیو انڈیا کی سمت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نیو انڈیا کو ٹکنالوجی اور منطقی مزاج کی بھی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے سماجی اورمعاشی شعبوں کو ایک نئی سمت دے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹکنالوجی سب کے لئے مواقع کو قابل رسائی بنانے کے لئے برابر کا میدان فراہم کرتے ہیں اور یہ سماج میں متحدہ رول بھی اد ا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اب اطلاعات اور مواصلات کی ٹکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت سستے اسمارٹ فون اور سستا ڈیٹا مہیا کرنے میں کامیاب ہیں اور یہ ملک میں ہرایک کے لئے قابل رسائی ہوچکے ہیں ،جب کہ اس سے پہلے چند لوگوں کے استحقاق کے طور پر ہی اسے دیکھا جاتا تھا۔ اس سے عام آدمی کو اب یہ یقین ہوگیا ہے کہ وہ حکومت سے الگ تھلگ نہیں ہے ۔اب وہ حکومت سے براہ راست طور پر رابطہ کرسکتا ہے اور اپنی آواز سنا سکتا ہے ۔
وزیر اعظم نے نوجوان سائنسدانوں کو دیہی ترقی کے شعبوں میں کام کرنے کی تلقین کی ، جہاں سستی اور بہتر اختراعات کے لئے متعدد مواقع موجود ہیں۔107 ویں آئی ایس سی کے موضوع ’’ سائنس اورٹکنالوجی : دیہی ترقی ‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سائنس اورٹکنالوجی کی وجہ سے ہی حکومت کے پروگرام ضرورتمندوں تک پہنچے ہیں۔انہوں نے روشنی ڈالی کہ ہندوستان اب پیر – (تحقیق میں بڑھی ہوئی مصروفیت سے متعلق شراکتداری )جائزہ لینے والی سائنس اور انجنئرنگ اشاعتوں کی تعداد میں عالمی سطح پر تیسری پوزیشن پر آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی اوسط چار فیصد کے مقابلے تقریباََ دس فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے ۔
وزیر اعظم نے انوویشن انڈیکس میں ہندوستان کی درجہ بندی میں بہتری کے بارے میں بھی ذکر کیا ۔ ہندوستان کی درجہ بندی اب 52 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سرکاری پروگراموں نے پچھلے پانچ سالوں میں سابقہ 50 سال کے مقابلے زیادہ انکیو بیٹر پیدا کئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اچھی حکمرانی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ٹکنالوجی کااستعمال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل ہماری حکومت 6کروڑ مستفدین کو پی ایم کسان پروگرام کے تحت قسط جاری کرنے میں کامیاب رہی ۔ یہ آدھار ٹکنالوجی کی وجہ سے ہی ممکن ہوپایا ہے ۔ اسی طرح وزیراعظم نے کہا کہ یہی ٹکنالوجی ہے جس نے غریبوں کے لئے بیت الخلا تعمیر کرنے اور بجلی فراہم کرنے میں مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ جیو ٹیگنگ اور ڈیٹا سائنس کی ٹکنالوجی کی وجہ سے دیہی اور شہری علاقوں میں بہت سارے پروجیکٹ بروقت مکمل ہوسکے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’’ ہم سائنس میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئے مستقل کوششیں کررہے ہیں اور سرخ فیتہ شاہی کو کم کرنے کے لئے اطلاعاتی ٹکنالوجی کا موثر طور پر استعمال کررہے ہیں ۔
انہوں نے ا س بات پر زور دیا کہ ڈجیٹلائزیشن ، ای – کامرس ، انٹر نیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ خدمات دیہی آبادی کی نمایاں طور پر مدد کرررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقی کے مختلف اقدامات کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے ہر ایک سے اپیل کی کہ وہ ڈنٹھل جلانے ، زمینی پانی کے رکھ رکھاؤ کرنے ،متعدد بیماریوں کی روک تھام اور ماحولیات دوست ٹرانسپورٹیشن وغیرہ کے لئے ٹکنالوجی حل تلاش کریں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے میں سائنس اور ٹکنالوجی کا ایک اہم رول ہے ۔وزیراعظم مودی نے اس موقع پر آئی –ایس ٹی ای ایم پورٹل کا آغاز بھی کیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کماٹی پورہ علاقے میں 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ فروشوں کباڑی کے خلاف بے دخلی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ‘ای’ محکمہ نے کل (28 اپریل 2026) کماٹی پورہ علاقے میں مختلف مقامات سے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکروں اور پرانے اسکریپ بیچنے والوں کے خلاف بے دخلی کی کارروائی کی۔ یہ کارروائی میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی کمشنر (زون-1) چندا جادھو، اسسٹنٹ کمشنر (ای ڈیپارٹمنٹ) شری آنند کنکال کی سربراہی میں اس کارروائی میں کماٹی پورہ گلی نمبر 1 سے 15، شکلاجی اسٹریٹ، شنکر پوپلا مارگ، سدھارتھ نگر، بپتی مارگ کے تقریباً 70 غیر مجاز ہاکر اور پرانے اسکریپ بیچنے والے شامل ہیں تجاوزات ہٹانے والی 05 گاڑیوں، 01 جے سی بی اور دیگر آلات کی مدد سے یہ واگزار کروایا گیا۔ اس آپریشن کے دوران میونسپل کارپوریشن کے 15 افسران اور ملازمین سمیت مناسب پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا دیویندر فڑنویس کو مکتوب ارسال

ممبئی : عید الاضحی سے قبل سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے ملاقات کر کے عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کو ایک رسمی خط پیش کیا، جس میں ان سے ریاستی سطح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اہم اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ایم ایل اے اعظمی نے انہیں بتایا کہ عید الاضحی 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔ جیسے جیسے عید الاضحی قریب آرہی ہے, بروقت اور مضبوط انتظامی انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ انتظامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور مذہبی تنظیموں کو مدعو کر کے عید الاضحی سے متعلق مسائل کا ازالہ کرے اور اس میں مسلمانوں کو عید الاضحی کے دوران درپیش مسائل سننے کے بعد انتظامیہ کو اس ضمن میں ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی صدارت میں جلد منعقد کیا جائے تاکہ عید الاضحی میں مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں مغربی مضافاتی علاقے میں صفائی کے کام کا سروے… سڑکوں کی صفائی کا کام مسلسل ضروری، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کی ہدایت

ممبئی کے عام شہریوں کو صفائی ستھرائی کا کام کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کے بعد سڑکوں اور گلیوں کو صاف ستھرا پائیں صفائی کے حوالے سے بیداری کو فروغ دینا اور انتظامیہ کا موثر امیج بنانے کے لیے روزمرہ کے کاموں میں تسلسل ہونا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے کہا کہ ممبئی میں عوامی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کا کام قواعد کے مطابق اور وقت پر شروع کیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے آج صبح ذاتی طور پر علاقے کا دورہ کیا اس معائنہ کے دورے میں پی ایسٹ سیکشن میں ملاڈ (مشرق) میں کرار نالہ، سپترشی نالہ، شیواجی چوک نالہ، پی ساؤتھ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں پیرامل نالہ، اوشیوارا ندی، پی ویسٹ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں رام چندر نالہ، پی ویسٹ سیکشن میں پونلا ہانس، ویسٹ نالہ، پونلا ہانس سیکشن کی صفائی کا کام شامل ہے اگرچہ مانسون شروع ہونے میں ابھی وقت باقی ہے, لیکن میونسپل کارپوریشن مانسون کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت 31 مئی 2026 تک مکمل کیا جائے۔ نیز نالیوں میں تیرتا ہوا کچرا اور کیچڑ فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس کام میں مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے انہیں وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ڈاکٹر شرما نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی۔
‘پی ایسٹ’ اور ‘پی ویسٹ’ ڈویژنل کمیٹی کے چیئرمین حیدر علی اسلم شیخ، مقامی کارپوریٹر تیجندر سنگھ ٹوانہ، مقامی کارپوریٹرسدھارتھ شرما، ڈپٹی کمشنر (زون 4) ڈاکٹر بھاگیہ سری کاپسے، اسسٹنٹ کمشنر (پی ایسٹ) روپالی سرملکر، اسسٹنٹ کمشنر (پی نارتھ) کندن والوی، اسسٹنٹ کمشنر (پی ساؤتھ) انیرودھا کلکرنی، اسسٹنٹ کمشنر (کے ویسٹ) شری اس موقع پر چکرپانی آلے سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
