(جنرل (عام
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا انتقال, ملک بھر 40 روزہ سوگ کا اعلان
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حکمراں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کاجمعہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ طویل مدت سے زیر علاج تھے۔ شیخ خلیفہ کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے ملک بھر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 40 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور پرچم سرنگوں کیے جائیں گے جب کہ وزارتوں، سرکاری دفاتر اور نجی شعبے کے دفتروں میں 3 دن تک کام کاج معطل رہے گا۔دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق جمعہ کے روز سے ہو گا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے رپورٹ صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی اور متحدہ عرب امارات، عرب اور اسلامی قوم اور دنیا کے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبی کے حکمراں کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔وہ اپنے والد مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے جانشین منتخب ہوئے تھے جنہوں نے 1971 میں یونین کے بعد متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کا انتقال 2 نومبر 2004 میں ہوا۔1948 میں پیدا ہونے والے شیخ خلیفہ، متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور امارات ابوظبی کے 16ویں حکمران تھے۔ وہ شیخ زاید کے بڑے بیٹے تھے۔متحدہ عرب امارات کا صدر بننے کے بعد شیخ خلیفہ نے وفاقی حکومت اور ابوظبی دونوں کی بڑی تنظیم نو کی۔ان کے دور حکومت میں متحدہ عرب امارات نے تیزی سے ترقی کی اور یو اے ای کو اپنا گھر کہنے والے لوگوں کے لیے باوقار زندگی کو یقینی بنایا۔
صدر منتخب ہونے کے بعد شیخ خلیفہ نے لیے متوازن اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اپنا پہلا اسٹریٹجک منصوبہ شروع کیا، جس میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کی خوشحالی کو مقدم رکھا گیا۔
انہوں نے امارات کی فلاح و بہبود کے لیے پورے متحدہ عرب امارات میں وسیع دورے کیے، اس دوران انہوں نے ہاؤسنگ، تعلیم اور سماجی خدمات سے متعلق متعدد منصوبوں کی تعمیر کے لیے ہدایات دیں۔
شیخ خلیفہ عوامی معاملات میں اپنی گہری دلچسپی رکھنے کے لیے جانے جاتے تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
