Connect with us
Wednesday,12-August-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

صدر جمہوریہ نے اپنی اہلیہ سویتا كووند کے ساتھ بھگوان وینکٹیشور کی پوجا کی

Published

on

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے اپنی اہلیہ سویتا كووند کے ساتھ یہاں اتوار کو بھگوان وینکٹیشور کی پوجاکی۔ مسٹر كووند کے ساتھ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اوران کی اہلیہ وملا نرسمہن نے بھی مندر کے کمرہ میں پوجا کی۔ ویدک پنڈتوں کی جانب سے ’وید اشر یہ واچنم‘ کو پیش کرنے کے بعد رنگنیا كلا مڈپم میں ترومالا تروپتی دیو وستھانم (ٹی ڈی ڈی ) کے حکام نے صدر جمہوریہ اورگورنر کو بھگوان کی تصاویر کے ساتھ ’تیرتھ پرسادم‘ سے نوازا۔ اس سے پہلے مندر کی روایت کے مطابق مسٹر كووند اور مسٹر نرسمہن نے یہاں واقع پشكري سے متصل بھگوان وراه سوامي کے بھی درشن کئے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا گھاٹکوپر پہاڑی کھسکنے کے سبب ۵ کی موت، مہلوکین کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50,000 روپے کی مالی امداد کا اعلان

Published

on

Kurla-Ghatkoper

ممبئی : کرلا گھاٹکوپر مغربی علاقہ اشوک نگر میں پہاڑی کھسکنے کے سبب علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی اور کہرام مچ گیا۔ فائر بریگیڈ اور پولس نے راحتی کام شروع کردیا ہے۔ ملبہ میں دب کر پانچ مکینو ں کی موت ہوگئی ہے, جبکہ چار زخمیو ں کو اسپتال داخل کیا گیا ہے پولس نے پورے علاقہ میں پہرہ لگا کر مذکورہ بالا علاقہ میں عام لوگوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی سی پی گنیش شندے نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کرلا (مغربی) کے اشوک نگر، پہاڑی نمبر 3 میں آج صبح (12 اگست 2026) کو لینڈ سلائیڈنگ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں پہاڑی سے مٹی اور ملبہ دو سے تین مکانات پر گر گیا جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی کی میئرریتو تاوڑے نے فوری طور پر جائے حادثہ کا دورہ کرکے ذاتی طور پر بچاؤ کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ کنبہ سے تعزیت اور تسلی کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجود تمام ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ امدادی کام تیزی سے اور مناسب تال میل کے ساتھ انجام دے۔ اس موقع پر وارڈ کمیٹی کے چیئرپرسن وجیندر شندے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش دھکنے، ‘ایل’ وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر (انچارج) شری انل جادھو اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ میئر ریتو تاوڑے نے اس واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والے ہر فرد کے لواحقین کو فوری طور پر 4 لاکھ روپے کی مالی امداد اور ہر زخمی کو ان کے علاج کے لیے 50,000 روپے کی طبی امداد دینے کا اعلان کیا۔

واقعہ کی جگہ اور اس تک رسائی کا راستہ انتہائی تنگ ہے جس کی وجہ سے ایک وقت میں صرف ایک شخص ہی گزر سکتا ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، ممبئی پولیس، 108 ایمبولینس سروسز اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران، عملہ اور کارکن ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے سخت کوششیں کر رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک دو لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دو زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انتظامیہ امدادی کارروائیوں اور مجموعی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں سائبر فراڈ، ایک کروڑ سے زائد کی ٹھگی، ۷ ملزمین گرفتار

Published

on

ARRESTED..8

ممبئی : سائبر پولس اسٹیشن نے ایک ایسے سائبر جرائم کا معمہ حل کرنے کا دعوی کیا ہے, جس میں شکایت کنندہ کو وہاٹس اپ پر۲ اپریل سے ۱۸ اپریل ۲۰۲۶ تک ڈیجیٹل اریسٹ کر کے منی لانڈنگ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی اور فرضی الیکٹرانک ڈستاویزات ارسال کر کے آن لائن ایک کروڑ ۶۷ لاکھ ۴۰ ہزار کی دھوکہ دہی کی تھی, اس معاملہ میں ٹیکنیکل تفتیش کے دوران پولس نے۷ ملزمین کو گرفتار کیا ہے, جس کی شناخت سنجے ہیرا لال ۵۷ سالہ جو او ٹی پی تیار کیا کرتا تھا، ۳۲ سالہ خاتون ملزمہ دھوکہ کی رقم ٹھکانہ لگایا کرتی تھی، رشی رام چندر مینا ۳۸ بینک اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقومات کی منتقلی کیا کرتا تھا، نوشاد علی ۳۱ سالہ شکایت کنندہ اور متاثرہ کو ڈیجیٹل اریسٹ کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے اس گروہ میں کام کیا کرتا تھا, محمد خالد حفیظ الدین سیف ۲۷ ڈیجیٹل ماہر، جوگیش مہتا ۴۳ سالہ اور زبیر حسین کو اپنے اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی کی رقم جمع کرنے میں تعاون کیا کرتے تھے ملزمین کے قبضے سے ۲۷ موبائل، ۲ لیپ ٹاپ، ۵ ڈیجیٹل سائن ڈیوائس ۶۱۳ متعدد کمپنیوں کے سم کارڈ ۱۰ چیک بک ۲ پاس بک ۲ اے ٹی ایم کارڈ ضبط کیے ہیں ڈی سی پی بجرنگ بنسوڑے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور ایسے میں نامعلوم سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رابطہ نہ رکھیں, اگر کوئی ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو پر یقین نہ کرے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب… کرائم برانچ کی کاروائی، اب تک ۴ ملزمین گرفتار، مشین اور اسباب ضبط

Published

on

arrested...-1

ممبئی : نامور دودھ کمپنی میں گندہ پانی کر ملاؤٹی دودھ تیار کرنے والے گروہ کو ممبئی کرائم برانچ نے بے نقاب کیا تھا اور دہیسر میں نامور کمپنی کے دودھ میں ملاؤٹ کرنے والے ملزمین کو گرفتار کیا تھا امول اور تازہ دودھ کی تھیلیوں میں ملاؤٹی دودھ بھر کر اسے فروخت کیا جاتا تھا۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو ۹ جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت میں یہ انکشاف ہوا کہ وسئی میں امول اور نامور کمپنیوں کی تھیلیاں طبع کی جاتی ہے اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ کو تلنگانہ سے گرفتار کیا گیا دودھ کی تھیلیاں تیار کرنے والی مشین کو ۱۰ لاکھ روپے کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ یہ ممبئی شہر و مضافات میں ۲۰۲۱ سے دودھ میں ملاوٹ کر رہے تھے اور ملاؤٹی دودھ کی فروخت کی جارہی تھی. اس معاملہ میں کل ۴ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملاؤٹی دودھ کی تھیلیاں اور دیگر اسباب ضبط کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ ۱۲ نے انجام دی تھی. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے اور ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان