(جنرل (عام
دہلی کے لوگوں کو شدید سردی سے ابھی راحت نہیں
گزشتہ پندرہ روز سے شدید سردی سے ٹھٹھر رہے دہلی کے لوگوں کو اب آئندہ دو تین دن میں راحت ملنے کی امید نہیں ہے اور اگر اسی طرح کی سردی کی لہر جاری رہی تو نیا سال بھی شدید سردی میں گذارنا ہوگا۔دارالحکومت میں جمعہ کی صبح موسم کا سب سے سرد دن رہا اور کم سے کم درجہ حرارت گر کر 4.2 ڈگری سیلسیس رہ گیا جو معمول سے تین ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت کے لوگوں کو شدید سردی سے آئند دو تین دن تک راحت ملنے کی توقع نہیں ہے ۔ درجہ حرارت گرنے سے سردی بڑھنے کا خدشہ ہے اور کم سے کم درجہ حرارت گر کر چار ڈگری تک جا سکتا ہے ۔ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی 86 فیصد درج کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ دن بھر سردی رہے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا اندازہ ہے۔دہلی میں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے سات ڈگری کم رہا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں رواں برس اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اب تک 19.85 ڈگری سیلسیس رہا ہے اور سال کے آخری دن یہ 19.15 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے ۔محکمہ کا خیال ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.15 تک گرتا ہے تو یہ 1901 کے بعد دوسرا موقع ہو گا جب دسمبر سب سے ٹھنڈا ہو گا ۔ بائیس سال قبل دسمبر 1997 میں اوسط سے زیادہ درجہ حرارت 17.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس طرح 1997 کے بعد سے دسمبر ماہ میں سب سے زیادہ ٹھنڈے دن رہے ہیں ۔ سنہ 1997 میں 17 دنوں تک مسلسل لوگوں سخت سردی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یکم اور دو جنوری کو اولے گرنے کے اندازے کے سبب نئے سال کے جشن میں خلل بھی پڑ سکتا ہے ۔ محکمہ کا خیال ہے کہ تین جنوری تک پہاڑی علاقوں میں زوردار برفباری ہوگی ۔ جمعرات کو راجستھان کے سیکر میں درجہ حرارت صفر ڈگری درج کیا ۔ شملہ میں زیادہ سے زیادہ 12 اور کم سے کم ایک ڈگری سلسیس رہا ۔ سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نو اور کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری کم درج کیا گیا تھا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : آرمس ایکٹ سمیت دھوکہ دہی اور فرضی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں عرفان ایڈن والا کی گرفتاری

ممبئی : ممبئی فرضی لائسنس اور کلئیرنس سرٹیفکیٹ تیار کر کے پولس اور انتظامیہ کو دھوکہ دینے والے ایک ایسے نوجوان کو پولس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے, جس نے ناگا لینڈ کے لائسنس پر جعلی پولس کلئیر نس تصدیق نامہ حاصل کیا تھا۔ کھار پولیس اسٹیشن، ممبئی میں، فیض عرفان ایڈن والا نامی ایک شخص، جس کی عمر 36 سال ہے، ناگالینڈ سے حاصل کردہ اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرتے ہوئے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کا استعمال کرتے ہوئے ناگالینڈ سے غیر قانونی طور پر اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرائی اور مذکورہ اسلحہ لائسنس پر غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھا۔ اس نے اپنے قبضے میں مذکورہ آتشیں اسلحے کے بارے میں بھی معلومات ممبئی پولیس کمشنریٹ میں جمع نہیں کرائی ہیں۔ لہٰذا، اس کے خلاف کھار پولس اسٹیشن میں دفعہ 465، 467، 471، 474 آئی پی سی کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ 1959 کی دفعہ 3, 25(1) (اے), 30 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
فیض عرفان نامی ملزم کو مذکورہ جرم میں مورخہ آج گرفتار کیا گیا تھا, کیونکہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ اس جرم میں براہ راست ملوث تھا۔ مذکورہ گرفتار ملزم کو ۳۰ مئی کو 9ویں عدالت، باندرہ (ایسٹ)، ممبئی میں پیش کیا گیا اور معزز عدالت نے مذکورہ ملزم کو ۲ جون تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ مذکورہ جرم کی مزید تفتیش جاری ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
