Connect with us
Saturday,31-May-2025
تازہ خبریں

جرم

مہاراشٹرا، کرناٹک اور کیرالہ میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال کیسز

Published

on

coronavirus-maha

ملک میں ریاست مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ فعال کیسزہیں۔
کووڈ19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں 221637 فعال کیسز ہیں جبکہ کرناٹک میں 120289 اور کیرالہ میں 96401 ایکٹیو کیسز ہیں۔ اس کے بعد آندھرا پردیش میں 46295 ، تمل ناڈو میں 44095 اور اتر پردیش میں 40019 ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 66،732 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 71،20،538 ہوگئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 8،61،853 فعال کیسزہیں اور اب تک 61،49،535 افراد اس جان لیواوبا کو شکست دے چکے ہیں۔
وزارت صحت ک کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست …………… ایکٹیو کیسز ……… شفایاب …………. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار —- 186 ———– 3764 ——— 55
آندھرا پردیش ———– 46295 ——– 703208 —— 6224
اروناچل پردیش —– 2891 ———- 9232 ——— 24
آسام —————- 28385 ———- 164582 ——– 816
بہار —————- 11044 ———- 184541 ——- 946
چنڈی گڑھ ————– 1184 ———— 11787 ——— 191
چھتیس گڑھ ———— 27348 ———- 113771 ——– 1253
دادر نگرحویلی دمن دیو ————- 102 ———– 3059 ———- 2
دہلی —————— 21701 ———- 281869 —— 5769
گوا —————— 4656 ———– 33203 ——– 507
گجرات ————— 15695 ———- 132173 ——- 3566
ہریانہ ————- 10573 ——— 130003 ——— 1579
ہماچل پردیش ——– 2687 ———- 14471 ——— 250
جموں وکشمیر ——— 10466 ——– 71845 ——— 1322
جھارکھنڈ ————— 8167 ———- 83571 ———- 787
کرناٹک ————– 120289 ——— 580054 ——– 9966
کیرالہ —————- 96401 ———– 191798 ——— 1003
لداخ ————— 980 ————- 4037 ———– 64
مدھیہ پردیش ———– 15177 ———— 129019 ——- 2624
مہاراشٹر ————– 221637 ———– 1266240 ——– 40349
منی پور ————– 2731 ————– 10504 ———– 91
میگھالیہ ————- 2478 ————– 5142 ———- –63
میزورم ———— 174 —————– 2010 ———— 0
ناگالینڈ ———— 1259 ————– 5743 ———— 17
اوڈیشہ ————- 23602 ———— 227615 ——– 1022
پڈوچیری ———– 4695 —————- 26291 ——- 563
پنجاب ————– 9275 —————- 110865 —— 3833
راجستھان ———– 21412 —————– 135990 ——- 1650
سکم ———— 384 —————– 2920 ———– 55
تمل ناڈو ———- 44095 ————– 602038 ——- 10252
تلنگانہ ————- 24514 ————– 187342 ——– 1228
تری پورہ ————— 3742 —————- 24403 ——- 316
اتراکھنڈ ———- 7373 ————— 46931 ——– 747
اتر پردیش ——– 40019 —————- 390566 ——– 6394
مغربی بنگال ——– 30236 ————— 258948 ——— 5622
مجموعی ————— 861853 ———– 6149535 ——— 109150

جرم

پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

Published

on

pandubi

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔

Continue Reading

جرم

مالوانی میں جعلی ہندوستانی کرنسی چھاپنے والے دو ملزم گرفتار

Published

on

ممبئی : ملاوانی، ممبئی ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، زون 11 کی ملاوانی پولیس نے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ چھاپنے اور گردش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر پولیس انسپکٹر ڈاکٹر دیپک ہنگے کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ 29 مئی 2025 کی رات تقریباً 10:30 بجے، پولیس نے گیٹ نمبر 8، مالوانی میں سائی بابا مندر کے قریب کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی کرائم ڈیٹیکشن یونٹ اور مالوانی پولیس اسٹیشن کے بیٹ مارشل کی ٹیم نے کی۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے 500 روپے کے 1000 جعلی نوٹ برآمد کیے، جن کی مالیت 5,00,000 روپے ہے۔ اس کے ساتھ جعلی نوٹ چھاپنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات جیسے لیپ ٹاپ، پرنٹر، کٹر، سیاہی اور سادہ نوٹ پیپر بھی ضبط کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اس مواد کی مدد سے تقریباً 23,30,000 روپے کی جعلی کرنسی تیار کی جا سکتی تھی۔

گرفتار ملزمان یہ ہیں :

  1. سمپت سماریہ انجن پلی (عمر 46 سال)، مقامی – ضلع گڈچرولی، مہاراشٹر۔
  2. حسیم الدین غفور شیخ (عمر 30 سال)، رہائشی – تحصیل گھنساونگی، ضلع جالنا، مہاراشٹر۔

دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 489اے، 489سی، 489ڈی، 34 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور سینئر پولیس افسران کی رہنمائی اہم تھی۔ مالوانی پولیس اب اس جعلی کرنسی ریکیٹ کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے اور کسی منظم جرائم کے نیٹ ورک سے اس کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com