(جنرل (عام
مالیگاؤں شہری انتظامیہ کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے مکمل طور تیار

(خیال اثر)
نصف سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا.چینی شہر دوہاں سے پھیلی ہوئی کورونا نامی خطرناک وبائی بیماری نے انتہائی تیزی کے ساتھ ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا. چند مہینوں تک تو طبی ماہریں سمجھ ہی نہیں پائے کہ یہ وباء ہے کیا اور اس کا علاج کیا ہے. مہینوں گزرنے کے بعد کورونا کی علامات واضح ہونا شروع ہوئی تب طبی ماہرین کورونا نامی بیماری کے موثر علاج کے لئے ویکسن تیار کرنے کی کوششوں میں لگ گئے لیکن دیکھا یہ گیا کہ کورونا کے ویکسن تیار ہونے سے پہلے ہی ہزارہا افراد دم توڑ گئے. بے شمار افراد ایسے بھی تھے جو انتہائی نگہداشت یعنی مخصوص زندگی گزارتے ہوئے نہ تو عام افراد سے میل جول رکھتے تھے نہ ہی عوامی مقامات پر دکھائی دیتے تھے. بہرحال جو بھی ہے اس کورونائی وباء نے ساری دنیا پر ایک خوف کا عالم طاری کردیا تھا.کورونا کی دوسری لہر کے نام پر ایک بار پھر عوام میں و خوف و ہراس کا ماحول ہے. موصولہ تازہ اطلاعات کے مطابق ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے میڈیا کو بتایا کہ مالیگاؤں شہری انتظامیہ کورونا کی دوسری لہر کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر مانڈھرے میونسپل کارپوریشن ہال میں کورونا کی دوسری لہر کے ممکنہ احتیاطی تدابیر کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار خیال کررہے تھے.اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر دھننجئے نکم ، سب ڈویژنل آفیسروجیانند شرما ، میونسپل کمشنر دیپک کاسار ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس چندرکانت کھنڈوی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ششیکانت شنڈے ، ڈپٹی کمشنر روہیداس ڈورکولکر ، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر۔ سپنا ٹھاکرے ، ایڈیشنل سرجن ڈاکٹر ہتیش مہالے ، میڈیکل آفیسر جئےشری پوار ، پنکج شمپی ، ڈاکٹر۔ امول دوسین ، محکمہ صحت سمیت مختلف محکموں کے عہدیدارن موجود تھے. ضلع کلکٹر سورج ماندھڑے نے انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی ممکنہ لہر سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی کارروائی کا جائزہ لیا۔ عام طور پر پچھلی لہر کے تجربے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور اس سے نمٹنے کے دوران اس میں اور کیا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مالیگاؤں میں 1235 ایک ہی دن میں سب سے زیادہ تعداد تھی۔ اس کے مقابلے میں ، یہاں تک کہ اگر اب دو بار مریضوں کو داخل کرایا جاتا ہے ، تو ہم ان کا بروقت علاج کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ایک سے ڈیڑھ فیصد لوگوں کو وینٹیلیٹر کی ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ دوگنا زیادہ لیتے ہیں تو ، تین فیصد اور پشٹ کی تعداد تقریبا 2500 ہے۔ انہوں نے کہا ، “ہمارے پاس ان کے لئے کافی وینٹیلیٹر اور بستر ہیں۔
سیاست
مہاراشٹر مراٹھی ہندی تنازع قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سخت کارروائی ہوگی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہندی مراٹھی لسانیات تنازع پر یہ واضح کیا ہے کہ لسانی تعصب اور تشدد ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرتا ہے یا قانون ہاتھ میں لیتا ہے, تو اس پر سخت کارروائی ہوگی, کیونکہ نظم و نسق برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا روڈ ہندی مراٹھی تشدد کے معاملہ میں پولس نے کیس درج کر کے کارروائی کی ہے۔ مراٹھی اور ہندی زبان کے معاملہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کی سفارش پر طلبا کے لئے جو بہتر ہوگا وہ سرکار نافذ العمل کرے گی کسی کے دباؤ میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کی سفارش خود مہاوکاس اگھاڑی کے دور اقتدار میں کی گئی تھی, لیکن اب یہی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں, انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ۵۱ فیصد مراٹھی ووٹ اس الیکشن میں حاصل ہوئے ہیں۔ زبان کے نام پر تشدد اور بھید بھاؤ ناقابل برداشت ہے, مراٹھی ہمارے لئے باعث افتخار ہے لیکن ہم ہندی کی مخالفت نہیں کرتے, اگر دیگر ریاست میں مراٹھی بیوپاری کو کہا گیا کہ وہاں کی زبان بولو تو کیا ہوگا۔ آسام میں کہا گیا کہ آسامی بولو تو کیا ہوگا۔ انہوں نے قانون شکنی کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ترکی کے لمین میگزین میں گستاخانہ خاکے کی اشاعت کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

ممبئی : ترکی کے معروف “لمین میگزین” میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ ممبئی کے سیفی جوبلی اسٹریٹ واقع ہانڈی والی مسجد میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کی قیادت رضا اکیڈمی کے سربراہ اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری اور مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور گستاخانہ خاکے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا : “نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی پوری امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ترک حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخ میگزین کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کو سخت سزا دے۔”
مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس عالمی قانون سازی کریں تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر”لبیک یا رسول اللہ ﷺ جیسے نعرے بھی لگائے، لیکن پورا احتجاج پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
سیاست
مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر تشدد ناقابل برداشت، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے مراٹھی بنام ہندی تنازع اور تشدد کے خلاف ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اتربھارتی یہاں ممبئی میں کام کاج کی غرض سے آتے ہیں, ان کے بغیر ممبئی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ لیکن لسانیات کے نام پر ان پر تشدد عام ہو گیا۔ ایم این ایس کے ہندی زبان اور اتربھارتیوں کے تشدد پر اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراٹھی زبان کے نام پر شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں روزی کمانے کے لیے آنے والے غریبوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ غنڈہ گردی صرف غریبوں پر ہو رہی ہے، کسی بڑے کارپوریٹ پر تشدد کیوں نہیں برپا کیا جارہا ہے, غریبوں پر ہی یہ تشدد کیوں؟ یہ سوال اعظمی نے کیا ہے کہ میں اپنے قومی صدر محترم سے اکھلیش یادو جی سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز حق بلند کر کے اتربھارتیوں کو انصاف دلائے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مبینہ پالیسی پر حکومت سے سوال کریں۔
میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعظمی نے مراٹھی کے نام پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا