Connect with us
Sunday,31-May-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

نئی نسل کے اساتذہ تیار کرنے کے لئے کیجریوال حکومت دہلی ٹیچرس یونیورسٹی بنائے گی

Published

on

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں بہترین اعلی معیار کے اساتذہ تیار کرنے کے لئے انکی حکومت دہلی ٹیچرس یونیورسٹی قائم کرے گی۔

مسٹر کیجریوال نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ کی میٹنگ میں دہلی ٹیچرس یونیورسٹی قائم کرنے کی تجویز رکھی گئی جسے اتفاق رائے سے منظوری دے دی گئی۔ اس یونیورسٹی کا مقصد دہلی میں بہترین اعلی معیار کے اساتذہ تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ایک قانون لایا جا رہا ہے، اور اس قانون کو آج دہلی کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ آئندہ اسمبلی اجلاس میں دہلی ٹیچرس یونیورسٹی بل پیش کیا جائے گا۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ اس یونیورسٹی کے ذریعہ بہترین اعلی معیار کے اساتذہ تیار کئے جائیں۔ اس میں انٹیگریٹڈ کورس دیئے جائیں گے۔ بارہویں کے بعد چار سالہ انٹیگریٹڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام ہوگا۔ اس میں بی اے، بی ایڈ، بی ایس سی اور بی کام بی ایڈ پروگرام شامل ہوں گے۔ ایک طرح سے اس یونیورسٹی میں نیو جنریشن ٹیچرس تیار کئے جائیں گے۔ جب بچے اس یونیورسٹی میں پڑھ رہے ہوں گے، ان کو دہلی حکومت کے اسکولوں کے ساتھ اٹیچ کیا جائے گا۔ اس طرح ان کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ملازمت بھی ملتی رہے گی۔ چار سال کی ٹریننگ مدت میں وہ سرکاری اسکول کے ساتھ بھی اٹیچ رہیں گے۔ اس دوران وہ تھوریٹیکل ٹریننگ بھی لے سکیں گے، اور ان کو پریکٹیکل ٹریننگ بھی بہت اچھے طریقہ سے ملتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں 2022-23 کے تعلیمی سال میں داخلہ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ٹیچر تیار کرنے کے لئے یہ ایک طرح سے سنٹر فار ایکسیلنس ہوں گے۔ اس میں ہم اساتذہ کو ٹریننگ کے لئے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کا تعاون لیں گے۔ پوری دنیا کے سب سے اچھے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ہم شراکت داری کریں گے۔ اس میں بیسٹ ٹیچر تکنیکس پر ریسرچ ہوگی۔ میں امید کرتا ہوں کہ دہلی میں اچھے ٹیچر تیار کرنے کی سمت میں یہ بہت ہی انقلابی قدم ثابت ہوگا۔

دہلی حکومت نے تجویز پیش کی ہے کہ دہلی ٹیچرس یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پروفیسر عالمی سطح معروف اسکالرز مقرر کئے جائیں گے۔

دہلی ٹیچرس یونیورسٹی کو بکروالا گاؤں کے نزدیک قائم کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ یہ یونیورسٹی اسکول سطح پر تعلیمی مطالعہ، قیادت اور پالیسی کے شعبوں میں سابقہ خدمت اور سروس کے دونوں مراحل میں اساتزہ تیار کرنے کے مرکز کے طور پر تیار کی جائے گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر بے دخلی کارروائی

Published

on

JCB

پوائی کے فوکٹ نگر اور ملند نگر علاقوں میں واقع واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اراضی پر تقریباً 250 غیر مجاز تعمیرات پر ‘ایس’ انتظامی ڈویژن (وارڈ) اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مشترکہ بے دخلی کی کارروائی کی گئی۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر (زون 6) شنوس کمار ڈھونڈے کی رہنمائی میں کی گئی۔ اور اسسٹنٹ کمشنر سمٹی کی قیادت میں۔ ثمرین صیاد بھی شریک تھی۔ مذکورہ علاقے میں سرکاری اراضی پر بڑی تعداد میں غیر مجاز تعمیرات کے مشاہدے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس مہم کو منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے, جس کا مقصد متعلقہ اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہے۔ اس آپریشن کے لیے تقریباً 150 پولیس اہلکار، 50 کے قریب انجینئرنگ افسران اور محکمہ ‘ایس’ اور محکمہ واٹر انجینئرز کے ملازمین اور 200 مزدوروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ آپریشن 7 جے سی بی، 10 ڈمپر اور دیگر چھوٹی کارگو گاڑیوں کی مدد سے بھی کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر مجاز تعمیرات کو ہٹا کر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا رہا ہے۔ تجاوزات ہٹانے کا عمل مکمل ہوتے ہی متعلقہ جگہ کے گرد باڑ لگانے کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا اور دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور میونسپل کی ملکیتی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ریلوے پولس نے مسافر کی بچائی جان… چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد پولس اور سیکورٹی عملہ نے مسافر کو بحفاظت بچایا، سوشل میڈیا پر ستائش

Published

on

ممبئی : اندھیری پلیٹ فارم نمبر ۸/۹ کے درمیان ایک مسافر کو ریلوے پولس اور ایم ایس ایس اسٹاف نے چلتی ٹرین سے گرنے کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ ریلوے پولس کے اس کارنامہ کی ستائش بھی کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پر مسافر کا ریلوے میں چڑھنے کے دوران گرنے کا ویڈیوز وائرل ہوا تھا اور اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ مسافر نے اندھیری پر چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی اور پھسل کر گر گیا, جس کے بعد ریلوے افسر بھنگارے، ایم ایس ایس عملہ کے مورے اور گٹے نے مسافر کو بحفاظت ریلوے پلیٹ فارمز کے گیپ فاصلہ سے باہر نکال لیا اور اس کی جان بچائی ریلوے انتظامیہ نے شہریوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عجلت میں سفر کے دوران چلتی ٹرین یا بھیڑ بھاڑ والی ٹرین میں لٹکنے یا پھر چلتی ٹرین میں چڑھنے سے گریز کرے, کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ ریلوے کمشنر کلاسانگر نے بھی مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے چلتی ٹرین میں سفر کرنے سے گریز کرے۔ ریلوے کے اس عمل کی ستائش کی جارہی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوونڈی شیواجی نگر کے عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، میٹنگ میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ، ضروری اقدامات کی درخواست

Published

on

ممبئی : گوونڈی شیواجی نگر کے ترقیاتی زیر التوا پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ آج سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ضلعی منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا آن لائن میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ابوعاصم اعطمی نے وزیر نگراں آشیش شیلار کے روبرو عوامی مسائل پیش کرتے ہوئے ان کے ازالہ کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ یہ میٹنگ ممبئی کے مضافاتی کلکٹر نے بلایا تھا، جس کی صدارت سرپرست اور نگراں وزیر آشیش شیلار نے کی میٹنگ میں اعظمی نے اپنے حلقہ مانخورد۔شیواجی نگر (گوونڈی) سے متعلق تمام زیر التوا ترقیاتی پروجیکٹوں اور عوامی مسائل کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور ان پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ علاقے میں کئی اہم مسائل کو بھی میٹنگ میں پیش کیا جن میں سرکاری اراضی پر باغات اور سوشل ویلفیئر ہالز کی تعمیر، منشیات کے بڑھتے ہوئے عادی جرائم پیشہ اور جرائم کے پیش نظر آبادی کے مطابق نئے تھانوں کا قیام، صحت کی سہولیات میں بہتری، آلودگی، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک، سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے ناجائز تجاوزات، پی اے پی ہاؤسنگ، سڑکوں کی مرمت، دکانوں کی مرمت، دکانوں کی تعمیر، نئے سرے سے دکانوں کی تعمیر شامل ہیں۔ قبرستان، دیونار ڈمپنگ گراؤنڈ کی جگہ پارک کی تعمیر، للو بھائی اور نٹور پاریکھ کمپاؤنڈ میں ترقیاتی کام اور سیوریج اور نکاسی آب سے متعلق مسائل بھی میٹنگ میں پیش گئے۔ اعظمی نے کمیٹی سے درخواست کی کہ ان تمام مسائل پر فوری اور موثر کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان