(جنرل (عام
مالیگاؤں میں واٹر گریس کے خلاف جنتا دل نے پھر کھولا محاذ

(وفا ناہید)
واٹر گریس کمپنی کے خلاف متحدہ محاذ و مجلس کے کارپوریٹروں نے مہاسبھا میں زبردست احتجاج کیا مگر اقتدار کے نشے میں اس سوال پر نہ ہی بحث کروائی گئی اور نہ ہی واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ رد کیا گیا۔ جنتادل سیکولر کے صدر ساتھی بلند اقبال مسلسل پانچ سالوں سے یہ کہتے تھے واٹر گریس کانگریس کی دوکان ہے اور شہر مالیگاٶں کی عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھا بھی کہ کیسے اس اہم مسٸلے پر برسراقتدار کانگریس اورشیوسینا نے ملی بھگت کرکے مہاسبھا میٹنگ ملتوی کردی اس اہم اور سلگتے مسٸلے پر سابق میٸر کا رویہ قابل دید تھا۔
اس اہم عوامی اور بنیادی صاف صفائی کے مسٸلے پر 19 فروری بروز بدھ کو یوا جنتادل سیکولر نے ایک ہنگامی میٹنگ پارٹی آفِس پر بلائی اور میٹنگ میں یہ طئے پایا گیا کہ شہر کی تمام چھوٹی بڑی پارٹیوں کو (واٹر گریس چلانے والی پارٹی چھوڑ کر) یوا جنتادل سیکولر کی جانب سے واٹر گریس کے ٹھیکہ کو رد کرنے کیلئے دعوت نامہ دیا جائے گا۔
یوا جنتادل سیکولر واٹر گریس کمپنی کے خلاف عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے بروز جمعہ 21 فروری سے بروز پیر 24 فروری تک روزانہ شام میں 7 بجے سے رات 10 بجے تک شہر کے اہم چوک چوراہوں پر کارنر میٹنگ یوا جنتادل صدر عارف حسین پاپا کی قیادت میں لی جائے گی جس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ کانگریس کے کون کون سے چیمپئن چور ٹھیکہ میں پارٹنرز ہیں اور بروز منگل صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک کارپوریشن کے گیٹ پر یک روزہ دھرنا دیا جائیگا۔ دھرنے کے اختتام پر کارپوریشن کمشنر کو ایک میمورنڈم بھی دیا جائیگا جس میں یہ مطالبہ کیا جائیگا کہ اگر اگلی مہا سبھا میں ٹھیکہ رد نہیں کیا گیا تو کمشنر اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے واٹر گریس کا ٹھیکہ رد کرتے ہوئے کانگریس کی دوکان بند کرے ورنہ شہر کا تمام کچرا کمشنر آفس میں ڈال دیا جائیگا۔
جرم
میٹھی ندی صاف صفائی بے ضابطگی ڈینو موریہ سمیت ۱۵مقامات پر ای ڈی کی کارروائی

ممبئی : ممبئی میٹھی ندی صاف صفائی میں بے ضابطگی اور بدعنوانی کے معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے ممبئی سمیت ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے۔ ممبئی اور کوچی میں ای ڈی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کیس سے متعلق کئی اہم دستاویزات بھی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ای ڈی نے فلم اداکار ڈینوموریہ کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ میں پہلی ایف آئی آر درج کی, جس کے بعد اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی متوازی انکوائری شروع کر دی ہے۔ ای ڈی نے یہ کارروائی پی ایم ایل اے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی ہے, ڈینو موریہ کا بھی اس بے ضابطگی میں ملوث ہونے پر ای او ڈبلیو نے اس سے اور اس کے بھائی سے بھی باز پرس کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینو موریہ اور کیتین شیوسینا لیڈر ادیتہ ٹھاکرے کے قریبی ہے اب ڈینو کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی اور بے ضابطگی کے معاملے میں ای او ڈبلیو کو کئی اہم دستاویزات اور ثبوت ملے ہیں۔ اس لئے اب اس معاملہ میں فنڈنگ کا استعمال اور غیر قانونی طریقے سے ٹینڈر حصولیابی کے معاملہ میں ای ڈی نے بھی اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے زد میں شیوسینا کے کئی لیڈران بھی ہے, کیونکہ میٹھی ندی بدعنوانی گھپلے کے دوران بی ایم سی پر شیوسینا کی ہی حکمرانی تھی, اس لیے تفتیش کا دائرہ کار شیوسینا لیڈران پر مرکوز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں میٹھی ندی بدعنوانی کے کیس میں ای او ڈبلیو نے بھی اپنی کارروائی میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی انٹری کے بعد مزید انکشافات ہونے کی امید ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس معاملہ اب تک ۱۳ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔ اس میں بی ایم سی افسران سمیت سیاسی لیڈران بھی ای ڈی کے رڈار پر ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی عید الاضحی پر کھلے میں قربانی سے گریز کرے، رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی کی اپیل

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں قربانی سے گریز کرے۔ ساتھ ہی بی ایم سی اور حکومتی گائڈ لائن پر عمل کرے, پاکی نصف ایمان ہے اس لئے پاکی کا خاص خیال رکھیں, اتنا ہی نہیں قربانی سے متعلق جو بھی گائڈ لائن اور رہنمایانہ اصول طے کئے گئے ہیں, اس کی تابعداری لازمی ہے تمام ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیدالاضحی پر برادان وطن کو کوئی پریشانی نہ ہو, یہی اسلام کی اصل تعلیمات ہے۔ عید آپسی محبت بھائی چارگی اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ منائیں, اعظمی نے کہا کہ عید پرقربانی کے فضلات بھی تھیلیوں میں رکھ ہی کوڑا دان میں ڈالیں۔
جرم
ممبئی سائبر سیل نے 1.29 کروڑ روپے محفوظ کیا

ممبئی : ممبئی پولیس کے سائبر سیل نے ڈیجیٹل اریسٹ دھوکہ دہی کے معاملہ میں 1.29 کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ کئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کو ہیلپ لائن 1930 پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھی جس میں سائبر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی ولے پارلے میں ایک 73 سالہ ڈاکٹر نے ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ بزرگ کو ویڈیو کال پر پولیس افسر اور جج بن کر کال کیا تھا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے نقدی نکالی گئی تھی اس معاملہ میں بینک اکاؤنٹ سے 2 جون سے 4 جون تک پانچ مرتبہ رقومات کی منتقلی کی گئی اور 2.89 کروڑ روپے منتقلی کئے گئے پولیس نے اس معاملہ میں شکایت درج کرنے کے بعد این سی آر پی پورٹل پر شکایت کی اور بینک کے نوڈل افسر نے سائبر جرم میں 1.29 کروڑ روپے بینک کھاتے میں ہی منجمد کر دئیے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ کی رہنمائی میں کی گئی۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا