سیاست
اسمبلی میں کسانوں کی خود کشی کا معاملہ اٹھا
راجستھان اسمبلی میں آج شری گنگا نگر اور ہنومان گڑھی اضلاع میں مقروض کسانوں کا پورا قرض معاف کرنےاور ان کی خود کشی کا معاملہ اٹھا۔
رکن اسمبلی بلویر لوتھرا نے وقفہ صفر میں تحریک التوا کے تحت یہ معاملہ اٹھا یا۔ انھوں نے یہ معاملہ اٹھا تے وقت کہا کہ شری گنگا نگر علاقے میں ایک کسان نے جو دس لاکھ روپئے کا مقروض تھا، خود کشی لی۔ اسی طرح ایک اور نوجوان نے گذشتہ 16 فروری کو خود کشی کر لی۔ہنومان گڑھ ضلع میں بھی ایک کسان کی موت بھی اسی طرح سے ہوئی ہےجس پر تقریبا بارہ سے تیرہ لاکھ روپئے کا قرض تھا۔
انھوں نے کہا کہ متعلقہ علاقہ کے سب ڈیوژن افسر اور تحصیلدار کو یہ حکم دیا جانا چاہئے کہ مقروض کسانوں کی زمین قرق نہ کی جائے۔انھوں نے یہ مطا لبہ کیا کہ کسانوں کا پورا قرض معاف کیا جا نا چاہئے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا دیویندر فڑنویس کو مکتوب ارسال

ممبئی : عید الاضحی سے قبل سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے ملاقات کر کے عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کو ایک رسمی خط پیش کیا، جس میں ان سے ریاستی سطح کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اہم اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ایم ایل اے اعظمی نے انہیں بتایا کہ عید الاضحی 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔ جیسے جیسے عید الاضحی قریب آرہی ہے, بروقت اور مضبوط انتظامی انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ انتظامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور مذہبی تنظیموں کو مدعو کر کے عید الاضحی سے متعلق مسائل کا ازالہ کرے اور اس میں مسلمانوں کو عید الاضحی کے دوران درپیش مسائل سننے کے بعد انتظامیہ کو اس ضمن میں ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی صدارت میں جلد منعقد کیا جائے تاکہ عید الاضحی میں مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں مغربی مضافاتی علاقے میں صفائی کے کام کا سروے… سڑکوں کی صفائی کا کام مسلسل ضروری، ایڈیشنل میونسپل کمشنر کی ہدایت

ممبئی کے عام شہریوں کو صفائی ستھرائی کا کام کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلنے کے بعد سڑکوں اور گلیوں کو صاف ستھرا پائیں صفائی کے حوالے سے بیداری کو فروغ دینا اور انتظامیہ کا موثر امیج بنانے کے لیے روزمرہ کے کاموں میں تسلسل ہونا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے کہا کہ ممبئی میں عوامی سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کا کام قواعد کے مطابق اور وقت پر شروع کیا جانا چاہیے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مغربی مضافات) ڈاکٹر وپن شرما نے آج صبح ذاتی طور پر علاقے کا دورہ کیا اس معائنہ کے دورے میں پی ایسٹ سیکشن میں ملاڈ (مشرق) میں کرار نالہ، سپترشی نالہ، شیواجی چوک نالہ، پی ساؤتھ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں پیرامل نالہ، اوشیوارا ندی، پی ویسٹ سیکشن میں ملاڈ (مغرب) میں رام چندر نالہ، پی ویسٹ سیکشن میں پونلا ہانس، ویسٹ نالہ، پونلا ہانس سیکشن کی صفائی کا کام شامل ہے اگرچہ مانسون شروع ہونے میں ابھی وقت باقی ہے, لیکن میونسپل کارپوریشن مانسون کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت 31 مئی 2026 تک مکمل کیا جائے۔ نیز نالیوں میں تیرتا ہوا کچرا اور کیچڑ فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس کام میں مقامی عوامی نمائندوں کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے انہیں وقتاً فوقتاً نالوں کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ڈاکٹر شرما نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دی۔
‘پی ایسٹ’ اور ‘پی ویسٹ’ ڈویژنل کمیٹی کے چیئرمین حیدر علی اسلم شیخ، مقامی کارپوریٹر تیجندر سنگھ ٹوانہ، مقامی کارپوریٹرسدھارتھ شرما، ڈپٹی کمشنر (زون 4) ڈاکٹر بھاگیہ سری کاپسے، اسسٹنٹ کمشنر (پی ایسٹ) روپالی سرملکر، اسسٹنٹ کمشنر (پی نارتھ) کندن والوی، اسسٹنٹ کمشنر (پی ساؤتھ) انیرودھا کلکرنی، اسسٹنٹ کمشنر (کے ویسٹ) شری اس موقع پر چکرپانی آلے سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : میراروڈ محافظوں پر شدت پسند زیب انصاری کا تشدد, مہاراشٹر میں لون وولف اٹیک کا خطرہ, اے ٹی ایس کی تفتیش شروع

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے میراروڈ محافظوں کے تشدد کے معاملہ میں تفتیش شروع کردی ہے جبکہ اس واقعہ کے بعد مہاراشٹر میں بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر لون وولف اٹیک ( تنہا تشدد ) کا خطرہ پیدا ہونے کے بعد پولس نے الرٹ جاری کیا ہے تمام اضلاع ریلویز اور عبادتگاہوں تفریحی مقامات پر خاص نگرانی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے محکمہ انٹلی جنس نے الرٹ جاری کرتے ہوتے بیناد پرست شدت پسند نوجوان کے خطرہ سے خبردار بھی کیا ہے میرا روڈ میں زیب زبیر انصاری کے واچمئن پر حملہ کے بعد اب اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی بھی کوشش شروع ہو گئی ہے لیکن اسے پولس اور ایجنسیوں نے ناکام بنا دیا ہے ریاستی انٹلیجنس ایجنسیوں نے اس تشدد کے بعد ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں بنیاد پرست اور ہجرت کر کے مہاراشٹرا میں مقیم افراد اور باشندوں پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے اس کے ساتھ ہی بنیاد پرستوں پر نظر رکھی جارہی ہے سوشل میڈیا پر جذبات بھڑکانے اور اشتعال انگیزی میں ملوث افراد پر بھی نظر رکھی جارہی ہے اب تک کی تفتیش میں اے ٹی ایس نے یہ خلاصہ کیا ہے کہ بنیاد پرست نوجوان زیب زبیر انصاری شدت پسند ی کے ساتھ داعش کے نظریات کا حامی تھا وہ خلافت کے قیام کےلئے غزہ کو آزاد کروانے کےلیے مسلم نوجوانوں سے اسلامک اسٹیٹ داعش میں شمولیت کےلئے اپیل کرتا تھا آن لائن شدت پسندی میں زیب انصاری ملوث تھا اسلئے اے ٹی ایس ہر پہلو پر جانچ کر رہی ہے اس کے علاوہ پولس نے اب شدت پسند عناصر اور تنہا تشدد سے متعلق بھی الرٹ جاری کیا ہے مہاراشٹرا میں اس واقعہ کے بعد حالات خراب نہ ہو اس کےلیے میرا بھائیندر پولس کمشنر نکیت کوشک نے اہم رول ادا کیا پہلے اس کی تحقیقات کے ساتھ ہی اقدام قتل کا کیس درج کیا اور پھر اس معاملہ کو اے ٹی ایس کے سپرد کر دیا گیا کیونکہ یہ معاملہ دہشت گردی سے وابستہ تھا اس لئے اس کی تفتیش اے ٹی ایس کے سپرد کردی گئی ہے اس معاملہ میں اے ٹی ایس مزید دفعات کا اطلاق بھی کرسکتی ہے اور غیرقانونی سرگرمی اور ملک مخالف سرگرمی کا بھی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
