Connect with us
Wednesday,12-August-2026
تازہ خبریں

مہاراشٹر

اسرائیلی حکومت مہاراشٹرمیں پانی کے بحران پرایک تفصیلی منصوبہ تیارکررہا ہے

Published

on

ہندوستان -اسرائیلی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت زرعی شعبے میں تعاون کے تحت بنائے گئے 28 ‘سینٹر آف ایکسی لینس’ کے آس پاس کے پچاس گاووں کو ‘ولیج آف ایکسی لینس’ کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ جہاں زراعت، آبپاشی اور دیہی ترقی کے لئے اسرائیلی ٹیکنالوجی سے علاقے کی شبیہ بدلی جائے گی۔
ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رون ملکا نے آج یہاں بین الاقوامی ملکوں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی یونین (آئی اے ایف اے سی) کے ساتھ بات چیت کے ایک پروگرام میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسرائیلی حکومت کا پانی محکمہ مہاراشٹر میں پانی کے بحران کو ہمیشہ کے لئے دور کرنے کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کر رہا ہے۔
مسٹر ملکا نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات مستقبل میں دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ثابت ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان شراکت داری اقتصادی شعبے میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے بیچ درمیان زیادہ سے زیادہ شراکت ہو۔
انہوں نے دونوں ممالک کے مالیاتی بازاروں اور مالیاتی ریگولیٹرز کے درمیان بھی شراکت کی وکالت کی اور کہا کہ تل ابیب اور ممبئی میں شیئر بازاروں کے سی ای او اور دونوں سنٹرل بینکوں کے گورنروں کے درمیان رابطہ اور تال میل ہونا چاہئے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : فرضی سرٹیفکیٹ و سرکاری دستاویزات تیار کرنے والا گروہ بے نقاب، دستاویزات اور دیگر اسباب بھی ضبط، 4 گرفتار ایک ملزم فرار

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نے ممبئی کے باندرہ میں کارروائی کرتے ہوئے ۹ کروڑ ۴۰ لاکھ کا ایم ڈی ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عنبر ہوٹل باندرہ ایک ٹپری کے سامنے ایک مشتبہ شخص پایا گیا جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے ۲۰۵۰ گرام ایم ڈی میفیڈون برآمد ہوا, جس کے بعد کالا چوکی اے ٹی ایس نے کیس درج کر کے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس مشتبہ دو غیر ملکی خواتین کو بھی اے ٹی ایس نے گرفتار کیا ہے اس آپریشن میں پیش رفت کے دوران گریٹر نوئیڈا اترپردیش سے ۲۶۸۸ گرام مفیڈون ضبط کیا گیا اور اس معاملہ میں دو خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا اس معاملہ میں یو پی پولس کی مدد سے جس فیکٹری سے ایم ڈی خریدی جاتی تھی اس پر بھی کریک ڈاؤن کر کے پانچ کروڑ کی ایم ڈی ضبط کی ہے پولس اس معاملہ میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے ٹی ایس کا سوشل آپریشن : ‘پاکستان ہندوستان سے بہتر ہے’ پوسٹ پر کریک ڈاؤن، تھانے – ممبرا، پڑگھا اور پالگھر سے 5 مشتبہ افراد سے باز پرس

Published

on

ممبئی : مہاراشٹر اے ٹی ایس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور متنازع پوسٹ ملک مخالف تبصروب کے خلاف اب اپنا آپریشن شروع کردیا ہے ۔ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ملک مخالف اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹس کے سلسلے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ اے ٹی ایس نے ممبرا (تھانے)، پڑگھا اور پالگھر سے پانچ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ ان کے موبائل فون بھی ایجنسی نے ضبط کر لیے ہیں۔

اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق یہ نوجوان 2022 سے ٹیلی گرام گروپ سے وابستہ تھے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ اس گروپ کو کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک فرد آپریٹ کرتا تھا۔ ایک پوسٹ جس نے تحقیقاتی ایجنسی کی توجہ مبذول کروائی تھی، مبینہ طور پر کہا گیا تھا، “اس وقت ہندوستان میں رہنا بہت خطرناک ہے، پاکستان بہتر ہے۔” کئی دیگر قابل اعتراض اور اشتعال انگیز پوسٹس کے حوالے سے بھی معلومات سامنے آئی ہیں۔ اے ٹی ایس اب اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا یہ پوسٹیں محض ذاتی رائے کی وجہ سے ہوئی ہیں یا ان کے پیچھے کوئی معقول مقصد تھا۔ کیا حراست میں لیے گئے نوجوانوں کا کسی مشکوک نیٹ ورک سے تعلق تھا؟ کیا وہ ٹیلیگرام گروپ کے ذریعے متاثر یا ہدایت یافتہ تھے؟ اے ٹی ایس پانچوں نوجوانوں سے انفرادی طور پر پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور ان کے موبائل فون کی جانچ کر کے ان کے رابطوں اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلا گھاٹکوپر پہاڑی کھسکنے کے سبب ۵ کی موت، مہلوکین کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50,000 روپے کی مالی امداد کا اعلان

Published

on

Kurla-Ghatkoper

ممبئی : کرلا گھاٹکوپر مغربی علاقہ اشوک نگر میں پہاڑی کھسکنے کے سبب علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی اور کہرام مچ گیا۔ فائر بریگیڈ اور پولس نے راحتی کام شروع کردیا ہے۔ ملبہ میں دب کر پانچ مکینو ں کی موت ہوگئی ہے, جبکہ چار زخمیو ں کو اسپتال داخل کیا گیا ہے پولس نے پورے علاقہ میں پہرہ لگا کر مذکورہ بالا علاقہ میں عام لوگوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی سی پی گنیش شندے نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کرلا (مغربی) کے اشوک نگر، پہاڑی نمبر 3 میں آج صبح (12 اگست 2026) کو لینڈ سلائیڈنگ کا ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں پہاڑی سے مٹی اور ملبہ دو سے تین مکانات پر گر گیا جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ممبئی کی میئرریتو تاوڑے نے فوری طور پر جائے حادثہ کا دورہ کرکے ذاتی طور پر بچاؤ کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ کنبہ سے تعزیت اور تسلی کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجود تمام ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ امدادی کام تیزی سے اور مناسب تال میل کے ساتھ انجام دے۔ اس موقع پر وارڈ کمیٹی کے چیئرپرسن وجیندر شندے، ایڈیشنل میونسپل کمشنر (مشرقی مضافات) ڈاکٹر اویناش دھکنے، ‘ایل’ وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر (انچارج) شری انل جادھو اور دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ میئر ریتو تاوڑے نے اس واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والے ہر فرد کے لواحقین کو فوری طور پر 4 لاکھ روپے کی مالی امداد اور ہر زخمی کو ان کے علاج کے لیے 50,000 روپے کی طبی امداد دینے کا اعلان کیا۔

واقعہ کی جگہ اور اس تک رسائی کا راستہ انتہائی تنگ ہے جس کی وجہ سے ایک وقت میں صرف ایک شخص ہی گزر سکتا ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، ممبئی پولیس، 108 ایمبولینس سروسز اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسران، عملہ اور کارکن ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے سخت کوششیں کر رہے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک دو لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دو زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انتظامیہ امدادی کارروائیوں اور مجموعی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان