Connect with us
Saturday,11-October-2025

(جنرل (عام

ہندستان میں ہونے والے ہجومی تشدد کے واقعات نے مسلمانوں کو متحد کردیا ہے:سراج الدین قریشی

Published

on

انیس سو چوراسی کے سکھ مخالف فسادات نے سکھوں کو پورے ملک میں متحد کر دیاتھا ، ان بھیانک فسادات کے بعد سے آج تک ملک میں کہیں بھی سکھوںپر کہیں بھی اجتماعی مظالم نہیں ہوئے ہیں۔مسلمانوں کو نقصان ہمیشہ آپسی نااتفاقی اور سیاسی و مذہبی قیادت کی ناعاقبت اندیشی کے چلتے ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک کے مشہور مسلم صنعت کار،انڈیا اسلامک کلچر سینٹر کے صدر و آل انڈیا جمعیت القریش کے رہنما سراج الدین قریشی نے اورنگ آباد کی سماجی، تعلیمی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے ’’بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں حکومت سے مسلمانوںکا رویہ کیاہو‘‘اس عنوان پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا۔
ادارہ بیت الیتیم اورنگ آباد کے کانفرنس ہال میں شہر کے دانشوروں ، مذہبی و ملی رہنماؤں کی موجودگی میں سراج الدین قریشی نے کہاکہ ملک کے مسلمانوں نے ہمیشہ برسر اقتدار حکومتوں کو برا بھلا کہاہے اور ان کی مخالفت مول لی ہے۔موجودہ بی جے پی سرکارسے مسلمان جذباتی طور پر دوریاں بنائے ہوئے ہیں،حکمراں کسی ایک مذہب ،ذات و فرقہ کا نہیں ہوتاہے وہ پورے ملک کا سربراہ ہوتاہے ، بی جے پی حکومت نے نعرہ دیا ہے کہ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا ویشواش ‘‘ ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم مودی اپنے اس اعلان و وعدہ کو ضرور پورا کریں گے۔ ہمارا مثبت رویہ حکومتوں کو ہماری طرف متوجہ کرسکتاہے اور حالات کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ مسلما ن اپنے مثبت ردِّ عمل سے حکومتوں سے اپنے مطالبات منوائے۔

مسلمانوں کے دشمنو ں نے مسلمانوں کو کبھی کسی سیاسی پارٹی کے قریب نہ لاکر مجموعی طورپر مسلمانو ںکا نقصان کیاہے۔لہذا آج اس بات کی ہے کہ ہم ماضی کی تلخ حقیقتوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو یہ بھی مشورہ دیاکہ وہ بی جے پی سے دوری بنانے کے بجائے قرب حاصل کریںاور مسائل کی یکسوئی کے لیے کوششیں کریں۔ ہجومی تشدد کے واقعات ،تین طلاق ، ذبیحہ پر پابندی ،ریزرویشن اور تعلیمی مسائل پر بھی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سامعین کے سماجی ،سیاسی و ملی مسائل کے سوالات کے جواب میں ا نہوںنے کہاکہ اورنگ آباد مہاراشٹر کے سنجیدہ قسم کے افراد جماعتوں و تنظیموں کے ذمہ داران دہلی میں میرے پاس آئیں میں انہیں متعلقہ وزارت اور وزیر اعلی سے ملواؤں گا اورممکن حدتک مسائل حل کرنے میںمدد بھی کروں گا۔

اسٹیج پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مشہور شاعر ادریس نظامی بھی موجود تھے انہوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ اجلاس کا نعقادآل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن ،مقامی اردو اخبارایشیا ایکسپریس، ادارہ بیت التیم کے اشتراک و تعاون سے عمل میں آیاتھا۔ ابتداء میں اجلاس کے اغراض ومقاصد مشہور صحافی ظہیرالدین صدیقی نے پیش کیے، مسلم نمائندہ کونسل کے ذمہ دار اویس احمد نے مہاراشٹر کے مسلمانوں کے مسائل کوپیش کیا اور ان پر قریشی صاحب سے عمل و تعاون کی درخواست کی۔ شارق نقشبندی ایڈیٹر ایشیا ایکپریس کے نے مسلمانوں کے مسائل سے انہیں آگاہ کی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بنگلہ دیشیوں کے نام پر عام مسلمانوں کو ہراساں کیا جانا بند ہو، وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر ابوعاصم کا سرکار پر سنگین الزام

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وزیر داخلہ کو اور مرکزی سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ بنگلہ دیشی اور پاکستانی دراندازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے بنگلہ دیشیوں کے سبب ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے, یہ سراسر غلط ہے. بنگلہ دیشی اور پاکستانیوں کی آڑ میں مغربی بنگال کے باشندوں اور عام مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں اور مرکز میں سرکار آپ کی ہے تو سرحد سے کیسے بنگلہ دیشی درانداز داخل ہوتے ہیں؟ ان کے دستاویزات بنانے والوں کے خلاف سرکار نے اب تک کیا کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا بند کیا جانا چاہیے, جس طرح سے کریٹ سومیا ہر مسلمانوں کی سرٹیفکیٹ اور دستاویزات کو فرضی قرار دینے کی سعی کر کے مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی ہند کی سرحد سے دراندازی کیسے ہوتی ہے, اس پر سرکار کو توجہ دینی چاہئے یہ کام کانگریس، ایس پی یا دیگر پارٹیوں کا نہیں ہے, یہ کام سرکار کا ہے کہ وہ بنگلہ دیشیوں اور پاکستانیوں کے خلاف کاروائی کرے اور اس کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں و پریشان نہ کرے. انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کے دستاویزات جو تیار کر رہے ہیں کیا ان افسران پر کارروائی کی جاتی ہے۔

Continue Reading

جرم

سرکاری نوکری کے نام پر کروڑوں روپے کی ٹھگی، ملزم دلی سے گرفتار… سینکڑوں بے روزگاروں سے ملزم نے پیسہ وصول کیا تھا

Published

on

Crime

ممبئی : مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار میں سرکاری نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی اقتصادی ونگ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے. نئی ممبئی کا تاجر سنتوش گنپت نے شکایت درج کروائی کہ سرکاری نوکری کے لئے اس سے ملزم نلیش کانشی رام راٹھور نے پانچ لاکھ روپے وصول کئے اور میڈیکل ٹیسٹ و اپوائمنٹ تقرر نامہ کے لئے پانچ سے ۱۵ لاکھ روپے وصول کئے. اس کے خلاف ای او ڈبلیو نے کیس درج کیا کیونکہ اس نے نوکری کا لالچ دے کر 2.88 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے اور تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ اس نے ۱۰ کروڑ کا دھوکہ کیا ہے, اقتصادی ونگ نے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی اور آکولہ سمیت دیگر علاقوں میں اس کی تلاشی لی گئی ملزم نے ۲۰۲۲ میں سینکڑوں نوجوانوں کو آر سی ایف میں تقرری کے لیے دھوکہ دیا اس کی شکایت ای او ڈبلیو میں کی گئی. ای او ڈبلیو کو اطلاع ملی کہ ملزم دلی سے فرار ہونے کی سعی کر رہا ہے اس پر پولس نے اسے دلی سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ممبئی ای او ڈبلیو اور پونہ ڈکن میں مجرمانہ معاملہ درج ہے اس کی مزید تفتیش جاری ہے. ای او ڈبلیو کے سربراہ نشت مشرا کی سربراہی میں یہ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی انڈرورلڈ ڈان ڈی کے راؤ ہفتہ وصولی کی پاداش میں گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انڈورلڈ ڈان چھوٹا راجن گینگ کا رکن گینگسٹر ڈی کے راؤ کو ممبئی کرائم برانچ نے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. اس کے ساتھ پولس نے اس کے دو ساتھیوں انیل سنگھ اور میمت بھوٹا کو بھی گرفتار کیا ہے گینگسٹر نے میمت بھوٹا کے ساتھ مل کر سرمایہ کار سے ایک کروڑ ۲۵ لاکھ روپے وصول کئے تھے اور انہیں برے نتائج کی دھمکی دی تھی, جس کے بعد اس کی شکایت شکایت کنندہ نے پولس میں درج کروائی. پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی کے راؤ کو گرفتار کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے. ممبئی کرائم برانچ نے اس سے بھی ڈی کے راؤ کو ایک ہوٹل مالک کو دھمکی دے کر ۲ کروڑ ۵۰ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اس کے ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا


مضافاتی ساکی ناکہ علاقہ میں ہوٹل مالک کو دھمکی دی گئی تھی اور جبرا ہوٹل پر قبضہ کو بھی الزام ہے. اس معاملہ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اس میں ڈی کے راؤ ضمانت پر ہے. گزشتہ شب ڈی کے راؤ اپنے پرانے کیس کی سماعت کے سلسلے میں سیشن کورٹ میں حاضری کے غرض سے گیا تھا, اسی دوران پولس نے اسے گرفتار کر لیا. اس معاملہ میں پولس اس سے اور اس کے ساتھیوں سے باز پرس کر رہی ہے. بتایا جاتا ہے کہ ڈی کے راؤ کا دھاراوی علاقہ میں اب بھی دبدبہ اور دہشت ہے اور وہ ہفتہ وصولی سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے. اس پر کرائم برانچ نے اب اپنا شکنجہ کس دیا ہے. جس سے انڈرورلڈ میں دہشت پائی جارہی ہے. اس معاملہ میں کرائم برانچ ڈی کے راؤ کے ساتھیوں سے بھی باز پرس کرے گی, اس کے ساتھ ہی کرائم برانچ ان متاثرین سے بھی باز پرس کرے گی جو ڈی کے راؤ کے عتاب کا شکار تھے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com