Connect with us
Friday,28-November-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی پریس کی خبر کا اثر ، سٹی سینٹر مال میں بی ایم سی کے ذریعے اب تک کی سب سے بڑی کارروائی

Published

on

citycentermmbai

خوابوں کے شہر ممبئی میں بہت سے مال غیر قانونی طور پر چلائے جارہے تھے۔ پچھلے مہینے ممبئی کے ناگپاڑہ میں واقع سٹی سینٹر مال میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ آگ بجھانے کا کام لگ بھگ 2 دن تک جاری تھا۔آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان بھی ہوا۔جس کے بعد ممبئی پریس نے اپنی خبر کے ذریعے بی ایم سی کو اس مال میں غیر قانونی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔اس کے بعد ، بی ایم سی کی نیندیں اڑگئیں۔جس کے بعد ممبئی کے 75 مالوں کی تفتیش کی گئیں ،ان میں سے 29 مالس کو جے فارم نوٹس بھی دیا گیا تھا۔

اس کارروائی کے بعد بھی ، BMC کی ایک بڑی کاروائی کی اطلاع زیربحث ہیں۔جس کے مطابق بی ایم سی کی جانب سے ممبئی سینٹرل کے آرکیڈ سٹی سینٹر مال میں کی گئی اس کارروائی کو اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کہا جارہا ہے۔اس کارروائی میں ، بی ایم سی کے تجربہ کار سب انجینئر ساگر چاروڑے کی ٹیم نے لگاتار 5 دن تک 500 ناجائز دکانوں کو توڑا۔ ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق ، سٹی سینٹر مال میں ، کئی گالے (شاپس) انڈرورلڈ سے منسلک افراد کے ہیں ، جو ان کے سائیلینٹ پارٹنر ہے۔ان غیر قانونی دکانوں میں زیادہ تر موبائل اور موبائل ایکسیریز کی دوکانیں ہیں۔ گذشتہ ماہ اسی مال کی دوسری اور تیسری منزل پر آگ لگی تھی۔ ممبئی پریس اس غیرقانونی تعمیر کی خبروں کو مسلسل شائع کررہی ہے ، بی ایم سی کے اعلی عہدیداروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ڈی وارڈ سے رپورٹ طلب کی ، جس کی وجہ سے یہ کاروائی کی گئی ہے۔

وضاحت کریں کہ بی ایم سی کی اس کارروائی کو اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کہا جارہا ہے۔ جس کا سہرا ممبئی پریس کے ذریعہ شائع ہونے والی خبروں کو جاتا ہے۔

جرم

برتھ ڈے پارٹی میں دوست کو نذرآتش کی کوشش… غیر ارادتا قتل کا کیس درج کرنے پر متاثرہ کے بھائی کا پولس تفتیش پر کئی سنگین الزام

Published

on

Crime

ممبئی کرلا کوہ نور فیس 3 میں سالگرہ پارٹی میں دلخراش واردات نے دل کو دہلا کر رکھ دیا ہے, جبکہ متاثرہ کے بھائی عبدالحسیب نے اپنے کنبہ کی جان کو ملزمین کے شناسائی اور رشتہ داروں سے خطرہ قرار دیا ہے۔ عبدالرحمن خان کو ۲۵ نومبر کو سالگرہ منانے کے لئے سوسائٹی میں بلایا گیا اور پانچ دوستوں نے کیک کاٹنے کے دوران پہلے انڈے اور پتھر سے ان پر حملہ کردیا اور پھر متاثرہ پر ایاز ملک نے پٹرول چھڑک دیا اور لائٹر سے آگ لگا دی, اس کے بعد متاثرہ فوری طور پر آگ بجھانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگا اور واچمین سے پانی کی بوتل لے کر اس نے اپنے جسم پر ڈالی. پولس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے, اس معاملہ میں پولس نے غیر ارادتا قتل کا کیس درج کیا ہے. متاثرہ اب بھی سٹی اسپتال میں زیر علاج ہے لیکن اب متاثرہ کے بھائی عبدالحسیب خان نے یہ سنگین الزام عائد کیا ہے. پولس نے اقدام قتل کا کیس درج کرنے کے بجائے غیرارادتا قتل کا کیس درج کیا ہے, جبکہ منصوبہ بند طریقے سے میرے بھائی کو بلا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی اور پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی, لیکن جب ہم نے پولس کو اقدام قتل کا کیس درج کرنے کی درخواست کی تو پولس افسر کا کہنا ہے کہ اس میں اقدام قتل کا کیس نہیں بنتا, جبکہ میرے بھائی کی جان خطرہ میں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ جب سے یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سے کئی لوگوں نے ہم پر کیس واپس لینے کا دباؤ ڈالا ہے اور کئی نامعلوم افراد گھر کے پاس بھی نظر آرہے ہیں. گھر پر کیس واپس لینے کے دباؤ ڈالنے والوں کا کہنا ہے کہ اب جو ہونا تھا ہوگیا, کیس کر کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ہم مسلمان ہے اور آپ کو یہیں رہنا ہے اس لئے آپس میں صلح کر کے کیس واپس لے لو. لیکن ہمیں انصاف ملے گا اس لئے ہم پولس کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر توجہ دے جو بھی خاطی اس میں ملوث ہے اس پر سخت کارروائی ہو. عبدالحسیب نے الزام عائد کیا کہ مقامی پولس سیاسی دباؤ میں کام کررہی ہے اور اس لئے غیر ارادتا قتل کا کیس درج کیا گیا ہے, جبکہ یہ معاملہ اقدام قتل کا ہے۔ وی بی نگر کے سنئیر پولس انسپکٹر پوپٹ آہواڑ نے کہا کہ اس معاملہ میں غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے. پنچنامہ سمیت دیگر دستاویزات بھی پولس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے, سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی مرول ساکی ناکہ قتل کا معمہ یوپی سے دو ملزمین گرفتار

Published

on

ممبئی : ممبئی پولس نے قتل کا معمہ حل کر اترپردیش یوپی سے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی مرول سہار پائپ لائن ۲۶ نومبر کو ایک زخمی حالت میں ایک نامعلوم شخص پایا گیا. پولس کنٹرول روم کو اس کی اطلاع ملی, جب پولس نے جائے وقوع پر پہنچ پر مذکورہ بالا شخص کو زخمی حالت میں پایا جو اس کے سر پر زخموں کے نشان تھے, اسے فوری طور پر کپور اسپتال میں داخل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا, پولس نے ۲۸ سالہ شخص کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد اس کا سرغ لگایا. اس کی کوئی شناخت نہیں ہوئی اسکے بعد پولس نے یہ معلوم کیا کہ مقتول موہت جگت رام سونی ۲۸ سالہ اندھیری کا ساکن ہے اور کا قتل کیا گیا ہے جس کے بعد پولس نے قتل کا کیس درج کرکے تفتیش شروع کی اور بعدازاں پولس کو معلوم ہوا کہ اس کا آبائی وطن اترپردیش یوپی ہے۔ پولس نے قتل کے بعد مخبروں کا سرگرم کردیا اور پولس کو مفرور ملزمین کی شناخت ہوئی اس معاملہ میں پولس نے ۱۰ ٹیمیں تیار کی پولس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ قتل کے بعد ملزمین فوری طور پر یوپی فرار ہوگئے پولس کی ایک ٹیم نے یوپی بھیجی اور اترپردیش سے دو ملزمین کو زیر حراست لیا ان دونوں کی شناخت روہت گنگا رام ۲۴ سالہ بہرائچ، منوج کمار سونی ۲۵ سالہ بہرائچ کے طور پر ہوئی یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں ڈی سی پی دتہ نلاورے نے انجام دی اور قتل کا معمہ حل کر کے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ماہم مخدوم فقیہ علی مہائمی کا ۶۱۲ واں عرس کا ۲۸ نومبر سے آغاز, 5 دسمبر سے میلہ کا انعقاد : سہیل کھنڈوانی

Published

on

ممبئی ؛ ممبئی حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی رحمتہ اللہ علیہ کا ۶۱۲ واں عرس انتہائی تزک و احتشام سے آستانہ مخدوم پر۲۸ نومبر کو منایاجائے گا ۲۸ نومبر کو بڑی خدمت ہو گی دوسرے روز ۲۹ نومبر کو آٹھویں شب اور صندل پیش کیا جائے گا اس کے ساتھ پرچم کشائی محفل سماع اور قرآن خوانی کا بھی انعقاد ہوگا اس کےلیے درگاہ کمیٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں درگاہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے عرس اور میلہ کے پیش نظر پولس نے بھی ضروری حفاظتی انتظامات کیے ہیں درگاہ کمیٹی کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ عرس اور میلہ کے پس منظر میں درگاہ انتظامیہ نے ضروری انتظامات کیے ہیں۲۸ نومبر کو آستانہ مخدوم پر بڑی خدمت اور ۲۹ نومبر کو آٹھویں بڑی شب پرچم کشائی محفل سماع اور قرآن خوانی کا انعقاد ہوگا زائرین سے اپیل ہے کہ وہ ادب ملحوظ رکھ کر آستانہ مخدوم پر حاضری دیں انہوں نے کہا کہ پولس اور درگاہ انتظامیہ مشترکہ طور پر حفاظتی انتظامات کا انعقاد کرتی ہے اس کے ساتھ ہی سالانہ میلہ بھی ۵ دسمبر سے شروع ہوگا پہلا صندل پولس پیش کرتی ہے اور یہ میلہ ۱۴ دسمبر تک جاری رہے اس کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک روٹ کی بھی منتقلی کی ہے میلہ میں کھانے کے اسٹال اور تفریحات بھی میسر ہے میلہ کیلئے پولس ۲۴ گھنٹے خدمات اور ڈیوٹی انجام دیتی ہے اس کے ساتھ ہی درگاہ کے رضاکار بھی پولس کے ساتھ مامور ہوتے ہیں ٹریفک کنٹرول سمیت درگاہ احاطہ پر بھی پولس کی تعیناتی ہوتی ہے سہیل کھنڈوانی نے صندل کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ صندل پیشی کے دوران وہ شرعی امور کا خیال رکھیں اور شورشرابہ صوتی آلودگی کی خلاف ورزی نہ کرے ادب و احترام کے ساتھ درگاہ پر صندل پیش کرے ۔ ممبئی پولس کا سالانہ میلہ ۵ دسمبر سے شروع ہو گا پولس بھی اس کےلیے تیار ہے ۔ سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ پولس کو بابا سے کافی عقیدت ہے اس لئے وہ اپنائیت کے ساتھ درگاہ کے انتظامات کو بحسن و خوبی انجام دیتے ہیں اور بھیڑ بھاڑ ہونے کے باوجود بھی پولس اسے بہتر انداز میں سنبھالتی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com