جرم
موذی کورونا سے مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش اور پنجاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش اور پنجاب میں موذی کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سب سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
مہاراشٹرا میں اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ 349 اموات ہوئیں، اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 122، اتر پردیش میں 67 اور پنجاب میں 59 مریض ہلاک ہوئے۔ ملک میں مجموعی طور پر 904 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دیگر ہلاکتیں 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔
پیر کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،68،912 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہو چکی ہے۔ اسی دوران 75،086 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1،21،56،529 ہو چکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 92،922 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 12،01،009 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران جان لیوا وباء سے مزید 904 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،70،179 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 89.86 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 8.88 فیصد اور اموات کی شرح 1.26 فیصد ہوگئی ہے۔
ریاست …………………… ایکٹیو کیسز …… شفایاب ……. ہلاکتیں
انڈمان نکوبار ……………….. 88 ………… 5040 ……….. 62
آندھرا پردیش ……………….. 20954 ………. 897147 …….. 7300
اروناچل پردیش ……………….. 36 ………… 16790 ………. 56
آسام ……………………….. 3249 ……….. 215943 …….. 1118
بہار ………………………. 14696 ……….. 266923 …….. 1610
چنڈی گڑھ …………………… 3307 ………… 27037 ……… 399
چھتیس گڑھ ………………….. 90277 ……….. 348121 …….. 4899
دادرنگر حویلی اور دمن اور دیو … 394 ………… 3687 ………. 2
دہلی ………………………. 34341 ………… 679573 …….. 11283
گوا ……………………….. 4322 …………. 57134 ……… 848
گجرات ……………………… 27568 ……….. 315127 ……… 4800
ہریانہ …………………….. 20981 ……….. 292632 ……… 3268
ہماچل پردیش ………………… 5369 ………… 63202 ……… 1115
جموں کشمیر …………………. 7335 ………… 129021 …….. 2034
جھارکھنڈ …………………… 13933 ……….. 124238 …….. 1213
کرناٹک …………………….. 69244 ……….. 983157 …….. 12889
کیرالہ …………………….. 44707 ……….. 1117700 ……. 4783
لداخ ………………………. 612 …………. 10037 ………. 131
لکشدیپ …………………….. 62 ………….. 736 …………. 1
مدھیہ پردیش ……………….. 35316 ……….. 298645 ……… 4184
مہاراشٹر ………………….. 567097 ………. 2782161 …….. 57987
منی پور ……………………. 107 ………… 29013 ………. 376
میگھالیہ …………………… 189 ………… 13933 ………. 151
میزورم …………………….. 143 …………. 4464 ……….. 12
ناگالینڈ …………………… 157 ………… 12155 ……….. 93
اوڈیشہ ……………………. 7573 ………… 340062 ……… 1926
پڈوچیری …………………… 2316 ………… 41036 ………. 691
پنجاب …………………….. 27874 ……….. 237391 ……… 7507
راجستھان ………………….. 31986 ……….. 328881 ……… 2926
سکم ……………………….. 169 …………. 6100 ………. 136
تمل ناڈو ………………….. 41955 ……….. 878571 ……… 12908
تلنگانہ …………………… 21864 ……….. 305900 ……… 1765
تری پورہ ………………….. 243 …………. 33106 ………. 394
اتراکھنڈ …………………. 7323 …………. 99729 ………. 1760
اتر پردیش ………………… 71241 ………… 611622 ……… 9152
مغربی بنگال ………………. 23981 ………… 580515 ……… 10400
مجموعی …………………… 1201009 ……….. 12156529 …… 170179
جرم
ممبئی ساکی ناکہ میں نقب زنی، 4 گرفتار مسروقہ سامان بھی برآمد

ممبئی : ساکی ناکہ پولیس نے شکایت کنندہ کباڑی محمد حسین عبدالکر یم کی بھنگار کباڑی کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کباڑی کی دکان سے 22 کلو چاندی اور نقدی کل 44 لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی, یہ شاپ انیس کمپاؤنڈ میں واقع تھا۔ اس متعلق پولیس نے شکایت درج کی تھی۔ اسی بنیاد پر ممبئی پولیس کے ڈٹیکشن عملہ نے چوروں کا سراغ لگایا چار ملزمین کو گرفتار کر کے 44 لاکھ کی چاندی اور ایک موبائل فون بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت مقصود شاہ 20 سالہ اتر پردیش ممبئی میں ساکی ناکہ کا ساکن, ذیشان عبدالسبحان 20 سالہ ممبرا ڈائیگھر کا ساکن, اخبر حسین غلام مرتضی 27 سالہ ممبرا اور عرفان نور اللہ خان 26 سالہ سدھارتھ نگر یو پی کے طور پر ہوئی ہے چاروں ملزمین کو گرفتار کر کے مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔
بین الاقوامی خبریں
فرانس کے شہر ویلنس میں اندھا دھند فائرنگ، 6 افراد زخمی، حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

پیرس : فرانس کے جنوب مشرقی شہر ویلنس میں منگل کی رات ایک نوجوان کی فائرنگ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ حملہ آور نے اسالٹ رائفل سے لوگوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں موقع سے فرار ہوگیا۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں پانچ نوجوان اور ایک نوجوان خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 15 سے 22 سال کے درمیان ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
حملہ آور فرار ہے۔ اس کی شناخت اور حملے کے پیچھے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ بعد میں جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور ایک جلی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے حملے میں استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی کو پیرس میں چاقو سے حملے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ حملہ پیرس کے شمال مغربی حصے میں ہوا جہاں باورچی خانے کے دو چاقوؤں سے مسلح ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والوں پر حملہ کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو ایک پولیس افسر نے گرفتار کیا جو اس وقت ڈیوٹی سے دور تھا۔ فرانس کے وزیر داخلہ لارینٹ نوز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے صرف اپنی شناخت فراہم کی اور وہ “الجھن اور غیر واضح” زبان میں بات کر رہا تھا۔
واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئیں۔ ایک ویڈیو میں مشتبہ شخص کو روکتے ہوئے مذہبی تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ شخص کو زمین پر لیٹا یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ یہ اللہ کا حکم تھا۔ یہ واقعہ ایک روز قبل جرمنی میں ہونے والے ایک اور حملے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دارالحکومت برلن کے ٹائرگارٹن پارک کے قریب ایک وین کو ہجوم پر چڑھا دیا گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں پر ہتھیار سے حملہ کیا، جس سے ایک خاتون ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔
جرم
ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
