ممبئی پریس خصوصی خبر
کورونا انفیکشن سے جاں بحق ہونے والے 74 پولیس اہلکاروں کے وارثین کو ملی ملازمت

بھیونڈی: ( نامہ نگار )
تھانہ پولیس کمشنریٹ کی حدود میں واقع سال 2019/20 میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے کورونا بیماری کے ساتھ ہی دیگر بیماریوں اور حادثات کی وجہ سے کئی پولیس اہلکاروں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے اہل خانہ کے لئے ہمدردی کی بنیاد پر بھرتی کا پورا عمل مکمل کرلیا گیا ہے. جس کے مطابق ، 74 پولیس اہلکاروں کے وارثین کی بھرتی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ جنہیں تقرری نامہ دینے کے لئے تھانہ پولیس کمشنریٹ میں گزشتہ کل ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ریاست مہاراشٹر کے ڈی جی پی ہیمنت نگرالے کے ذریعے تقرری نامہ دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کی نظامت کے فرائض ایڈیشنل پولیس کمشنر پروین پوار نے بخوبی انجام دیا۔
غور طلب ہے کہ ہمدردی کی بنیاد پر گزشتہ دنوں پولیس اہلکاروں کے وارثین کی بھرتی کا مکمل عمل ایڈیشنل پولیس کمشنر (انتظامیہ) پروین پوار ، ہیڈ کوارٹر کے ڈپٹی پولیس کمشنر 1 دتاترے کامبلے اور ڈپٹی پولیس کمشنر ہیڈ کوارٹر 2 گنیش گاوڑے کی انتھک کوششوں سے ایک مہینے کے اندر ، دستاویزات کی جانچ اور میڈیکل وغیرہ کی جانچ کرکےبھرتی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔بھرتی کا یہ عمل تھانہ پولیس کمشنر وویک فنسالکر کی سربراہی میں کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس ہیمنت نگرالے نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے دوران تمام پولیس افسران اور اہلکار مضبوطی کے ساتھ سڑک پر کھڑے رہ کر اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔ بدقسمتی سے اس کوشش میں متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ مذکورہ غم سے لڑنے کے لئے پولیس اہلکاروں کے گھر کے سربراہ کی موت ہوگئی ہے۔ مہلوک پولیس افسران اور اہلکاروں کے وارثین کی مدد کے لئے یہ مہم تھانہ پولیس کمشنریٹ میں سب سے پہلے شروع کی گئی ہے، اور اب یہ مہم ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کی جائے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
لاڈلی بہنوں کے ساتھ مہایوتی سرکار کا فریب… قسط میں کمی اور لاڈلی بہنوں کی قسطوں میں تخفیف دغابازی : ابو عاصم اعظمی

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی رہنما ابوعاصم اعظمی نے لاڈلی بہن کی قسط میں تخفیف کو ان سے دھوکہ قرار دیا ہے, انہوں نے کہا کہ الیکشن کی شب میں جس طرح سے ووٹوں کے لئے غیر قانونی طریقے سے نقدی تقسیم کی جاتی ہے۔ ایک ہزار اور دو ہزار روپے ووٹ کے لئے علاقوں میں تقسیم فی کس ووٹ کئے جاتے ہیں۔ اسی طرح الیکشن سے قبل لاڈلی بہن اسکیم کے تحت خواتین کو لالچ دیا گیا, یہ ایک طرح کی مہایوتی سرکار کی فریب دہی ہے, اور اب مطلب نکال گیا ہے تو پہچانتے نہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ کیا مہایوتی سرکار ان لاڈلی بہنوں کا ووٹ بھی واپس کرے گی, جو ان بہنوں نے انہیں الیکشن میں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلی بہن اسکیم کے سبب سرکاری خزانہ پر بوجھ پڑا, سرکاری ملازمین ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی تنخواہیں بھی تاخیر سے دی گئی ہے۔ ایسے میں سرکار نے لاڈلی بہنوں کے ساتھ فریب کیا ہے۔ الیکشن کے بعد قسط میں اضافہ کا اعلان کیا تھا اور ۲۱ سو روپیہ دینے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن اب ۱۵ سو روپیہ سے بھی اس میں تخفیف کر کے ۵ سو روپیہ کر دیا گیا ہے۔ سرکار نے دو کروڑ سے زائد خواتین کو لاڈلی بہن اسکیم میں شامل کیا تھا, اب بہانے اور حیلہ سے انہیں نااہل بھی قرار دیا جارہا ہے یہ دھوکہ ہے ان بہنوں کے ساتھ جنہوں نے ووٹ دیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
نیشنل ہیرالڈ اراضی کے غلط استعمال کے معاملے میں کارروائی کی جانی چاہئے – انیل گلگلی نے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس سے مطالبہ کیا

ممبئی : ممبئی – “نیشنل ہیرالڈ” کے دفتر، نہرو لائبریری اور ریسرچ سینٹر کے لیے 1983 میں ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل) کو باندرہ (ایسٹ) کے علاقے میں سروے نمبر 341 میں دی گئی سرکاری زمین کا غلط استعمال کیا گیا ہے، گوتم چٹرجی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔ اس پس منظر میں آر ٹی آئی کارکن انل گلگلی نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو خط لکھ کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زمین پر 83 ہزار مربع فٹ تعمیر کی گئی ہے, جس میں 11 ہزار مربع فٹ تہہ خانے اور 9 ہزار مربع فٹ بالائی منزل کا اضافی استعمال بھی شامل ہے, جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ قواعد کے مطابق صرف 15 فیصد کمرشل استعمال کی اجازت تھی, لیکن اس کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہاسٹل کے لیے مختص اضافی اراضی بھی قواعد کو نظر انداز کر کے ادارے کو دی گئی۔
2001 میں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ایک متنازعہ حکم کے تحت، لیز پر دی گئی زمین کو براہ راست ملکیت میں تبدیل کر دیا گیا تھا اور 2.78 کروڑ کا سود معاف کر دیا گیا تھا، جسے کمیٹی نے قواعد کے خلاف قرار دیا ہے اور اس پر نظر ثانی کی سفارش کی ہے۔ انیل گلگلی نے خط کے ذریعے وزیر اعلیٰ سے درج ذیل مطالبات کیے ہیں۔ مذکورہ زمین کو حکومت کو واپس لینے کے لیے قانونی کارروائی شروع کی جائے۔ معاف شدہ سود کی رقم اور اضافی جرمانہ وصول کیا جائے۔ عمارت کی ایک منزل پر پسماندہ طبقے کے طلباء کے لیے ہاسٹل شروع کیا جائے۔ باقی ماندہ زمین پر لائبریری اور ریسرچ سنٹر شروع کرنے کی ہدایات دی جائیں۔ گوتم چٹرجی کی تحقیقاتی رپورٹ کو عام کیا جائے۔ انیل گلگلی نے کہا، ’’اس معاملے میں منصفانہ انصاف کو یقینی بنانا اور سرکاری زمین کا عوامی مفاد میں استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔‘‘
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ایک گرفتار

ممبئی : ممبئی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے ایک شرابی کو ممبئی پولیس نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کو صبح ساڑھے چار بجے ایک کال موصول ہوا جس میں ممبئی میں بم دھماکہ کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے اس کی تفتیش شروع کر دی, اور پھر بوریولی علاقہ سے ایک شرابی سورج جادھو 37 سالہ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس نے اس سے قبل بھی دھمکی آمیز فون کالز کئے تھے۔ اس نے اپس نے بوریولی، بی کے سی، واکولہ میں بم دھماکہ کی دھمکی دی تھی, اور اس پر اس قسم کے فرضی کال کے تین معاملات بھی درج ہیں۔ اس دھمکی آمیز کال کے معاملہ میں آزاد میدان پولیس نے کارروائی کی ہے۔
ممبئی پولیس نے اس ملزم نے متعدد مرتبہ دھمکی آمیز فون کالز کئے ہیں, چونکہ اس نے ممبئی پولیس کنٹرول روم میں یہ فون کال کیا تھا اس لئے آزاد میدان پولیس نے اس متعلق تفتیش شروع کر دی ہے, اور اس کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی کیلئے دھمکی آمیز فون کالز درد سر بن گئے ہیں۔ پولیس ایسے فون کالز کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہے, کیونکہ اس میں غفلت برتی نہیں جاسکتی ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے بھی دھمکی آمیز کال سے متعلق ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔ جس کے سبب پولیس اس معاملہ میں سنجیدگی سے کارروائی کرتی ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا